کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،نومبر,2023)—مرنا تے اک دن ضرور پیسی،مینوں کون روسی میرا کوئی وی نئیں،میری لاش دا بنسی کون وارث؟سَر تے کون کھلوسی میرا کوئی وی نئیں۔ یہ وہ اشعار ہیں جو خطہ پوٹھوہار کے معروف شعر خواں راجہ محمد ابراہیم اکثر محفلوں میں سنا کر لوگوں کی آنکھیں نم کر دیا کرتے تھے۔ گزشتہ شب ان کا 94 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا،یہ خبر ان کے لاکھوں مداحوں پر بجلی بن کر گری مرحوم کو ہفتہ کے روز کلرسیداں کے موضع سکرانہ کی ڈھوک نمبل میں ہزاروں سوگواروں کی اشکبار انکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ چیف آفیسر بلدیہ کوٹلی ستیاں صاحبزادہ عمران اختر نے نمازجنازہ پڑھائی جس میں سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،تاج کیانی،راجہ عابد مانکرا،راجہ عابد ضمیر،راجہ ساجد کاہلیاں،چوہدری رشید ٹھارہ،ازرم بھٹی،خان مجتبی خان،زبیر قریشی،جاود فیاض،راجہ یاسر کیانی،راجہ ربنواز،راجہ شاہد،قاضی فیاض،ماسٹر محمد اشفاق،منیر چشتی کے علاوہ خطہ پوٹھوہار و آزاد کشمیر کے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔راجہ محمد ابراہیم نے قیام پاکستان کے فوری بعد محفل شعر خوانی کا آغاز کیا یہ اپنے ادوار کے بڑے شعر خوانوں راجہ محمد یعقوب جنجور،راجہ خوشحال خان،باوا رضا شاہ،ماسٹر یاسین،صوفی محمد عارف کے ساتھ بھی پروگرام کرتے رہے۔ انہوں نے تقریبا پچاس برس تک پوٹھوہاری فن شعر خوانی پر راج کیا کئی دھاہیوں تک یہ معروف شعر خواں اکرم گجر کے ساتھ بھی رہے اس جوڑی نے شعر خوانی کے فن کو کمال عروج تک پہنچایا اور لوگوں کو مجبور کیا کہ وہ گھروں سے نکل کر دوردراز کی پوٹھوہاری محفلوں میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے مدمقابل شعر خوانی کرتے جس کا مقصد لوگوں کو تفریح ساتھ ساتھ ان کی تربیت اور کردار سازی بھی کرتے۔ان کی محافل میں دورنزدیک سے ہزاروں لوگ شرکت کرتے اور ان پر کرنسی نوٹ نچھاور کر کے ان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے۔اکرم گجر اور راجہ ابراہیم کے مابین جگت بازی کے عنصر کے ساتھ ساتھ پندونصائح کا بھی اہتمام کیا جاتا ان کی وفات سے صرف خطہ پوٹھوہار ہی نہیں آزادکشمیر کے علاوہ برطانیہ یورپی ممالک گلف میں ان کے لاکھوں مداح دل گرفتہ ہیں، نصف صدی تک پوٹھوہاری شعر خوانی پر راج کرنے والا راجہ ابراہیم کا سورج ہمیشہ کے لیئے غروب ہو گیا۔راجہ ابراہیم معروف شعرا ء باوا شیر زمان مرزا،عبدالخالق قلی،سائیں فیاض کے کلام کو کمال مہارت اور سوز سے پیش کرتے۔ یہ اکثر اوقات یہ شعر بھی پڑھ کا داد سمیٹ لیا کرتے تھے۔جیہڑی شمع جلائے پروانیاں نوں اس شمع نی یاری نوں کی کرناں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 05, November 2023) – Raja Muhammad Ibrahim, the well-known poet of the Pothwar region, used to recite in gatherings and make people’s eyes moist. Last night he passed away at the age of 94. This news came as a shock to millions of his fans. The deceased was laid to rest on Saturday in the Dhok Nambal of Mauza Sukrana in Kallar Syedan with the tearful eyes of thousands of mourners. Chief Officer Kotli Sattian Sahibzada Imran Akhtar led the funeral prayer in which former Member of Assembly Raja Sagheer Ahmed, Chaudhry Sadaqat Hussain, Raja Nadeem Ahmed, Taj Kayani, Raja Abid Mankra, Raja Abid Zamir, Raja Sajid Kahlian, Chaudhry Rashid Thara, Azram Bhatti, Khan Mujtabi Khan, Zubair Qureshi, Javed Fayyaz, Raja Yasir Kayani, Raja Rabnawaz, Raja Shahid, Qazi Fayyaz, Master Muhammad Ashfaq, Munir Chishti and thousands of devotees from Pothwar region and Azad Kashmir participated.
