مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8نومبر2023) زبحہ خانہ چوک کہوٹہ میں 2 ماہ قبل محکمہ سوئی گیس کے عملے نے مصروف ترین سڑک کے ساتھ گڑھا کھودا اور کام مکمل کیے بغیر عملہ چلا گیا،محکمہ کی عدم توجہ کی وجہ سے مٹی اور گردو غبار کی وجہ سے وہاں پر موجود دوکاندار سخت پریشان ہیں وہاں پر موجود دوکانداروں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے بارہا متعلقہ محکمہ کو بتایا کہ اس گڑھے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے ہمارے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں اور عوام بھی حادثات کا شکار ہو رہے ہیں ایک عورت اس گڑھے میں گر کر اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھی لیکن محکمہ سوئی گیس ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے تاجر حضرات نے GM محکمہ سوئی گیس سے اپیل کی ہے کہ براہِ کرم خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے جلد از جلد اس کام کو مکمل کروا کر گڑھے کو بھروایا جائے اور مٹی کو یہاں سے اٹھوایا جائے
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 8 November 2023) In Zabah Khana Chowk Kahuta, 2 months ago, the staff of Sui Gas Department dug a pit along the busiest road and the staff left without completing the work. The shopkeepers present there told the media representatives that we have repeatedly told the concerned department that our businesses are being affected due to this pit and pile of mud and people are also suffering from accidents. A woman also fell into this pit. The businessmen have appealed to the GM Sui Gas Department to please take special interest and complete the work as soon as possible and fill the pit and fill with soil.
ٹی ایچ کیو کہوٹہ کے ڈاکٹروں نے اپنا ہی قانون قاعدہ بنا لیا
The doctors of THQ Kahuta have made their own rules
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8نومبر2023) ٹی ایچ کیو کہوٹہ کے ڈاکٹروں نے اپنا ہی قانون قاعدہ بنا لیا، دیر آنااور جلدی جانا ان کا سلوگن بن گیا،عوام کا کوئی پرسا ن حال نہیں،تمام میل و فی میل ڈاکٹر راولپنڈی سے صبح دس بجے کے بعد ہی ہستپال پہنچتے ہیں جبکہ ہسپتال میں رہائشیں ہونے کے باوجود پنڈی چلے جاتے ہیں عوامی حلقوں نے سی او ہیلتھ،کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے از معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ جو سیاسی قائدین کی عدم دل چسپی کی وجہ سے عوام کو سہولیات دینے میں بری طرع نکام ہے کوئی سہولت موجو د نہیں ہے تمام ڈاکٹر من مر ضیاں کرتے ہیں مریضوں کے ساتھ بھی بہت ہی ناروا سلوک ہو تا ہے تقریبا تمام ہی ڈاکٹر اپنے اپنے گھروں کا چلے جاتے ہیں اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کا بہانہ بنا کر صبح دس بجے تک ہسپتال میں نمودار ہوتے ہیں عوامی حلقوں نے سی او ہیلتھ،کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے از معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
ارسلان اصغر کیانی ایڈوکیٹ عمرئے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن پہنچ آئے
Arslan Asghar Kayani Advocate returns home after performing Umrah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8نومبر2023) تحصیل کہوٹہ کے سینئر بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی کا صاحبزادہ نوجوان قانون دان، معروف صحافی و اینکر پرسن ارسلان اصغر کیانی ایڈوکیٹ عمرئے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن پہنچ آئے اہرپورٹ پر ان کے والدین، خاندان کے دیگر افراد اور دوستوں نے پرتباک استقبال کیا ہم اپنے بھائی ارسلان اصغر کیانی ایڈوکیٹ کو عمرئے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،گذشتہ روزمعروف سیاسی وسماجی شخصیات فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون، جماعت اسلامی کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبد القیوم،پی ٹی آئی کے سردار ارشد مجید،ٹھیکیدار اشفاق احمد، صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کو عمرئے کی مبارکبا دپیش کی،ارسلان اصغر کیانی ایڈوکیٹ نے اپنے معزز مہمانوں کومدینے پاک کی کجھوریں اور زم زم پیش کیا،