DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Chief Minister Punjab Mohsin Naqvi visited Rawalpindi Ring Road Project for the third time in 25 days

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے 25 روز میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا تیسرا دورہ کیا

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،نومبر,2023)— وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے 25 روز میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا تیسرا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خصالہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ارتھ ورک کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے۔
وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو بھی ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے۔رنگ روڈ کی تکمیل سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔وزیراعلی محسن نقوی نے 38کلومیٹر طویل پورے روٹ کا فضائی معائنہ کیا اور جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔
وزیر اعلی محسن کوبریفنگ میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ38.3 کلومیٹر طویل اور چھ لین پر مشتمل ہے۔ رنگ روڈ کے بانتھ اور چک بیلی انٹر چینج پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔وزیراعلی کی ہدایت پر نیسپاک نے رنگ روڈ منصوبے سے متعلق ضروری ڈرائینگ بھی فراہم کر دی ہیں۔ رنگ روڈ کے لئے مطلوبہ اراضی مکمل طور پر کنٹرکشن ورک کے لئے کنٹریکٹر کے سپرد کر دی گئی ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیرکے لئے ہیوی مشینری پہنچ گئی، کام پوری تیزی کے ساتھ جاری سب ویز،نکاسی آب کے راستوں اور روڈزسیکشن کی تعمیر شروع ہو چکا ہے۔ایف ڈبلیو اوکے کرنل ایاز نے وزیر اعلی محسن کو بریفنگ دی۔اس موقع پرراولپنڈی کے کمشنر،آرپی او،سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 11, November, 2023)- Chief Minister Punjab Mohsin Naqvi visited the Rawalpindi Ring Road project for the third time in 25 days. Chief Minister Mohsin Naqvi inspected the site of Khasala Khurd Adiala interchange and the project The progress was reviewed. Chief Minister Mohsin Naqvi inspected the earthwork. On this occasion, the Punjab Chief Minister directed to work on the project at a fast pace.

Chief Minister Mohsin Naqvi also gave necessary instructions to Commissioner Rawalpindi and FWO officials for the early completion of the project. He said that the Rawalpindi Ring Road should be completed as soon as possible. Chief Minister Mohsin Naqvi conducted an aerial inspection of the entire 38 km long route and observed the ongoing works.

In the briefing of Chief Minister Mohsin, it was said that the Rawalpindi Ring Road is 38.3 km long and consists of six lanes. The work has started on the Banth and Chak Bale interchange of the ring road. On the instructions of the Chief Minister, Nespak has also provided the necessary drawing related to the ring road project.

The land required for the ring road has been completely handed over to the contractor for the construction work. Heavy machinery has arrived for the construction of Rawalpindi Ring Road, the work is going on at full speed, and the construction of subways, drainage channels, and roads section has started.

Colonel Ayaz of FWOK briefed Chief Minister Mohsin, On this occasion, Rawalpindi Commissioner, RPO, CPO, Deputy Commissioner, and FWO officials were also present on the occasion.

Show More

Related Articles

Back to top button