Kahuta: Strong Protests by City Residents on Commissioner Rawalpindi Liaqut Chatha’s Visit to Kahuta
کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھ کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر شہری تجاوزات، صفائی کے ناقص نظام اور عملہ صفائی 35ورکروں کی بجائے 9ورکروں کی فیلڈ میں ڈیوٹی پر شہریوں کا شدید احتجاج
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،,10نومبر2023) — کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھ کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر شہری تجاوزات،صفائی کے ناقص نظام اور عملہ صفائی 35ورکروں کی بجائے 9ورکروں کی فیلڈ میں ڈیوٹی پر شہریوں کا شدید احتجاج تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور ریڈیو گرافر کی آسامی سمیت سالانہ ترقیاتی منصوبے کے رکے ہوئے کام اور دیگر عوامی شکایات پر موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔ کہوٹہ شہر کے ارد گرد دو سال سے جاری کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین اور مالکان کو معاوضہ کی دائیگی نہ ہونے کی تحریری درخواست پر کمشنر راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو فوری ادائیگی کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ تفصیل کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھ نے بعد از مغرب اچانک تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی،تحصیلدا ر کہوٹہ ملک سعید، سی ای او مخدوم بلال اور دیگر شہری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عمران ضمیر، سابق کونسلر و رہنما جماعت اسلامی ملک عبدالرؤف، سابق کونسلر راجہ شاہد اجمل نے کمشنر راولپنڈی کی اچانک آمد کے موقع پر ان کی توجو کہوٹہ کے مسائل کی جانب کرائی اور بتایا کہ کہوٹہ میں نوجوانوں کے لیئے کہوٹہ کا واحد سپورٹس کلب کہوٹہ عرصہ دراز سے غیر فعال اور اس میں کھیلوں کی سرگرمیاں بند پڑیں ہیں۔ شہر میں گرلز کالج کی نزدیک مین شاہراہ پر تجاوزات مافیا اور ریڑھی بانو کا قبضہ ہے۔ صفائی کا نظام پور ے شہر میں درہم برہم ہے۔ 35عملہ صفائی کے اہلکار سرکاری خزانے سے تنخواہیں لے رہے ہیں جبکہ روزانہ کہوٹہ شہر میں صرف 9ملازمین ڈیوٹی پر موجو ہوتے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر شہریوں نے تحریری شکائت کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کو تاحال دو سال سے معاوضہ نہ دیا گیا ہے۔ مالکان کی زمینوں میں دوسال سے بھاری مشینری کے ذریعے فصلوں، پھل دار درختوں،دیواروں، پانی کے چشموں،بورز اور دیگر تعمیرات کو گرا کر این ایچ اے اور محکمہ مال نے تاحال رقم کی ادائیگی مالکان کو نہ کی ہے۔ جس پر کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھ نے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کواحکامات جاری کیئے کہ کہوٹہ بائی پاس متاثرین کو جلد از جلد معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تجازات کا خاتمہ، صفائی کا نظام درست کرنے کےساتھ ساتھ کہوٹہ کلب کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیئے فوری طور پر فعال کیا جائے۔ اس سلسلے میں جلد رپورٹ دی جائے کسی سفارش اور دباؤ کو خاطرمیں نہ لایا جائے۔ کمشنر راولپنڈی نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کے ایمرجنسی بلاک، زنانہ و مردانہ وارڈز اور ہسپتال کا مکمل دورہ کرتے ہوئے مرد و خواتین مریضوں کے پاس جاکر خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے حوالے سے ہسپتال عملہ و ڈاکٹرو ں کی کارکردگی بارے مریضوں سے پوچھا جس پر مریضوں نے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی اور سٹا ف کی تعریف کی۔ کمشنر راولپنڈی نے ایم ایس کہوٹہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ اپنے فرائض دیانتداری اور فرض شناسی سے اپنے سٹاف کے ہمراہ ادا کر رہی ہیں۔ انھوں نے ایم ایس کہوٹہ اور عملہ کی تعریف کی۔ قبل ازیں کمشنر راولپنڈی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل ارحمن کے آفس میں محکمہ مال،بلاک،کھیوٹ، کمپیوٹر رائز رکارڈ اور زمین کی تقسیم کے طریقہ کا ر کے ساتھ ساتھ نمبردار سسٹم کے حوالے سے تفصیلی ریفنگ لی اور کہا کہ انتقالات کی تصدیق نمبردار کے بغیر نامکمل ہے نمبردارو ں کو اختیارات دینے کا مقصد عوامی مسائل دہلیز پر حل کرنا ہے۔ بعد ازاں کمشنر راولپنڈی نے آزاد پتن ڈیم اور دریائے جہلم کے کنارے آزاد پتن روڈ کی لینڈ سلائیڈ نگ کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا موقع پر جاکر معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن، تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید، سی ای او کہوٹہ مخدوم بلال، گرداور شاہد ممتاز، گرداور آصف،گرداور راجہ احتشام انور موجود تھے۔
Kahuta, November 10, 2023 (Pothwar.com, Imran Zamir) – Commissioner Rawalpindi Liaqut Chatha’s visit to Kahuta highlighted concerns over urban encroachments, a flawed sanitation system, and protests by city residents as the number of sanitation workers was reduced from 35 to 9 in the field. The visit also included inspections of the Kahuta Headquarters Hospital, where digital X-ray machines and radiographers’ positions, among other developmental projects, were discussed.
The commissioner emphasized that there would be no compromise on public welfare and issued directives to address the issues promptly. He took notice of the longstanding demand for compensation for those affected by the Kahuta Bypass project and instructed Assistant Commissioner Kahuta to ensure immediate payments.
Notable personalities present during the visit included Assistant Commissioner Kahuta Fazal ur Rehman, MS Dr. Sameena Bhatti, Tehsildar Kahuta Malik Saeed, SP Makhdoom Bilal, along other local officials. Imran Zamir, former councilor, and JI leader Abdul Rauf, and former councilor Raja Shahid Ajmal also took the opportunity to discuss Kahuta’s issues with Commissioner Rawalpindi.
کہوٹہ شہر میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی قیمتی کمرشل جائیدادوں پر ناجائز قابضین کے خلاف FIA کا آپریشن
“FIA Operation Targets Illegal Occupants on Valuable Commercial Properties of Abandoned Waqf Board Assets in Khota City”
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،,10نومبر2023) — کہوٹہ شہر میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی قیمتی کمرشل جائیدادوں پرناجائز قابضین کے خلاف FIA کا آپریشن۔ بوہڑ بازار کہوٹہ اور مچھلی چوک کہوٹہ میں کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی و گزار کراکرقبضے میں لے لیں۔آپریشن میں متروقہ وقف املاک کے محکمہ کے ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر آصف خان اورایف آئی اے حکام نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مقدمہ زیر التواء 0014/Suo Moto 01 میں واضح احکامات کے تناظر میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو مورخہ 16-11-2021 کے فیصلہ میں احکامات جاری کیے کہ متروکہ وقف جائیدادوں پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کیا جائے اور متروکہ وقف املاک جائیدادوں کو واگزار کروایا جائے۔ اس تناظر میں کہوٹہ میں متروکہ وقف املاک کی کمرشل اراضی واقع بوہڑ بازار کہوٹہ پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اور درجنوں دکانیں واگزار کروا کر سیل کر دی گئیں۔ آپریشن میں ڈپٹی کمشنر متروکہ وقف املاک بورڈ، آصف خان، ایف آئی اے اسلام آباد سے محمد وسیم نے اپنے عملہ کے ہمراہ تھانہ کہوٹہ کی معاونت میں آپریشن کیا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیدادیں واگذار کروائیں۔
پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران کی تقریب حلف
Oath Ceremony of Central Officials of Pakistan Gakhar Federation
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10نومبر2023) پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران کی مظفر آباد آزاد کشمیر آمد،گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت،تفصیل کے مطابق گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر کے عہدیداران سے حلف لینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، نو منتخب عہدیداران سے چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل راجہ محمد طارق کمال نے حلف لیا،نو منتحب عہدیداران محمد عمران کیانی صدر، محمد عزیز حسرت، سینئر نائب صدر،محمد صابر نائب صدر، محمد طاہر منیر، سیکرٹری، محمود احمد آرگنائزر، وقار احمد سیکرٹری مالیات، محمد قدیم سیکرٹری ریکارڈ، نصیر احمد رابطہ سیکرٹری،عدنان احمد سیکرٹری اطلاعات و نشریات تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران ایک دن قبل شام کو مظفر آباد پہنچ گئے جن میں چیرمین کرنل راجہ محمد طارق کمال، چیف آرگنائرز کیپٹن فائز اختر کیانی، سیکرٹری جنرل راجہ تسلیم احمد کیانی، وائس چیرمین محمد تاج کیانی،جوائنٹ سیکرتری زبیر کامران کیانی، سینٹرل کوآرڈینیٹر محمد عمر افضل کیانی، اوورسیزکوارڈینیتر راجہ شکیل حیدر کیانی، چکوال سے سرپرست ضلعی گکھڑ فیڈریشن ڈاکٹر عابد کیانی اور صدر راجہ شفقت کیانی اور زبیر کیانی شامل تھے۔ وفد کے مظفر آباد پہنچنے پہ محمد عمران کیانی صدر گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم ویلی نے اپنے ساتھیوں سمیت بھرپور استقبال کیا۔ تقریب کے آغاز پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ تسلیم احمد کیانی سیکرٹری جنرل پاکستان گکھڑ فیڈریشن نے انجام دیے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل راجہ محمد طارق کمال نے تمام منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور حلف کے بعد نو منتخب صدر محمد عمران کیانی کو روایتی پگڑی پہنائی گی اس کے بعد اسٹیج نو منتخب سیکرٹری جہلم ویلی محمد طاہر منیر کیانی کے حوالے کیا گیا۔
ریڈ سکول سسٹم کہوٹہ کے پرنسپل معروف مائر تعلیم سردار مظہر اقبال سے یوم اقبال کے موقع پر گفتگو
A conversation on the occasion of Iqbal Day with Sardar Mazhar Iqbal, Principal of Read School System Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10نومبر2023) شاعر مشرق حضرت علامہ اقبالؒ جیسے عظیم انسانوں کو قدرت عظیم کاموں کے لیے تخلیق کرتی ہے برصغیر میں چاروں طرف غلامی کے اندھیرے چھائے ہوئے تھے۔ فرزندان اسلام غفلت کی نیند سوئے ہوئے تھے ایسے میں اقبال کی شاعری آزادی کا ترانہ بن کر گونجی ان خیالات کا اظہاردی ریڈ سکول سسٹم کہوٹہ کے پرنسپل معروف مائر تعلیم سردار مظہر اقبال سے یوم اقبال کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیسویں صدی اسلامی فکر و تہذیب کے تجدید و احیا میں حضرت علامہ اقبال کا نام ایک روشن ترین مینار کی حیثییت رکھتا ہے آپ نے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی انہوں نے کہا کہ آپ کی شاعری آفاقی شاعری ہے وہ ایک ایسے نظامِ تعلیم کے متمنی ہیں جو نسلِ نو کو آزادی کا علمبردار بنا سکے وہ جذبہ آزادی کے احیاء کے لیئے ایسے نظامِ تعلیم کو ضروری سمجھتے ہیں جو نوجوان نسل میں جذبہ خودی کو اجاگر کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ اپنے مجوزہ نظامِ تعلیم کے ذریعے وسیع تر انسانی اتحاد کے قائل ہیں وہ محدود نسلی، سیاسی،طبقاتی اور جغرافیائی تعصبات کو مٹا کر عالمی امن، انسانی رواداری اور عدل و انصاف کو عام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے پیغام کو عام کر کے معاشرہ میں امن و محبت اور اخوت و مساوات کا ماحول قائم کیا جا سکتا ہے۔