مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2023) فیملی پلاننگ شادی سے قبل بچوں میں آگاہی ذہنی اور جسمانی تندرست و توانا رہنے کے لیے اہم اقدامات سمیت دیگر امور پر سیمنار کا انعقاد ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی، پاپولیشن پلاننگ آفیسر انچارج فیملی پلاننگ کہوٹہ ڈاکٹر فوزیہ کی آگاہی گفتگو اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ پری میریٹل کونسلنگ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا ایک نیا پروجیکٹ ہے جو ابتدائی طور پر چار اضلاع میں شروع کیا گیا ہے جس میں راولپنڈی بھی شامل ہے ہم اپنے ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے نوجوان نسل کو رشتوں کا احترام حقوق و فرائض اور اظہار جذبات کی درست تربیت فراہم کرتے ہیں شادی کے درست فیصلے سے متعلق رہنمائی فراہم کرتے ہیں جذباتی نہیں بلکہ سوچا سمجھا فیصلہ کرنے میں مدد کرتے ہیں پر اعتماد اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے کچھ سکریننگ ٹیسٹ سے متعلق اگاہی فراہم کرتے ہیں جیسے ثھیلاسیمیا ہیپاٹائٹس پیدائشی نقائص اور متعدی بیماریوں سے متعلق بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے اور خوشحال گھرانے کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنا ہے_یہ ٹریننگ ہم ہر سطح پر اور ہر طبقے کے لوگوں کو کروا رہے ہیں جن میں اساتذہ کرام علمائے کرام ڈاکٹرز پیرامیڈک سماجی سیاسی شخصیات میڈیا پرسنز اور نوجوان نسل اور ان کے والدین شامل ہیں سیمنار میں سیمنار میں صدر ہوٹھوہار ویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ناہب صدر راجہ شاہد اجمل،سیکرٹری اطلاعات ندیم چوہان،تحصیل کہوٹہ کے بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی، کلر سیداں کے معروف صحافی راجہ انوار الحق، صحافی کبیر احمد جنجوعہ،کلر سیداں کے معروف سوشل میڈیا ایکٹیو راجہ آصف، جنرل سیکرٹری ہومین رائٹس کمیٹی ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ،سوشل میڈیا کے عبدالقدیر سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 15, 2023) — In a seminar organized at M.S.T.H. Kahuta, Dr. Samina Bhatti, Population Planning Officer in charge of Family Planning in Kahuta, shed light on crucial initiatives, including mental and physical health awareness, to ensure the well-being of children before marriage. Dr. Fozia, also present at the event, She mentioned that Pre-Marital Counseling is a new project initiated by the Population Welfare Department of Punjab, initially launched in four districts, including Rawalpindi. She emphasized that their master trainers provide proper training to the youth on respect for relationships, rights and duties, and expression of emotions.
Dr. Fozia explained that counseling aims to guide in making informed decisions, not just emotional but thoughtful choices. They also provide awareness through screening tests related to thalassemia, hepatitis, congenital disorders, and various diseases. Special attention is given to educating children about these issues, and assistance is provided in building happy and healthy households.
The training is conducted at all levels and includes teachers, scholars, doctors, pyramid social, and political figures, media personnel, and young generations and their parents. The seminar saw the participation of notable figures, including the President of Pothwar Welfare Trust Haji Malik Munir Awan, President of Press Club Kahuta Raja Imran Zamir, Vice President Raja Shahid Ajmal, Secretary Information Nadeem Chohan, respected journalist Haji Asghar Hussain Kayani, renowned journalist Raja Anwar-ul-Haq, journalist Kabir Ahmed Janjua, social media activist Raja Asif, General Secretary Human Rights Committee Arslan Asghar Kayani, and others from various intellectual backgrounds.
عبدالمجید مغل کا دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف حاضری
“Abdul Majid Mughal’s visit at Bhangali Sharif”
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2023) صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبدالمجید مغل کا دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف حاضری پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی سے بھی ملاقات کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے ہمراہ ساتھیوں کے دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف حاضری اس موقع پر الحاج پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی (سجادہ نشین دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف)اور دیگر عمائدین نے عبدالمجید مغل کا استقبال کیا عبدالمجید مغل نے مزار اقدس پر بھی حاضری دی اور صاحب مزار کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عبدالمجید مغل نے کہا کہ اولیائے اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے روشن مینار ہوتے ہیں‘ ہمیں چاہئے کہ اولیائے اللہ کی زندگیوں کو مشعل راہ بنا کر اپنی زندگی گزاریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کی بنیاد توحید ہے‘ ہماری محبتوں کا مرکز صرف اللہ‘ اس کا رسول اور آل بیعت ہے‘ صوفیائے اکرام نے پوری زندگی اللہ اور درود مصطفیٰ ﷺکی صدا دی مگر جب تک ہم اپنے دلوں میں خواہشات اور جھوٹ کے بتوں کو نہیں توڑیں گے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوں گے۔
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کا سرگرم کارکن فیضان خانزادہ رشتہ ازوج میں منسلک
Marraige cermony of Faizan Khanzada, an activist of PTI Tehsil Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2023) پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کا سرگرم کارکن فیضان خانزادہ رشتہ ازوج میں منسلک،دعوت ولیمہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت،ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب کہوٹہ کے مقامی شادی ہال میں ہوئی، دعوت ولیمہ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا ء،پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی شخصیات راجہ ارسلان وینس ایڈوکیٹ، راجہ عاقب محمود، سردار ارشد مجید، عدیل افضل سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،
فلسطینیوں کی حمایت میں اسلامی ریاستوں کی طرف سے جاندار موقف آنا چاہیے
There should be a lively stand by the Islamic states in support of the Palestinians
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2023) فلسطینیوں کی حمایت میں اسلامی ریاستوں کی طرف سے جاندار موقف آنا چاہیے ہمارے فلسطینی بھائی ہردن قیامت صغریٰ کاسامناکررہے ہیں، مقتدرقوتوں کی انسانیت،اخلاقیات اور ثالثی کہاں گئی فلسطینی جام شہادت نوش کررہے ہیں جبکہ عالمی ضمیر کا وجود گلناسڑنا شروع ہوگیا ہے ان خیالات کا ظہارنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اویس شفاقت کیانی آف دودوچھہ نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ فلسطینی ہماری دعاوں اوروفاوں کے محور ہیں، پاکستانیوں اور فلسطینیوں کادل ایک ساتھ دھڑکتا ہے ریاست پاکستان فلسطینیوں کو نسل کشی اورکشت وخون سے بچانے کیلئے اپنا کلیدی کردارادا کرے اسلام اورمسلمان اقوام کے معاملے میں اقوام متحدہ نے ہربارمایوس کیا انہوں نے کہا کہ اس طرح توجنگل میں درندے بھی ایک دوسرے کواس طرح جان سے نہیں مارتے انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین جنگ صرف فلسطینیوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے امتحان کی گھڑی ہے، بین الاقوامی میڈیا کا بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت نہ دکھانا بے حسی کی بدترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ غزہ میں ادویات اور غذا کی قلت سے انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ جنم لے سکتا ہے۔