کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2023)—آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی کے زیراہتمام سرصوبہ شاہ میں ”لبیک یااقصی ریلی” ریلی نکالی گئی۔جس میں طلباء،اساتذہ کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ تنظیم کے تحصیل صدر سید زبیر علی شاہ کے علاوہ معززین علاقہ آصف خورشید،ظہیر قریشی،طارق منہاس،حکیم مشتاق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اور کچھ نہیں کر سکتے تو کم ازکم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے ساتھ نفرت کا اظہار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مسلمان ممالک کے حکمرانوں عرب لیگ اور او آئی سی کی بے حسی اور بے بسی پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا،اس موقع پرفلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 17, November 2023)- Under the auspices of the All Pakistan Private Schools Management Association, a rally was held in Sir Sooba Shah. A large number of people participated. Apart from Tehsil President of the organization Syed Zubair Ali Shah, local dignitaries Asif Khurshid, Zaheer Qureshi, Tariq Minhas, Hakeem Mushtaq, and others addressed and said that if we cannot do anything else, at least boycott Israeli products and help our Palestinian brothers. He expressed extreme disappointment at the indifference and helplessness of the rulers of Muslim countries, the Arab League, and the OIC.
ملک کے مسائل کا حل فری اینڈ فیئر اور بروقت الیکشن ہیں،جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 10 خالد محمود مرزا
The solution to the country’s problems is free and fair and timely elections, Jamaat-e-Islami’s nominated candidate for constituency PP-10 Khalid Mahmood Mirza
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2023)—ملک کے مسائل کا حل فری اینڈ فیئر اور بروقت الیکشن ہیں،جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 10 خالد محمود مرزا نے کارکنان سے مخاطب ہو کہا کہ اس وقت ملک جن مسائل کی دل میں پھنسا ہے ، معاشی طور ملک بالکل کلیپس ہو چکا ہے،بے روز گاری نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو مایوس کر دیا ہے ملک کے تعلیمیافتہ نوجوان ملک سے باہر بھاگ رہے ہیں عام آدمی آج پریشان ہے کہ کس طرح وہ بچوں کو پڑھائے، ان کی فیسیں کیسے ادا کرے ،بجلی کا بل کیسے ادا کرے گھر کے اخراجات کیسے پورے کرے اگر مکان اپنا نہیں تو مکان کا کرایہ کیسے ادا کرے ان سارے مسائل کا حل فری اینڈ فیئر اور بروقت الیکشن ہیں اور قوم کے پاس متبادل جماعت اسلامی ہے ، باقی تمام پارٹیوں کو قوم آزما چکی ہے اب قوم کے سامنے صرف ایک آپشن جماعت اسلامی کی صورت میں موجود ہے ، جماعت اسلامی کے پاس ایک پاس اہل اور پڑھی لکھی قیادت موجود ہے جو ملک کے مسائل کو سمجھتی بھی ہے اور حل بھی کر سکتی ہے
محلہ غوثیہ کے عارف چیمہ کی اہلیہ حسین عارف کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Hussain Arif’s mother, wife of Arif Cheema of Mohalla Ghousia, passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2023)—محلہ غوثیہ کے عارف چیمہ کی اہلیہ حسین عارف کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں،نمازجنازہ کلر اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں امیدوار قومی اسمبلی سردار محسن عباسی،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،محمد اعجاز بٹ،راجہ محمد فیاض،راجہ ازرم حمید سیالوی،شیخ حسن ریاض،حاجی ریاست حسین،محسن نوید سیٹھی،حاجی طارق تاج،نمبردار فرحت عباس،مسعود بھٹی، مرزا اظہر،رؤف بٹ،شیخ حسن سرائیکی،احسان الحق قریشی،عابد زاہدی،راحت کیانی،احسان الحق قریشی،ارشد محمود بھٹی،عاطف اعجاز،شیخ توقیر احمد،چوہدری توقیراسلم،شیخ خورشید احمد و دیگر نے شرکت کی۔
محلہ اکبری چوآخالصہ کے ریٹائرڈ مدرسین چوہدری محمد رشید،چوہدری محمد شفیق کی والدہ محترمہ کی تقریب قل منعقد ہوئی
Dua e Qul held for the late mother of Ch M Shafiq and Ch M Rashid in Mohalla Akbri, Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2023)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے ریٹائرڈ مدرسین چوہدری محمد رشید،چوہدری محمد شفیق کی والدہ محترمہ کی تقریب قل منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمر مسعود،سید راحت علی شاہ،علامہ غلام مصطفی سیالوی،ٹھیکیدار محمد پرویز، قاضی سہیل افتخار،ایاز گجر ایڈووکیٹ،چوہدری توقیراسلم،تنویر اختر شیرازی،ماسٹر رمضان گجر، اویس گجر،عاصم سفیر و دیگر نے شرکت کی۔
ریلیاں نکالنا اچھی بات ھے لیکن اسلامی فوج کے سربراہ کو بھی بل سے باھر کڈھو نا راج جی۔ داند دوڑا ں آستے پالنے او ناں تے۔جے داند دوڑ دے ٹائم نس جاوے یا بھدک جاوےتے اس نال کے کرسو؟
ریلیاں نکالنا اچھی بات ھے لیکن اسلامی فوج کے سربراہ کو بھی بل سے باھر کڈھو نا راج جی۔ داند دوڑا ں آستے پالنے او ناں تے۔جے داند دوڑ دے ٹائم نس جاوے یا بھدک جاوےتے اس نال کے کرسو؟