DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: “Rawalpindi Auqaf Department Conducts Operation to Retrieve Land in Bohar Bazaar, Kahuta”
محکمہ اوقاف راولپنڈی نے بوہڑ بازار کہوٹہ میں اوقاف کی زمین واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18نومبر2023)
محکمہ اوقاف راولپنڈی نے بوہڑ بازار کہوٹہ میں اوقاف کی زمین واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا تفصیلات کے مطابق چند دن قبل سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب بھر کی طرح کہوٹہ شہر میں اوقاف کی کروڑوں روپے کی زمین واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا گیا تھا اور گزشتہ دن دوبارہ محکمہ اوقاف کے عملے نے اوقاف کی زمین پر بنائی گئی دوکانات کو سیل کیا اس موقع پر محکمہ اوقاف کے افسران نے میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سرکاری زمینیں جو کہ لوگوں کے قبضے میں ہیں انہیں واگزار کیا جائے اسی سلسلے میں کہوٹہ میں محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے کی زمین موجود تھی جو کہ مختلف افراد نے ان زمینوں پر قبضے کیے لیکن اب سپریم کورٹ کی ڈائریکشن اور پنجاب حکومت کے حکم سے تمام سرکاری زمینیں واگزار کرائیں گے اور جن جن لوگوں نے ناجائز قبضے کیے ہوئے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی اس موقع پر تاجروں نے بھی میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں خریدی ہیں ہمارے پاس کاغزات بھی موجود ہیں اور ہم کافی عرصے سے یہاں پر بیٹھے ہیں اور ہم نے محکمہ اوقاف کو بتایا ہے لیکن محکمہ اوقاف کے افسران نے ہماری دوکانیں سیل کر دی ہیں جس سے ہمارے لاکھوں روپے کا سامان دکانوں کے اندر موجود ہے وہ خراب ہو رہا ہے۔




