گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,13،نومبر,2023)—وارث کائنات کے موضوع پر آج چک بیلی روڈ پڑی شریف میں ایک روزہ دسویں آئمہ اہل بیت کانفرس صبح گیارہ بجےہوی؛ ترجمان کانفرنس الحاج محمد سعید چشتی کلیالوی کے مطابق بانی کانفرنس پیر قاضی قمرالدین سجادہ نشین آستانہ عالیہ پڑی شریف کی صدارت میں ہونے والی کانفرنس سے پیر سید عظمت علی شاہ کا کلیدی خطاب کی۔ لالہ جی سرکار قاضی محمد حنیف اور نگرانی قاضی فخرالدین چشتی نظامی کی سرپرستی میں 10ویں کانفرس کو حتمی شکل دے دی گئی تھی
Gujar Khan (Pothwar.com, 13, November 2023) – A one-day Tenth Imam Ahl al-Bayt conference was held at 11 am at Chak Baile Road Pari Sharif on the subject of Waris Kainat; According to the spokesman of the conference, Alhaj Muhammad Saeed Chishti Salilavi, the founder of the conference, Pir Qazi Qamaruddin Sajjada Nashin Astana Alia Pari Sharif, gave the keynote speech at the conference. The 10th Conference was finalized under the patronage of Lala Ji Sarkar Qazi Muhammad Hanif and supervision by Qazi Fakhruddin Chishti Nizami.
پوٹھوار کبڈی کلب گوجرخان اور چکوال کبڈی کلب کے درمیان ایک کبڈی میچ منعقد ہوا
A Kabaddi match was held between Pothwar Kabaddi Club Gujar Khan and Chakwal Kabaddi Club
گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,13،نومبر,2023)—بیول میں آج پوٹھوار کبڈی کلب گوجرخان اور چکوال کبڈی کلب کے درمیان ایک کبڈی میچ منعقد ہوا جو کہ چکوال کبڈی کلب نے جیت لیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔چکوال کبڈی کلب کے 46 پوائنٹس اور پوٹھوار کلب کے 35 پوائنٹس پر کھیل ختم ہوا۔اس میچ میں بہترین ساہی ندیم خالق بٹ اور جاپھی ابراہیم کو قرار دیا گیا۔
جانی چائے والا کے نام سے بیول میں محمد رمضان عرف جانی نے اپنے ہوٹل کا افتتاح کیا
Mohammad Ramzan alias Jani opened his hotel in Bewal under the name Jani Chaiwala
گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,13،نومبر,2023)—جانی چائے والا کے نام سے بیول میں محمد رمضان عرف جانی نے اپنے ہوٹل کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں دعا مدنی محلہ مسجد کے امام حافظ محمد نزاکت نے کی۔اس تقریب میں جانی کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