Kallar Syedan: New candidates have submitted applications for PML-N ticket after lack of intrest by Shahid Khaqan Abbassi
مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عدم دلچسپی کے بعد نئے امیدواروں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیئے درخواستیں جمع کروا دی ہیں
Ikram Ul Haq QureshiNovember 10, 2023
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،نومبر,2023)—مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عدم دلچسپی کے بعد نئے امیدواروں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیئے درخواستیں جمع کروا دی ہیں قومی اسمبلی میں ن لیگ کے ٹکٹ کے لیئے شاہد خاقان عباسی کے معاون حافظ عثمان عباسی،مری سے ہی سردار محسن اختر عباسی،کوٹلی ستیاں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی شاہد ریاض ستی،کہوٹہ سے سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی کے فرزند بلال یامین ستی،کلرسیداں سے راجہ طلال خلیل اور راجہ ندیم احمد نے بھی درخواستیں جمع کروا دی ہیں غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق کہوٹہ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی بھی قومی و صوبائی نشست پر پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں جبکہ کلرسیداں کہوٹہ پر مشتمل صوبائی حلقہ پی پی 7 کے لیئے کہوٹہ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،کلرسیداں سے راجہ ندیم احمد اور چوہدری صداقت حسین نے درخواستیں جمع کروائی ہیں راجہ ندیم احمد کلرسیداں کی یوسی دوبیرن کلاں اور چوہدری صداقر حسین یوسی منیاندہ کے سابق چیئرمین اور سرگرم مسلم لیگی رہنما ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 11, 2023) — Following the lack of interest from former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi in the National Assembly constituency NA-51, new aspirants have submitted requests for tickets from the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N). The National Assembly seat had previously been contested by PML-N’s Shahid Khaqan Abbasi.
In response to the disinterest shown by Shahid Khaqan Abbasi, several hopefuls have gathered their applications for PML-N tickets. Among them are Hafiz Usman Abbasi, the assistant of Shahid Khaqan Abbasi, Sardar Mohsin Akhtar Abbasi from Kotli Sattian, Shahid Riaz Satti, a former member of the Punjab Assembly from Kotli Sattian, Bilal Yameen Satti, son of former Provincial Minister Colonel Muhammad Yamin Satti from Kahuta, Raja Talal Khalil from Kallar Syedan, and Raja Nadeem Ahmed.
According to unofficial sources, former member of the Punjab Assembly Raja Muhammad Ali from Kahuta has also expressed his desire for a party ticket. Meanwhile, for the PP-7 constituency, which includes Kallar Syedan and Kotli Sattian, former member of the Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed, Dr. Muhammad Arif Qureshi, Raja Nadeem Ahmed from Kallar Syedan, and Chaudhry Sadaqat Hussain have also submitted their applications.
Raja Nadeem Ahmed of Kallar Syedan, former Chairman of UC Doberan Kallan, and Chaudhry Sadaqat Hussain, a prominent Muslim League leader from UC Minanda, have a history of active participation in party activities.
سابق وزیراعظم نوازشریف کی راجہ طلال خلیل سے ملاقات
Former Prime Minister Nawaz Sharif meeting with Raja Talal Khalil
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،نومبر,2023)—مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا مقصد ملکی ترقی و خوشحالی ہے ہم نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی امرا کی اپنی رھائش گاہ پر مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنما راجہ طلال خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو موٹرویز میٹروز ائرپورٹ شاہرائیں دیں دہشتگردی کو شکست دی قوم کو بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملکی سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا اگف 2018 میں ہمارا الیکشن چرایا نہ جاتا اور ہمارا روستہ نہ روکا جاتا تو پاکستان آج خطے کا خوشحال ملک ہوتا مگر تبدیلی کے نام پر ایٹمی ملک کو کاسہ دے کر ائی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور کیا گیا ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہ دیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان الیکشن کی تیاری کریں ہم پوری قوت سے الیکشن میں اتریں گے اور عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
مولانا اللہ وسایا کاجامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب
