کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،نومبر,2023)—آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل کلرسیداں کے زیراہتمام مرید چوک کلرسیداں سے اسٹیڈیم تک لبیک یا اقصی ریلی نکالی گئی جس میں درجنوں نجی مدارس کے طلبہ طالبات نے بھی شرکت کی۔ننھے طلبہ نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے،پوسٹرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔راجہ ازرم حمید سیالوی،نیئرجمال اکرم راجہ،ندیم اکرم،قاسم کیانی،پرویز اقبال وکی،سید زبیر احمد شاہ اور دیگر نے شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے نہتے پرامن لوگوں پر امریکہ اور برطانیہ کے بموں کی بارش تاریخ انسانی کا بڑا سانحہ ہے۔ اسرائیل انسانیت سوزی کا مرتکب ہو رھا ہے فلسطینیوں کو صرف مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے جانوروں سے صلہ رحمی سے پیش آنے والے ممالک غزہ میں بم برسا کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ان کے ہاں انصاف کا معیار دھرا ہے۔ ان کے عمل سے مسلمان دشمنی بے نقاب ھو چکی ہے اسلامی ممالک کے حکمران امریکہ اور مغرب کے وظیفہ خوار ہیں یہی وجہ ہے کہ غزا کو مسلمان ممالک کی مدد اور کمک نہ مل سکی جس کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے،ہزاروں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور اقوام متحدہ تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا علاوہ ازیں چوآخالصہ میں بھی بچوں نے احتجاجی ریلیاں نکال کر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul Haq Qureshi, November 8, 2023) – Under the auspices of the Pakistan Private Schools Management Association, a ‘Labaik Ya Aqsa’ rally was conducted from Mureed Chauk to the Kallar sports stadium, with students from various private schools participating. The young participants raised Palestinian flags, posters, and banners, chanting anti-Israel slogans.
Prominent figures such as Raja Azam Hamid Sialvi, Nayar Jamal Akram Raja, Nadim Akram, Qasim Kiani, Parvez Iqbal Vicki, Syed Zubair Ahmed Shah, and others addressed the rally, emphasizing that the rain of American and British bombs on the innocent people of Gaza is a grave humanitarian catastrophe. Israel is the perpetrator of heinous acts against humanity, punishing Palestinians solely for being Muslims. They highlighted that the countries raining bombs on Gaza and those supporting them are enemies of Muslims.
کلرسیداں و گردونواح میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے کرائے کم نہ ہو سکے
Despite the decrease in petroleum products in Kallar Syedan and its surroundings, the fares of passenger vehicles could not be reduced
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،نومبر,2023)—کلرسیداں و گردونواح میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے کرائے کم نہ ہو سکے جس کی بنیادی وجہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اور ان کے ماتحت عملے کی ٹرانسپورٹ مافیا کی مسلسل سرپرستی ہے۔یہ ادارہ قیام پاکستان کے بعد سے آج تک یہاں مقررہ کرایوں پر عمل درامد میں مسلسل ناکام ہے اور مسافر مقررہ کرایوں سے تین سے چار گنا زائد کرایے کی ادائیگی کے بعد بھی باعزت سفر سے محروم ہیں۔کلرسے پیرودھائی 47 کلومیٹر کا کرایہ ساڑھے تین سو روپے دھڑلے سے لیا جاتا ہے مسافر احتجاج کرے تو عملہ اسے بے عزت کر کے گاڑی سے ہی اتار دیتا ہے۔سیکرٹری آر ٹی اے کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کلرسیداں کی انتظامیہ اس صورتحال کی مکمل ذمہ دار ہیں جن کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کلرسیداں کے ہزاروں مسافر روزانہ ٹرانسپورٹ مافیا کے ہاتھوں رسوا ہوتے ہیں۔ شہریوں اور مسافروں نے نگران وزیراعلی پنجاب سے اس اندھیر نگری کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
راجہ زین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی
Wallima of Raja Zain celebrated in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،نومبر,2023)—سماجی کارکن ظہور حسین کے فرزند راجہ زین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں زاہد عثمانی،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،چوہدری خورشید احمد،راجہ مدثر،نصیر چیمہ،راجہ احمد علی،سہراب خان،اکمل حسین،امجد حسین،شیخ اسد نثار،ملک عثمان ظہور اور دیگر نے شرکت کی۔