گوجرخان: (پوٹھوار ڈاٹ کام، 07, نومبر,2023) ––پولیس کی نااہلی کے باعث زمین کے تنازعہ پر بیول بازار دن دہاڑے پولیس کی موجودگی میں ہونے والی فائرنگ سے ایک نوجوان ہارون شکیل جاں بحق ایک مکینک استاد حمید شدید زخمی ہوا۔بیول میں یو۔بی۔ایل کے قریب زمین کے ایک پلاٹ پر قبضہ کرنے پر تنازعہ موٹر سائیکل مکینک استاد حمید اور دوسرے گروپ شہزاد چوہان عرف بوبی کے درمیان ہوا تھا۔پولیس کے خلاف بیول میں احتجاج کے بعد لواحقین اور اہل علاقہ گوجرخان شہر پہنچ گئے اور جی ٹی روڈ پر دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دی دو گھنٹے سے زائد ٹریفک جام رہنے سےگاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔ مظاہرین کی چوکی انچارج قاضیاں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی ایس پی صدر گوجرخان پہنچ گئے لاٹھی چارج کے بعد سڑک ٹریفک کے لئے کھلوا دی۔ تفصیلات کے مطابق بیول بازار میں استاد حمید کے ساتھ زمین کے تنازعہ پر مخالف پارٹی کی تلخ کلامی تلخ کلامی وغیرہ ہوئی جسکی اطلاع پولیس کو دی گئی چوکی انچارج قاضیاں نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے استاد حمید اور ہارون نامی نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ ہارون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ جس پر اہل علاقہ اور لواحقین مشتعل ہو گئے انہوں نے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر احتجاج اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی بعد ازاں لوگوں کی بڑی تعداد گوجر خان شہر پہنچ گئی جنہوں نے سول ہسپتال کے سامنے جی ٹی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرخان ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ایس ایچ او مندرہ ایس ایچ او جاتلی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے لیکن مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ چوکی انچارج قاضیاں کو معطل کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس کی نااہلی کی وجہ سے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کر کے انہیں منتشر کر دیا رات گئے پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری کیلئے گھروں پر چھاپے مارے سڑک بلاک کر نے اور پولیس کے خلاف احتجاج کرنے پر 29 نامزد اور 60 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.ہارون شکیل کی نماز جنازہ بیوال میں ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
Bewal, Gujar Khan: (Pothwar.com, November 7, 2023) – A young man lost his life, and another sustained severe injuries due to a firing incident that took place at the Bewal Bazaar during a land dispute, with the presence of the police. A dispute over possession of a plot of land near UBL in Bewal broke out between motorcycle mechanic Ustad Hameed and another group led by Shehzad Chauhan alias Bobby. In protest against the incompetence of the police, the locals and residents of Bewal gathered at GT Road, blocking the road for more than two hours, resulting in traffic jams as lines of vehicles piled up.
The protesters demanded that a case be registered against the concerned Qazian police for filing a case against the police’s inability and shouted slogans against the police. After a stick charge by the police, the road was cleared for traffic. According to reports, a heated exchange of words occurred in Bewal Bazaar over a land dispute, involving Ustad Hamid and the opposing party, which led to harsh words and other incidents.
The police were informed, and officials, along with the station in charge, arrived at the scene. During the altercation, both Ustad Hamid and a young man named Haroon sustained severe injuries from the firing. Sadly, Haroon succumbed to his injuries. This led to the locals and relatives becoming agitated, and they resorted to firing in the presence of the police, but the culprits were not arrested. After the protest and anti-police slogans, a significant number of people from Bewal gathered in front of the Jhelum Hospital on GT Road, blocking the road.
DSP Gujar Khan, SHO Gujar Khan, SHO Mandra, and SHO Jatli were present at the scene with heavy contingents, but the protesters demanded that the Qazian police involved be suspended and a case be registered against them due to the police’s failure, which resulted in the incident of murder. The police used a lathi charge to disperse the protesters, and later in the evening, they conducted raids at homes, blocked roads, and registered cases against 29 named and over 60 unidentified individuals for protesting against the police.
Namaz e janaza of Haroon Shakil was held in Bewal with hundreds of people participating.