DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Ex-Chairman Zakat Usher Committee Tehsil Kahuta Inayatullah Satti Visited Gov Model Primary School Narala
سابق چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نڑالہ کا دورہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2023)
سابق چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نڑالہ کا دورہ، سٹاف سے ملاقات،معصوم بچوں سے گفتگو کی، سوال جواب کیے اور ٹیچرز کی کاکردگی کو سراہا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی نے اپنے گاؤں نڑالہ یونین کونسل ہوتھلہ میں موجود تھے،گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نڑالہ کادورہ کیاانہوں نے وہاں تعینات ٹیچرز سے ملاقات کی اور ان کے وہاں کے بنیادی مسائل بھی پوچھے اور ان کو حل کرنے کا یقین دیلایا، عنائت اللہ ستی نے سکول کے معصوم بچوں اور بچیوں سے بھی گفتگو کی ان سے سوال جوابات کیے ان کے کی قابلیت کی تعریف کی اور ٹیچرز کی کاکردگی کو بھی سراہا، عنائت اللہ ستی اپنے دوستوں اور عوام علاقہ سے اپیل کی ہے کہ آپ سب اپنے اپنے علاقوں میں موجود ان سرکاری سکولوں کا چکر لگایاکر یں اور وہاں کے مسائل پوچھا کریں اور ان کے حل کر نے کی کوشش کریں کیونکہ یہاں پر جو بچے پڑھتے ہیں بے شک وہ غریب ہیں مگر وہ ہمارے بچے ہیں اس لیے ہمیں ان کے تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوشش کر نی چاہے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 2 November 2023)
Ex-Chairman Zakat Usher Committee Tehsil Kahuta Inayatullah Satti visited Government Model Primary School Narala, met the staff, talked to the children, answered questions and appreciated the work of the teachers. Inaitullah Satti was present in his village Narala Union Council Hothla, and visited the Government Model Primary School Narala, he met the teachers posted there and also asked about their basic problems there and assured to solve them, Inaitullah Satti He also spoke to the boys and girls of the school, answered questions from them, appreciated their ability and also appreciated the work of the teachers and said we should provide all the needs at the school.
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و چیئرمین پی اینڈ ڈی کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ
Former Member Provincial Assembly Punjab and Chairman P&D Colonel (R) Muhammad Shabbir Awan visited Tehsil Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2023)
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و چیئرمین پی اینڈ ڈی کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ، ووٹروں، سپورٹروں، دوستوں سے ملاقاتیں،آمدہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو، جبکہ فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و چیئرمین پی اینڈ ڈی کرنل (ر) محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے تحصیل کہوٹہ کادورہ کیا انہوں نے کہوٹہ گلشن رضا کالونی والے شاہد محمود حال مقیم امریکہ ان کے والد محترم اللہ دتہ کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ماسٹر محمد زبیر، عرفان عظیم اعوان، برکات بٹ اورنوجوان کاروباری شخصیت عدیل افضل بھی موجود تھے انہوں نے کہوٹہ شہر میں ہی معروف کاروباری شخصیت قاضی اسحاق سیکو واج والے کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ماسٹر محمد زبیر اور عدیل افضل بھی موجود تھے کرنل محمد شبیر اعوان نے پنجاڑ کھوئیاں والے نوید عباسی کے بھائی تبسم شہید کے درجات بلندی کے لیے دعا کی تبسم شہید وانا کے مقام پر دہشتگردوں سے لڑتے ہویے اپنے وطن کی حرمت پر جان فدا کر دی تھی کرنل محمد شبیر اعوان نے شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اس موقع پر ماسٹر محمد زبیر اور عدیل افضل بھی موجود تھے۔
گیس کی قیمت میں 172 فیصد اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے
172% increase in gas price is an anti-people decision
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2نومبر2023)
ہم گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کا معاشی قتل کرنا شروع کر دیا ہے گیس کی قیمت میں 172 فیصد اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے اگر حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا توملک کی عوام کے ساتھ سب سے بڑھی زیادتی ہو گی ان خیالات کا اظہار “فخرئے بریشیا”نوجوان سیاسی شخصیت راجہ اکمل عزیز نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے ناصرف گیس ٹیرف میں اضافہ کیا ہے بلکہ گیس صارفین سے وصول کیے جانے والے فکسڈ چارجز میں بھی بڑا اضافہ کرکے عوام کو جیتے جی مار دیا ہے غریب اپنے بچوں کا پیٹ پالے یا بجلی اور گیس کیبل ادا کریانہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 200روپے تک کی جائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے بجلی و گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کرے حالیہ گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک کااضافہ گھریلو صارفین کیلئے مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔ حکومت گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ سے باز رہے۔