DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Talib Hussain who’s body was found im Mohra Malkan Kass is buried in village Banhal

کلر سیداں: موہڑہ ملکاں کس سے ملنے والی نعش طالب حسین کو گاؤں بنائل میں سپرد خاک کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،نومبر,2023)—بیول کے برساتی نالے سے ملنے والی نعش طالب حسین کے نام کی شناخت کے بعد کلرسیداں کے گاؤں بنائل میں سپرد خاک کردیا گیا وجہ قتل تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 10, 2023)—After the identification of the body found in the Mohra Malkan Kass has been identified as that of as Talib Hussain, he was laid to rest in the village Banhal. The motive behind the murder remains unknown so far.

گوجرخان کا شہری لنڈے کا سامان خریدنے کلر سیداں آیا اور اپنی موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا

A citizen of Gujjar Khan came to Kallar Syedan to buy goods and had his motorbike stolen

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،نومبر,2023)—گوجرخان کا شہری لنڈے کا سامان خریدنے کلر سیداں آیا اور اپنی موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا۔وسیم احمد سکنہ مسہ کسوال نیکلر سیداں پولیس کو بتایا کہ وہ لنڈا خریدنے کلرسیداں آیا تھا سامان کی خرہداری کے بعد میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے

چوآ خالصہ میں چوری کی واردات

Burgalry commited in Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،نومبر,2023)—نواحی قصبہ چوآ خالصہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان اہل خانہ کی عدم موجودگی میں طلائی زیورات لے اڑے۔مسماۃ (ف) نے بتایا کہ دو یوم قبل میں اپنی بیٹی کے گھر صادق آباد گئی ہوئی تھی،رات کو واپس آئی تو دیکھا کہ میرے گھر کے باہرلگا تالا غائب اور دروازے کھلے ہوئے تھے۔کمروں کی جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا کہ نامعلوم ملزمان میرے رہائشی کمرے سے دو عدد کڑھے اور ایک عدد مالا سیٹ چوری کر کے لے گئے ہیں

 

تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا زبردست خیرمقدم ,سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان

Ex-Member of Assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan welcomes the withdrawal of all illegally resident foreigners

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،نومبر,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے پاکستان میں مقیم افغان سمیت تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے نگران حکومت اور ارمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقف میں افغانیوں کو نہ صرف پناہ دی بلکہ ان کا خیال بھی رکھا مگر انہوں نے ہر موقع پر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی جو ناقابل معافی ہے کرنل شبیر اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے جن کی کئی دھائیوں تک میزبانی کرکے اب تک بھاری قیمت چکا رہے ہیں وہ ہمیں ہر وقت ہمارے خلاف کرائے پر دستیاب رہتے ہیں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ہمارے یہی مہمان ملوث پائے گئے ان کا یہ پاکستان دشمن رویہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں لہذہ حکومت تمام افغانیوں کو ملک بدر کرے اور جو حقیقی مہاجر ہیں ان کی نقل و حمل کو صرف کیمپوں تک ہی محدود رکھا جائے یہ ہماری قومی سلامتی کا معاملہ ہے اس میں قوم کسی رعایت کا حق نہیں دے گی

Show More

Related Articles

Back to top button