Kallar Syedan: Increase in activities of stealing money from bank customers’ accounts
بنک صارفین کے اکاونٹ سے رقم چرانے کی سرگرمیوں میں تیزی
Ikram Ul Haq QureshiNovember 12, 2023
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،نومبر,2023)—بنک صارفین کے اکاونٹ سے رقم چرانے کی سرگرمیوں میں تیزی،اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والے صارفین نوسربازوں کی ہٹ لسٹ پر،نوسرباز کہیں بھی کسی بھی اے ٹی ایم پر کیمرہ نصب کرتے ہیں جس کے بعد اے ٹی ایم مشین استعمال کرنے والوں کا پاس ورڈ چرا لیتے ہیں جس کے بعد یہ کبھی کال پر بنک کا نمائندہ بن کر تو کبھی فیس بک پر کسی بھی شخص کی تصاویر لے کر اسی نام کا جعلی اکاونٹ بنا کر دیگر بنک تفصیلات معلوم کر لیتے ہیں جس کے لیئے یہ 03258397384 اور 03221697144 نمبرز استعمال کر رہے ہیں یہ انہی وٹس اپ نمبروں سے بنک تفصیلات لیتے ہیں یہ صارف کو قابو کرنے کے لیئے اسے بتاتے ہیں کہ وہ کچھ رقم امانت کے طور پر ان کے بنک اکاونٹ میں رکھنا چاہتے ہیں عنقریب پاکستان پہنچ کر وصول کرلیں گے اس دوران آپ یہ رقم استعمال کرسکتے ہیں جس کے بعد یہ صارف سے بنک کی تمام ضروری معلومات لے کر پہلے سے موجود بنک کارڈ کے پاس ورڈ کے ذریعے اکاونٹ سے رقم چرا لیتے ہیں ان کے زیراستعمال پاکستانی کی سمیں نادرہ سے تصدیق شدہ بھی نہیں ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, November 2023)- Accelerating activities of stealing money from bank customers’ accounts, customers using ATM cards are on the hit list of scams, Scammers can hit any installed on ATMs, after which they steal the passwords of ATM machine users, after which it sometimes pretends to be a representative of the bank on a call, and sometimes takes photos of any person with the same name on Facebook. By creating a fake account, they find out other bank details for which they are using the numbers 03258397384 and 03221697144. They take the bank details from the same WhatsApp numbers. Scammers using the Pakistani SIMs are not even verified by NADRA.
پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز یک نکاتی مطالبے پے اینڈ سروس پروٹیکشن پر جلد لاہور میں تادم نوٹیفکیشن دھرنا دیں گے
Educators from across Punjab will hold a notification protest soon in Lahore on a one-point demand for pay and service protection
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،نومبر,2023)—پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز یک نکاتی مطالبے پے اینڈ سروس پروٹیکشن پر جلد لاہور میں تادم نوٹیفکیشن دھرنا دیں گے اس کا اعلان ایجوکیٹرایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک امجد محمود نے کلرسیداں میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت محمدشفیق بھٹی نیکی۔ملک امجد محمود نیکہا کہ جلد ہی پے اینڈ سروس کے حصول کے لیے احتجاج دھرنا دیا جائے گا حکومتی وعدے یقین دھانیوں پر عمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا حکمران اپنے اخراجات کم کرتے ہیں نہ ہی سرکاری اداروں سے لوٹ مار ختم کرتے ہیں ان کا سارا زور ملازمین کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم کرنے پر لگا ہوا ہے،چیف کوآرڈینیٹرنوید اصغر نے کہا کہ ہمارے لیئے آگے کھائی تو پیچھے دریا ہے ہم نے کشتیاں جلا ڈالی ہیں۔بانی صدر شفیق بھٹی اور مدثر خالد نے کہا کہ احتجاجی دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
سروہا چوہدریاں کلرسیداں میں میلاد النبی کی تقریب
Millad to be held in Saroha Chaudhrian
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،نومبر,2023)—دربارعالیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین معروف اسکالر ڈاکٹر ساجد الرحمان آج بروز پیر شام چار بجیجامعہ مسجد سروہا چوہدریاں کلرسیداں میں میلاد النبی کی تقریب سے خطاب کریں گے
برطانیہ میں مقیم راجہ مصطفیٰ قدوس کی والدہ کو پنڈ بینسو میں سپردخاک کر دیا گیا
The mother of Raja Mustafa Qadoos, who resides in the UK, was buried in Pind Bainso
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،نومبر,2023)—برطانیہ میں مقیم راجہ مصطفیٰ قدوس کی والدہ محترمہ اور بریگیڈیٸر مقصود اکرم راجہ کی خوشدامن کو پنڈ بینسو میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں جنرل طارق قدوس،ملک فتح خان،سابق ایم پی اے راجہ صضیر احمد، ایس ایس پی (ر)جمیل احمد ہاشمی،میجر (ر) جاوید جنجوعہ،ہارون کمال ہاشمی،راجہ ثقلین،طیب احسن قریشی ایڈووکیٹ،محمد زرین بھٹی، حاجی منیر بھٹی،ارشد محمود بھٹی،راجہ نوازجنجوعہ، نمبردار راجہ خضر محمود،کنٹونمنٹ لاہور کے کونسلر راجہ نور سبحانی،علی اصغر کیانی،ماسٹر نجابت علی،خان شبیر،راجہ سجاد،قاضی عتیق احمد و دیگر نے شرکت کی۔