کلرسیداں پولیس کی غیر ملکی افراد کے خلاف کاروائی،
Action of the Kalrasidaan Police against illegal foreigners
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،نومبر,2023)—کلرسیداں پولیس کی غیر ملکی افراد کے خلاف کاروائی،حراست میں لیئے گئے پانچ میں سے تین افراد کی شناخت افغانی شہریت کے حامل افراد کی ہوئی ہے جن میں افغانستان کے صوبہ کنڑ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے جاوید،مطیع اللہ ولد عبدالوکیل،عبدالوکیل ولد اکبر خان شامل ہیں جنہیں افغانستان بھجوانے کے لیئے راولپنڈی کے مرکز پہنچا دیا گیا جبکہ مومن خان نے خود کو پاکستانی ہونے کے ثبوت مہیا کیئے ہیں۔
ہماری غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر گھر میں زبردستی قبضہ کر لیا,غزالہ پروین
In our absence, our house was forcibly occupied by breaking the locks, Ghazala Parveen
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،نومبر,2023)—غزالہ پروین نے مقدمہ درج کروایا کہ میرے خاوند رشید احمد نے میرے علاوہ بھی دو مزید شادیاں کر رکھی ہیں جن میں سے میرے خاوند کی اولاد ہے۔ گزشتہ روز میں اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ اپنے ماموں زاد بھائی کے گھر بھلاکھر دعوت پر گئی ہوئی تھی اور جب قریب چار بجے واپس گھر پہنچے تو دیکھا کہ ہم نے جو گیٹ پر تالا لگایا ہوا تھا باہر سے غائب تھا اور گھر کے مین گیٹ کو اندر سے تالا لگا ہوا تھا۔جب دیوار سے جھانک کر دیکھا گھر میں تیمور رشید،ہارون رشید،خاور زمان،صباء رشید،مصباح زوجہ تیمور صحن میں موجود تھے جنہوں نے ہمیں گالم گلوچ شروع کر دیں۔تیمور وغیرہ ہماری غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر گھر میں زبردستی قبضہ کر لیا ہے۔
لاتوں مکوں،ڈنڈوں اور سوٹیوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے مجھے مضروب کر دیا۔عبدالقدوس سکنہ بھورہ نصیب
Abdul Qadoos of Bhora Naseeb registers a police report after being beaten up
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،نومبر,2023)—عبدالقدوس سکنہ بھورہ نصیب نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ مجھے اپنے سسر تضارب بیگ سکنہ لونی سہلیال کی جانب سے قطعہ اراضی گفٹ کی ہوئی ہے جس پر میں نلکا لگوا رہا تھا کہ مسمیان اشتیاق مسلح ڈنڈا،ندیم آصف مسلح ڈنڈا،نعیم قیوم مسلح ڈنڈا اور اس کے تینوں بیٹے مسلح سوٹیاں،محمد حفیظ مسلح آہنی راڈ ہمراہ 7/8نامعلوم افراد موقع پر آ گئے اورمحمد نعیم نے للکارہ مارا کہ آج تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ جس کے بعد انہوں نے ہلہ بول دیا اور لاتوں مکوں،ڈنڈوں اور سوٹیوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے مجھے مضروب کر دیا۔
مسماۃ فہمیدہ بیگم نے مقدمہ درج کروایا ,میری نابالغ بیٹی گھر سے غائب,
Fahmida Begum filed a case, my minor daughter is missing from home
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،نومبر,2023)—مسماۃ فہمیدہ بیگم نے مقدمہ درج کروایا کہ میری نابالغ بیٹی صبح 8بجے کے قریب میں دودھ لینے کیلئے گھر سے گئی تھی اور واپس نہ آئی اس کا موبائل نمبر بھی بند تھا۔سمی الدین اور نامعلوم افراد اس کوورغلا کر لے گئے ہیں گھر سے تین لاکھ روپے اور دو تولے طلائی ہار سیٹ بھی غائب ہیں۔
فوزیہ بی بی نے میری بیٹی کی جعلی تصاویر دکھا کر میری بیٹی کا گھر برباد کر دیا,غلام فرید
Fauzia Bibi ruined my daughter’s house by showing fake pictures of my daughter, Ghulam Farid
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،نومبر,2023)—غلام فرید نے تھانہ کلر سیداں میں تحریری درخواست میں بیان کیا کہ میری بیٹی کی شادی چار ماہ قبل ڈڈیال آزاد کشمیر میں محمد امین کیساتھ ہوئی تھی اور شادی کے چند ماہ بعد،فوزیہ بی جو کہ میرے گاؤں کی رہنے والی ہے نے میرے داماد کو میری بیٹی کی کچھ نازیبا تصاویر بھیجیں جس کے بعد میرے داماد اور بیٹی میں لڑائی جھگڑا شروع ہو گیاجس کے بعد میرے داماد نے میری بیٹی کو طلاق بھجوا دی۔فوزیہ بی بی نے میری بیٹی کی جعلی تصاویر دکھا کر میری بیٹی کا گھر برباد کر دیااور مجھے دھمکیاں دیتی ہے کہ میں تمہاری دوسری بیٹی کا گھر بھی اسی طرح برباد کر دوں گی۔کلر پولیس مصروف تفتیش ہے۔