Maulana Allah Wasaya’s speech at Jamia Masjid Rabbani Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،نومبر,2023)—عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی راہنما مولانا اللہ وسایا نے کہاھے کہ اسرائیلی جنگی جرائم سے امن عالم کوشدید خطرات لاحق ھیں عالم اسلام مظلوم فلسطینیوں کی عملی حمایت کرے قادیانی اسلام اور آہین پاکستان دونوں کے غدار ھیں عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس و بنیاد ھے قرآن کریم کی چار سو سے زاید آیات اور ذخیرہ احادیث میں کثرت سے اس کاثبوت ملتاھے اس کے تحفظ کے لیے پہلے معرکے میں ھزاروں صحابہ کرام نے جان ہتھیلی پر رکھ جنگ یمامہ کا میدان سجایا اور بارہ سو صحابہ کرام نیجام شہادت نوش کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پوری دنیا میں عقیدہ ختم نبوت کے دفاع اور قادیانیت کی قانونی اور علمی میدان میں سرکوبی کے لیے سرگرم عمل ھے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غزہ پر اسرائیلی مظالم اور تاریخ انسانی کے سفاکانہ انسانی قتل عام کا نوٹس لے،او آئی سی اور عرب لیگ اسرائیلی مظالم پر اسے دھشت گرد ریاست متعارف کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اور مسلم حکمران ایک اجتماعی موقف اختیار کرتے ہوے مظلوم فلسطینیوں کی جنگی مالی اور اخلاقی معاونت علی الااعلان کریں، انھون نیکہا کہ غزہ میں اسوقت انسانیت کا بہت المیہ جنم لے چکا ھے اسرائیلی مظالم نے وحشت کا بازار گرم کرکے سفاکیت کی نئی تاریخ رقم کی ہے اسرائیل کے جنگی جرائم سے امن عالم کوشدید خطرات لاحق ہیں انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلام دنیا پر غالب ہونے کے لیئے آیا ہے آج نہیں تو کل پوری دنیا میں اسلام کا پرچم لہر کر دم لے گا انہوں نے کہا کہ امریکی اور برطانوی وزرائے اعظم بموں و بارود کے ساتھ اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں مگر غزہ کے مٹھی بھر نہتے مسلمانوں نے آگ اور بارود کی برسات میں بھی اسرائیل کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر جامع مسجد ربانی کے خطیب مولانا احسان اللہ چکیالوی نے مہمان خصوصی سمیت تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
انتخابی کمیٹی این اے 53 کا اجلاس سردار نثار احمد ایڈووکیٹ کی رھائشگاہ پر منعقد ہوا
The meeting of Election Committee NA 53 was held at the residence of Sardar Nisar Ahmed Advocate
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،نومبر,2023)—انتخابی کمیٹی این اے 53 کا اجلاس سردار نثار احمد ایڈووکیٹ کی رھائشگاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت راجہ نصیر احمد امیر جماعت اسلامی پی پی 14 نے کی،اجلاس میں امیدوار این اے 53 چوہدری محمد عارف گجر، امیدوار پی پی 10خالد محمود مرزا، امیدوار پی پی 14محمدظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ، صدر انتخابی کمیٹی این اے 53 سید اسماعیل شاہ،سیکرٹری سردار نثار احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی،سید اسماعیل شاہ کی قیادت میں دس رکنی کور کمیٹی بھی قائم کی گئی جو این اے 53 کی انتخابی مہم کو مربوط انداز میں چلائے گی۔
پولیس نے کامران نامی شخص کے قبضے سے دس لیٹر شراب برآمد کر لی
The police recovered ten liters of liquor from the possession of a person named Kamran
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،نومبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے کامران نامی شخص کے قبضے سے دس لیٹر شراب برآمد کر لی۔ادھرپنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری(کلرسیداں) کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری عامر علی کی زیرنگرانی شفٹ انچا رج اے ایس آئی سمیر بٹ نے دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص زیشان اختر ولد محمد اخترسکنہ لونہ سیداں تحصیل کہوٹہ کے قبضہ سے 01 پسٹل 30 بورمعہ 02 میگز ین رآمد کر کے اس کیخلاف تھانہ کلرسیداں میں مقد مہ درج کروا دیا۔
سمندر پاکستانی رخصت مکمل کرکے قطر واپس جاتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا
M Ali of Banhal died of cardiac arrest while returning to Qatar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،نومبر,2023)—سمندر پاکستانی رخصت مکمل کرکے قطر واپس جاتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا گاوں بنائل کا محمد علی ولد غلام رسول قطر سے رخصت پر گھر ایا ہوا تھا وہ جمعہ کے روز قطر واپس جانے کے لیئے تیار ہو کر گھر سے نکل ہی رھا تھا کہ وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے چوکپنڈوری میں دو گرانفروشوں کے خلاف کروائی
Assistant Commissioner Ishtiaqullah Khan Niazi conducted against two hawkers in Chauk Pindori
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،نومبر,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے چوکپنڈوری میں دو گرانفروشوں کے خلاف کروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے اے سی نے چوکپنڈوری کے دورے میں فروٹ فروش محمد حسین کو چیک کیا جو سیب مقررہ نرخوں 155 روپے کی بجائے 250 روہے فی کلو جبکہ طاہر محمود کیلا فی درجن 90 روپے کی بجائے 120 روپے درجن فروخت کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ کر ان دونوں کے خلاف کلرسیداں تھانے میں مقدمات درج کروا دیئے یاد رہے کہ کلرسیداں میں ٹماٹر سرکارہ نرخ 70 روپے کی بجائے 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں تمام سبزیات بھی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کی جا رہی ہیں۔