DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: “Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi Declares He Won’t Contest Elections Against Muslim League-N”
مسلم لیگ ن کے مقابلے میں الیکشن نہیں لڑوں گا ,سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،نومبر,2023)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کا مسلم لیگ ن کی قیادت یا کسی رہنما سے کوئی اختلاف نہیں میں مسلم لیگ ن کے مقابلے میں بھی الیکشن نہیں لڑوں گا میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ نظام سے ملک اور عوام کی بہتری ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ میں مسلم لیگ ن کے مقامی صدر محمد وقاص گجر کی رھائشگاہ پر قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے لیگی رہنماوں کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں شریک تمام لیگی کارکنوں نے ان کی ملک اور مسلم لیگ ن کے لیئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شاہد عباسی نے جنرل مشرف کی امریت میں مسلم لیگ ن کی نہ صرف قیادت کی بلکہ قیدو بند کی طویل صعوبتوں کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کیا جس پر حلقہ کے عوام کو ان پر فخر ہے تمام لیگی رہنماؤں نے انہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا بھی مشورہ دیا اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے لیئے مسلم لیگ ن کے تین امیدواروں راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین،راجہ طلال خلیل کے علاوہ محمد ظریف راجا،حافظ عثمان عباسی،راجہ گلستان خان،چوہدری فیصل حفیظ،تنویر ناز بھٹی،شاہد گجر،سردار محمد آصف،راجہ عاصم صدیق،راجہ داؤد اکبر،شہزاد مالک مغل،چوہدری شعیب الطاف،ٹھیکیدار ظہیر،چوہدری محمد ایاز ایڈووکیٹ،ارشد محمود بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔شاہد خاقان عباسی نے اس تاثر کی نفی کی کہ ان کا پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف ہے انہیں نے کہا کہ نہ صرف پارٹی قیادت بلکہ کسی پارٹی رہنما سے بھی مجھے کوئی اختلاف نہیں میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ اس سسٹم میں رہ کر ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کی جا سکتی میرا نہیں خیال کہ انتخابات کے بعد بھی ہم مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے مقابلے میں بھی الیکشن نہیں لڑیں گے کارکنوں سے 36 برس سے محبت و احترام کا رشتہ ہے میں اس رشتے کو کھونا نہیں چاہتا کارکن مل بیٹھ کر صورتحال کا درست تجزیہ کریں اور کوئی مشترکہ موقف اپنائیں اس موقع پر موجود تمام رہنماوں نے ان کی ملک اور جماعت کے لیئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ ان کی قیادت و رہنمائی سے محروم ہو جائیں ہماری شدید خواہش ہے کہ ٓاپ الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑیں اور جماعت کے اندر رہ کر خامیوں اور خرابیوں کو درست کرنے کی کوشش جاری رکھیں،حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنایا مگر یہ بات بھی یاد رکھیں کہ شاہد خاقان عباسی ملک کے واحد لیگی رہنما ہیں جنہوں نے بطور وزیراعظم بھی بارہامرتبہ کہا کہ میرا وزیراعظم نوازشریف ہے یہ بات شاہد عباسی سے پہلے اور بعد میں کسی نے نہیں کی شاہد خاقان عباسی نے نہ صرف مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کو سنبھالا دیا بلکہ نوازشریف سے وفاداری کی وجہ سے بار بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، تنویر ناز بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے سے پیچھے ہٹ چکی ہر بار شاہد عباسی جیل میں ہوتے اور قیادت خود ملک سے باہر چلی جاتی،راجہ طلال خلیل نے مطالبہ کیا کہ مناسب یہی ہے کہ مسلم لیگ ن این اے 51 میں کسی کو امیدوار نامزد کرنے کی بجائے اسے اوپن چھوڑ دے۔دیگر تمام رپنماوں اور لارکنوں نے شاہد عباسی سے درخواست کی کہ وہ امدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر خود الیکشن لڑیں۔

“Kallar Syedan (Pothwar.com, IKram-ul-Haq Qureshi, November 14, 2023) – Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has announced that he will not contest elections against the Muslim League-N leadership or any other party member. Addressing a consultative meeting of League leaders in Mohalla Akbri, Choa Khalsa constituency, he expressed his views on the current system, stating that he believes no improvement for the country and its people is possible within the existing framework.




