DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: A one-day conference was held in Padi Sharif on the topic of 12 Imams of the Ahl al-Bayt

پڑی شریف میں 12 آئمہ اہل بیت وارث ِکائنات کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس ہوئی

آستانہ عالیہ پڑی شریف نے آئمہ اہل بیت کی محبت میں 12 امامی مرکزقائم کر کے اتباع رسول کا حق ادا کیا ہے۔ پیر عظمت شاہ
حسینی و استقبال مہدی مشن کو لے کر چل پڑا ہوں انشاء اللہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ پیر قمرالدین

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,16،نومبر,2023ء)—پڑی شریف میں 12 آئمہ اہل بیت وارث ِکائنات کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس ہوئی۔ جس کا اہتمام جامعہ فرید العصر اسلامک سینٹرپڑی شریف نے کیا۔کانفرنس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت پیر قاضی قمرالدین چشتی نظامی نے کی۔ اس موقع پر پیر سید عظمت علی شاہ نے کانفرنس کے موضوع کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ پیر قاضی قمرالدین، سجادہ نشین آستانہ عالیہ پڑی شریف جو بارہ امام کانفرنس کے بانی ہیں۔انھوں نے کہاآستانہ عالیہ پڑی شریف نے آئمہ اہل بیت کی محبت میں 12 امامی مرکزقائم کر کے اتباع رسول کا حق ادا کیا ہے۔ پیر عظمت علی شاہ نے کہا کہ 12 اماموں کی سر بلندی کے لئے پیر قمرالدین نے جومشکل ترین بیڑہ اپنے سر اٹھا یا ہے اب یہ ایک تحریک کی شکل اختیار کر تا جا رہا ہے۔ اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آئمہ اہل بیت وارثِ کائنات کا نوری پیغام ہر سطح پر پہنچ رہا ہے۔ پیر سید عظمت علی شاہ نے کہا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا۔بے شک میں تم میں کتاب اللہ اور میرے اہل بیت دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ پھر آپ نے فرمایا جس کا میں مولی اسکا علی مولی۔ میرے اہل بیت سے جو پیار کریگا میں اس سے پیار کروں گا۔ جس سے میں پیار کروں گا اس سے اللہ سبحان پیار کرے گا۔
پیر قاضی قمرالدین نے اس موقع پر کہا کہ اللہ نے مجھے توفیق دی میں حسینی و استقبال مہدی مشن کو لے کر چل پڑا ہوں انشاء اللہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ انھوں نے کہا آپ ﷺ نے چودہ سو سال پہلے فرمایا تھا۔ حضر ت امام مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کا ظہور قرب قیامت کی نشانیا ں ہونگی۔ جس کا ماحول اب بن رہا ہے۔ اور اسکے استقبال کی تیاریاں آستانہ عالیہ پڑی شریف میں زور شور سے جاری ہیں۔ دیگر خطاب کرنے والوں میں لاجی سرکار قاضی محمد حنیف، قاضی محمد فخرالدین،صاحبزادہ قاضی سلطان محمدفاتح، صاحزادہ جمال شاہ بانٹھ شریف، پیر نصیر احمد صابری، پیر سید اسماعیل حسین شاہ، پیر سید قیصر حسین شاہ،احمد ارشاد میسم، سی پیرسید عرفان الحسنی، قاری غلام محمد چشتی،صاجزادہ نیاز احمد صدیقی، صاجزادہ پیر قدیر احمد،صاجزادہ سید افضال حسین شاہ، سید وقار حسین شاہ، شامل ہیں۔ پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی، آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے آخر میں دعا فرمائی اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔ کانفرنس میں ہر مکتبہ فکر کے خاص و عام نے شرکت کی۔ آخر میں حسینی لنگر تقسیم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button