چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,02,نومبر,2023) — سردار جاویدایوب سیکرٹری زراعت لائیوسٹاک آبپاشی واسماء آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے اپنے ماتحت محکمہ جات کے افسران کے ہمراہ چکسواری کادورہ کیاچکسواری آمدپر میونسپل کمیٹی چکسواری کے چیئرمین چودھری نعیم حسین روپیال کونسلرمحمد ساجدنظامی کی قیادت میں علاقہ کے زمینداروں اورکسانوں نے ان کااستقبا ل کیااوردورے کاخیرمقدم کیاسیکرٹری زراعت آزادکشمیر سردار جاویدایوب نے میونسپل کمیٹی چکسواری کے چیئرمین چودھری نعیم حسین روپیال کے ماڈل کیٹل فارم نزد نیوٹاؤن گیٹ چکسواری میں منعقدہ ایک روز ہ فارمرز میٹنگ میں بطو رمہمان خصوصی شرکت کی میٹنگ میں ڈاکٹرخواجہ شفقت محمود جنرل لائیوسٹاک آزادکشمیر ڈاکٹر خالدقیوم بٹ ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمجاہدیونس ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک اینڈپولٹری ڈویلپمنٹ میرپور چودھری آصف جمیل ڈپٹی دائریکٹر زراعت میرپور سمیت دیگرافسران نے خصوصی شرکت کی میٹنگ کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا ڈاکٹرمحب الرحمن نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ڈاکٹرامیتازاحمد ویٹنری آفیسر اورزمیندار عمران رحمان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے میونسپل کمیٹی چکسواری یونین کونسل پنیام یونین کونسل پنڈخورد یونین کونسل فیض پورشریف کے زمینداروں اورکسانوں نے شرکت کی محکمہ زراعت سمیت دیگرمحکموں کی طرف سے زمینداروں اورکسانوں کودی گئی سہولتوں اورمنافع بخش چھوٹی اسکیموں کے بارے تفصیلی بات چیت کی زمینداروں کودرپیش مشکلات اورمسائل کاذکربھی کیا سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی مختلف محکموں کی طرف سے دی گئی سہولتوں کے حوالے سے زمینداروں سے ان کے ثمرات واثرات کاجائزہ لیاگیا زمینداروں نے کھاد بیج ادویات کے حوالے سے درپیش مشکلات کااظہار بھی کیا اس موقع پرسیکرٹری زراعت آزادکشمیر سردار جاویدایوب نے میٹنگ میں موجود زمینداروں کی شکایات اورتجاویز اورآراء خندہ پیشانی سے سماعت کیں اوران کے ازالہ کی یقین دہانی کرائیکھاد اوربیج کے حوالے سے شکایت کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ زراعت آزادکشمیر) (slectedسیلکٹڈ یونین کونسلز کے زمینداروں کونصف قیمت پر دے رہاہے ہریونین کونسل اس اسکیم میں شامل نہیں ہے حکومت آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق ہم زراعت لائیوسٹاک پولٹری سمیت تمام شعبوں میں عوام کوبہترسے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں زمینداروں نے میرے ماتحت محکموں کی کارکردگی کے بارے میں جواطمینان کااظہار کیاہے اس پرافسران اورزمینداروں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں سردار جاویدایوب سیکرٹری زراعت نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دستیاب وسائل کے اندر ہرمحکمہ کے افسران زمینداروں کسانوں اورعوام کوبہترین سروسز کی فراہمی کے لئے اپنے فرائض جذبہ فرض شناسی کے ساتھ اداکریں زمیندارکسان بھائی محکمہوں کے افسران واہلکاران کے ساتھ بھرپور تعاون کریں زراعت لائیوسٹاف پولٹری سے زیادہ سے زیادہ فوائد اورثمرات حاصل کریں چودھری نعیم حسین چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری کے خلوص پرشکریہ اداکرتاہوں زمینداروں اورکسانوں کے تعاون پران کابھی شکریہ اداکرتاہوں اس موقع پرعلاقہ کے نامورزمینداروں چودھری نذر حسین محمدساجدنظامی حاجی چودھری محبوب الرحمن انجم عمران رحمان نے زمینداروں کی نمائندگی کی تجاویز وآراء پیش کیں سیکرٹری زراعت آزادکشمیر سردار جاویدایوب کے دورے پران کاشکریہ اداکیازمینداروں کی حوصلہ افزائی اوررہنمائی کرنے اور میٹنگ کے کامیاب انعقاد پرشکریہ اداکیااوراس توقع کااظہار کیاکہ زراعت لائیوسٹاف اورپولٹری کوزیادہ سے زیادہ مفید بنانے کے لئے فارمرز میٹنگ کے انعقاد کوجاری رکھنے کامطالبہ کیا مختلف محکمہ جات کے افسران نے کسانوں زمینداروں کے مختلف سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے اورانہیں مطمئن کیاکسانوں کے تعاون پران کاشکریہ اداکیا۔ شرکاء میٹنگ نے میٹنگ کے انعقاد پرمحکمہ جات کے افسران کاشکریہ اداکیااورکہاکہ اس طرح کی میٹنگ سے مفیدمعلومات حاصل ہوتی ہے اورزمینداروں اورکسانوں کی تربیت بھی ہوتی ہے میٹنگ دوررس نتائج برامدہوں گے جومحکموں کی کارکردگی کوشاندار بنانے میں ممدومعاون ثابت ہونگی
Chakswari: (Pothwar.com, Allah Dutta Bismill, 02, November 2023) — Sardar Javed Ayub, Secretary of Agriculture, Livestock Irrigation visited Chakswari along with the officers of his subordinate departments. Landlords and farmers of the area under the leadership of Naeem Hussain Rupial Councilor Muhammad Sajid Nizami welcomed him and his team.
ممتاز سیاسی سماجی وکاروباری راہنماؤں ملک عبدالشکور اورملک عبدالغفور پاکستان اورآزادکشمیر کے مختصر نجی دور ے پر وطن پہنچ گئے
Prominent political, social, and business leaders Malik Abdul Shakoor and Malik Abdul Ghafoor arrived home on a short private visit from Birmingham, UK
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,02,نومبر,2023) — پاکستان کیٹرنگ برمنگھم کے مالک ملک عبدالشکور اورپاکستان کیٹرنگ بریڈفورڈ کے مالک ملک عبدالغفور پاکستان اورآزادکشمیر کے مختصر نجی دورے پروطن واپس پہنچ گئے دونوں سیاسی سماجی کاروباری راہنماؤں کاوطن آمدپروالہانہ استقبال کیاگیا دورے کے پروگرام کا زبردست خیرمقدم کیاگیا آبائی یونین کونسل فیض پورشریف اورآبائی گاؤں بوعہ ملکاں آمدپر دونوں راہنماؤن کازبردست خیرمقدم کیاگیا فیض پورشریف آمدپر یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم المعروف لالہ مندری نے دونوں راہنماؤں کااستقبا ل کیااوران کے دورے کاخیرمقدم کیااوردونوں راہنماؤں ملک عبدالشکور اورملک عبدالغفور کوان کی شاندار کاروباری سیاسی وسماجی خدمات پرخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ ملک عبدالغفور اورملک عبدالشکور کی برطانیہ میں سماجی وکاروباری خدمات قابل ستائش ہیں باالخصوص اپنے وطن اوراپنے ہم وطنوں کی تعمیروترقی اورفلاح وبہبود کے حوالے سے شاندار خدمات ہیں جن پرہمیں فخر ہے اوردونوں راہنماؤں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالا ت کااظہار انہوں نے ملک عبدالشکور اورملک عبدالغفور سے فیض پورشریف میں ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاہے۔المنظر ہوٹل میرپور کے مالک چودھری مہتاب اوربوعہ ملکاں کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک محمدمہربان بھی اس موقع پرموجود تھے