DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: “First Operation Against Non-Nationals: Four Afghan Family Members Arrested”
کلرسیداں پولیس کی غیر ملکی افراد کے خلاف پہلی کاروائی،
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،نومبر,2023)—کلرسیداں پولیس کی غیر ملکی افراد کے خلاف پہلی کاروائی،افغانستان کے صوبہ کنڑ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد گرفتار،گرفتار ہونے والوں میں جاوید،مطیع اللہ ولد عبدالوکیل،عبدالوکیل ولد اکبر خان،مومن خان ولد گل محمد خان شامل ہیں۔یہ نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں ایک بیکری پر ملازمت کرتے تھے کہ ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین نے کاروائی کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔یاد رہے کہ کلرسیداں میں تعنیات ڈی ایف سی نے گزشتہ روز ہی دعوی کیا تھا کہ تحصیل کلرسیداں میں کوئی غیر قانونی افغانی مقیم نہ ہے جبکہ اگلے ہی روز چار افغانی گرفتار کر لیئے گئے۔گرفتار چاروں افراد کو راولپنڈی کیمپ میں منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں افغانستان منتقل کردیا جائے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 4, 2023) — In a groundbreaking operation, Kallar Syedan police arrested four individuals from a single Afghan family with ties to the province of Kandahar in Afghanistan. Among those apprehended are Javed, Matiullah son of Abdul Wali, Abdul Wali son of Akbar Khan, and Momin Khan son of Gul Mohammad Khan. These individuals were employed at a bakery in the Chauk Pindori area.
The operation was carried out by SHO Kallar Syedan, Subtain-ul-Hasanain, who confirmed the arrests. It is worth noting that just the day before, the Counter-Terrorism Department (CTD) of Kallar Syedan had claimed that there were no illegal Afghan residents in the Kallar Syedan tehsil. However, the subsequent arrest of these four individuals has now raised questions about the situation. The four detainees have been transferred to a camp in Rawalpindi, from where they will eventually be deported to Afghanistan.
واٹر سپلائی صارفین بروقت پانی تو مانگتے ہیں مگر بل ادا کرنے کو تیار نہیں
Water supply consumers demand timely water but are not ready to pay the bill
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،نومبر,2023)—گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کلرسیداں کا بل کے لئے نصب چار عدد موٹروں کا ساڑھے 22 لاکھ روپے جبکہ 2230صارفین سے وصولی صرف 09لاکھ روپے ہے۔صارفین بروقت پانی تو مانگتے ہیں مگر بل ادا کرنے کو تیار نہیں۔جناح کالونی اور بٹ کالونی کے صارفین کے ذمے گزشتہ چار برسوں سے لاکھوں روپے کی رقم واجب الادا ہے۔شروع میں کلر سیداں واٹر سپلائی کیلئے 1200کنکشنز فراہم کرنے کی منظوری دی گئی تھی جو اب بڑھ کر 2230ہو گئی ہے مگر مزید کنکشن فراہم کرنا بھی ہماری مجبوری ہے۔صارفین پانی کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں جبکہ وال بند نہ کرنے کی وجہ سے بیشتر گھروں سے پانی بلاوجہ ضائع بھی ہو رہا ہوتا ہے۔ایم سی کلر سیداں میں تعینات انچارج واٹر سپلائی سکیم ملک ندیم اکرام نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل گوجر خان کی حدود میں تین عدد کنوؤں سے پانی کی ترسیل کیلئے چار عدد الیکٹرک واٹر موٹریں نصب ہیں جو صبح 5بجے سے رات 11بجے تک 2230صارفین کو پانی کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔واپڈا کی جانب سے نصب چار عدد موٹروں کا بل ساڑھے 22لاکھ روپے ماہانہ جبکہ صارفین سے 9لاکھ روپے کی ریکوری ہورہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بٹ کالوں میں 27جبکہ جناح کالونی کے 45 صارفین کے ذمے گزشتہ چار برسوں سے لاکھوں روپے کی رقم واجب الادا ہے جس کی وجہ سے وہ محکمے کے لئے ایک بوجھ بن کر رہ گئے ہیں۔
سینئر ممبر یوتھ کونسل کلر سیداں عتیق الرحمان کی دعائے چہلم کی تقریب محلہ شیخاں مسجد کلرسیداں میں منعقد ہوئی
Senior Member Youth Council Kallar Syedan Atiqur Rehman’s Dua Chehlam was held at Mohalla Sheikhan Masjid
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،نومبر,2023)—سینئر ممبر یوتھ کونسل کلر سیداں عتیق الرحمان کی دعائے چہلم کی تقریب محلہ شیخاں مسجد کلرسیداں میں منعقد ہوئی۔ ہدیہ نعت نذر حسین نے پیش کی، خصوصی خطاب سید عباس علی شاہ نے کیا جبکہ اجتماعی دعا سید حامد علی شاہ نے کروائی۔
منیاندہ موضع سکرانہ سے معروف پوٹھوہاری شعر خواں راجہ محمد ابراہیم 90 برس سے زائد کی عمر میں انتقال کر گئے
Raja Muhammad Ibrahim, a well-known Pothwari poet from Manianda Mouz Sakrana, passed away at the age of 90 years.
مرنا تے اک دن ضرور پیسی
مینوں کون روسی میرا کوئی وی نئیں