DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Police Action. 13 gangs consisting of 33 persons arrested in robbery, motorcycle theft and cattle theft
ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ چوہدری اثر کی شاندار کارکردگی۔ ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور مویشی چوری کے سرکل میں 33افراد پر مشتمل 13 گینگ گرفتار

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر،17نومبر2023) ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ چوہدری اثر کی شاندار کارکردگی۔ لکڑیچوروں۔ڈاکوؤں۔منشیات فروشوں۔اندھے قتل اور اغواء کی وارداتوں کو ٹریس کرنے میں کامیاب۔ ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور مویشی چوری کے سرکل میں 33افراد پر مشتمل 13 گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوایا۔دوران تعیناتی کہوٹہ سرکل ڈکیتی رابری معہ قتل اور اغواء معہ قتل کی بلائینڈ واردات ٹریس کیں۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ چوہدری اثر ان کا عملہ وسٹاف انتہائی فرض شناس اور محنتی جبکہ قتل کے تمام مقدمات میں ملزمان گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ جیل بھجوائے۔ٹمبر مافیا اورمنشیات فروشی کے خلاف کاروائیاں کیں۔صبح سے لیکر رات گئے ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ چوہدری اثر دفتر حاضر جبکہ اس دوران کوئی بھی شخص آکر مل سکتا ہے۔ ان کا سٹاف بھی نہایت اچھا ہے۔اور عوام الناس کی امداد کرتے ہیں۔ہفتہ واری کھلی کچہری ہر جمعہ کو کہوٹہ اور ہفتہ والے دن کلر سیداں لگائی جاتی ہے۔جہاں لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کیے جاتے ہیں۔حالیہ 8 ماہ کی کارکردگی بے حد مثالی جس پر اہلیان علاقہ ان کو بہت سراہتے ہیں۔اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نیز واردات ہائے کے انسداد کیلئے موثر سیکورٹی انتظامات کیے جاتے ہیں جس سے جرائم پیشہ عناصرکی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے اور واردات نہ کرتے ہیں۔تمام ڈیوٹی کو ڈی ایس پی خود چیک اور بریف کرتے ہیں۔کہوٹہ کے شہریوں نے ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ چوہدری اثر کی شاندار کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے انکی تعیناتی کو مثالی قرار دیا۔اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ چوہدری اثر کے خوف کیوجہ سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
