کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،04نومبر 2023)—- پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ (جاوا جنترا کھڈیوٹ) میں ریخان نامی شخص نے فائرنگ کر کے 24سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ جائے وقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعدا دمیں شہری جمع ہوگئے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, November 4, 2023) — In a tragic incident, a man named Rehan opened fire and killed his 24-year-old wife in the Jawa Jantra Khadyot area of Kahuta. Upon receiving the information, the Kahuta police promptly arrived at the scene and transported the body to the District Headquarters Hospital Kahuta for a post-mortem examination. The incident quickly gathered a large crowd of concerned citizens.
کہوٹہ ایٹمی تحصیل اور سب سے پرانی تحصیل آج بھی اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم
Kahota Atomic Tehsil the oldest Tehsil still lacks basic facilities even in this modern age
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4نومبر 2023)
کہوٹہ ایٹمی تحصیل اور سب سے پرانی تحصیل آج بھی اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے پانچ مرتبہ ایم این اے اور ایک مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شاید خاقان عباسی ہوں پی ٹی ائی کے ایم این اے صداقت علی عباسی ہوں یا صوبائی اسمبلی کے نمائندے ہوں انہوں نے اس تحصیل کی عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے کہوٹہ کے عوام نے ہمیشہ وفا کی مگر ان سب نے صرف سبز باغ دکھایا 2008 میں میاں محمد نواز شریف نے کہوٹہ پنڈی موٹروے بنانے کا اعلان کیا نڑھ کے مقام پر جلسے سے خطاب کرتے ہوے کہوٹہ شہر میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے اور دیگر میگا پروجیکٹ کا اعلان کیا مگر افسوس آج اس تحصیل کے اسپتال کو اپ گریڈ تو کیا ایک ڈیجیٹل ایکسرے مشین جدید لیبٹری 24 گھنٹے سروس نہ دے سکے کہوٹہ پنڈی روڈ آج کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے سیالہ اور ہیڈ برج جس کا کئی دفعہ افتتاح ہوا اگر تعمیر نہ ہو سکا کہوٹہ اور ازاد کشمیر کی عوام اج بھی ذلیل و خوار ہو رہے ہیں تحصیل بر کے بی ایچ یو میں نہ ڈاکٹر ہیں نہ ادوایات ہیں اندرون شہر کی سڑکیں بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں شہر کی گلیوں میں نہ سٹریٹ لائٹ ہے نہ صفائی کے انتظامات ہیں 2008 میں راجہ طارق مرتضی نے بھائی کروڑ کی واٹر سپلائی شروع کی مگر وہ مکمل نہ ہو سکی دوبارہ 42 کروڑ روپے پبلک ایل تو ٹھیکیدار اور مقامی قیادت نے خود برد کر دیے صرف گریڈ اسٹیشن اور دھپری میں تھوڑا کام ہواہے اعلی حکام نوٹس لیں۔
عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور علاقہ میں ترقیاتی کام مکمل کرانے والے لوگ ہی کامیاب ہوں گے
Only those who fulfill the public aspirations and complete the development work in the area will be successful
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4نومبر 2023)
عوام کی خدمت (چیئرمین سرور گروپ) کی پہنچان ہے،علاقے کی عوام کو پتہ ہے کہ کام کون کراتا ہے اور کھوکھلے دعوئے کون کر تا ہے،آمدہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور علاقہ میں ترقیاتی کام مکمل کرانے والے لوگ ہی کامیاب ہوں گے موجودہ دور میں چکنی چپڑی باتوں سے عوام سے ہمدردی بٹوری نہیں جا سکتی تھی، تھوہا خالصہ میں سٹرکوں، گیس، بجلی،گلیوں کی مد میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کچھ پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہارنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سابق جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقے میں تعمیر و ترقی کا سہرا سرور گروپ کو جاتا ہے میرے والد محترم نے بطور چیئرمین تھوہا خالصہ میں بجلی اور پانی کا ضرویات فراہمی میں کردار ادا کیا تھا انشاء اللہ اپنے والد کے مشن کو جاری و ساری رکھوں گا۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4نومبر 2023)
ممتاز عالم دین مولاناعبدالشکور حمادی کا مولانا طارق جمیل سے اظہار تعزیت،ممتاز عالم دین مولاناعبدالشکور حمادی خطیب جامع مسجد عثمان غنی اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے ملک کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ان کے نوجوان بیٹے عاصم جمیل کی حادثاتی موت پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خاندان کیلئے بہت بڑا دکھ اورصدمہ ہے‘ اللہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل اورسکون عطافرمائے انہوں نے مرحوم کے درجا ت بلندی کے لیے دعا کی ہے۔