DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Chaudhry Intikhab Alam Ex Councillor in Bradford, Visits Dar ul Uloom Kallar Syedan

چوہدری انتخاب عالم سابق کونسلر بریڈفورڈودیگر نے گزشتہ روز جامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کا دورہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2023)—جمعیت علمائے برطانیہ وجامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں سٹی کے سرپرست اعلیٰ مولاناعبدالرشیدربانی کے دیرینہ دوست معروف سیاسی وسماجی شخصیت رئیس آف بلوٹ ڈڈیال آزادکشمیر چوہدری بابو مشتاق،چوہدری انتخاب عالم سابق کونسلر بریڈفورڈودیگر نے گزشتہ روز جامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کا دورہ کیا جامعہ کے تعلیمی شعبوں اور تعمیری کاموں پر جامعہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامعہ اور اسکی شاخوں کاتفصیلی تعارف کرایا اور جامعہ کے تعمیری کاموں پربریفنگ دی بعد ازاں معزز مہمانوں کو عشائیہ بھی دیا گیااس موقع پرچوہدری زین العابدین،چوہدری اسامہ سنئیر صحافی اکرام الحق قریشی،چوہدری عنایت اللہ چکیالوی ودیگر بھی موجود تھے یاد رھے چوہدری بابو مشتاق بریڈ فورڈ کی معروف سیاسی شخصیت اور موجودہ کونسلر چوھدری سھیل مشتاق کے والد ھیں انھوں نے جامعہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جامعہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, November 2023) Jamiat Ulema Britain and Jamia Darul Uloom Rabbaniyya Kallar Syedan, a long-time friend of Maulana Abdul Rasheed Rabbani a well-known political and social figure, Chairman of Balot Dadyal Azad Kashmir, Chaudhry Babu Mushtaq, Chaudhry Intikhab Alam, former councilor Bradford and others visited Jamia Darul Uloom Rabania Kallar Syeddan yesterday. Maulana Ehsanullah Chakialvi gave a detailed introduction to the Jamia and its branches gave a briefing on the construction works of the Jamia and then gave dinner to the distinguished guests. On this occasion, Chaudhry Zainul Abadin, Chaudhry Osama Senior, journalist Ikram ul Haq Qureshi, Chaudhry Inayatullah Chikalvi, and others were also present. While paying tribute to Chikalvi’s religious services, he expressed his commitment to continue cooperation with the university.

کلرسیداں کے قریب غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم قصوا ٹاؤن کے خلاف گرینڈ آپریشن

Grand operation against the illegal housing scheme Kaswa Town

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2023)—راولپنڈی ڈیویلپمنٹ آتھارٹی اور ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ٹاسک فورس کی شاندار کارروائیاں جاری۔ٹاسک فورس نے کلرسیداں کے قریب غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم قصوا ٹاؤن کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سائٹ دفاتر، باؤنڈری والز، مین گیٹس اور روڈ انفراسٹرکچر مسمار کر دیے تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے فراڈ اور شہریوں سے لوٹ مار روکنے کے لیے تمام غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے ناجائز قبضوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اسلحہ کے زور پر زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان قانونی دستاویزات مکمل کر چکے ہیں انہیں زمین کا قبضہ دے دیا گیا ہے۔ آر ڈی اے عوام الناس کی معلومات کے لیے وقتاً فوقتاً پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں اور آرڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر جاننے کی درخواست کی ہے اور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کریں۔ حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور اسپانسرز کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈویلپمنٹ روکنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔ آپریشن ٹیم جس میں محمد عثمان باجوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹربلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے، رمشا صدیقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلاننگ، تھانہ کلر سیداں راولپنڈی کی پولیس ٹیم، آر ڈی اے سکیم و بلڈنگ انسپکٹرز، ضلع کونسل کے انسپکٹر، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور دیگر ٹیم ممبران نے مشترکہ طور پر گرینڈ آپریشن کیا۔

والی بال کے معروف اناؤنسر شفیق گجر کے قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

Demand for the immediate arrest of the accused in the murder of famous volleyball announcer Shafiq Gujjar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2023)—والی بال کے معروف اناؤنسر شفیق گجر کے بہیمانہ قتل سے لاکھوں شائقین والی بال ایک محبت بھری آواز سے محروم ہو گئے،شاہ باغ کے خاکسار مخدوم حسین شفیق گجر کے قتل کی لرزہ خیز واردات کو شاہقین والی بال کے لیے بہت بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کھیل کے میدان کی رونق تھے جن کے قتل سے پورا پوٹھوار سوگوار ہے انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button