کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،نومبر,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے سابق رکن اسمبلی شاہد خاقان عباسی کی جانب سے الیکشن لڑنے سے عدم دلچسپی پر حلقے کے لیگیوں نے سر جوڑ لیئے،رہنما پاکستان مسلم لیگ ن بلال یامین ستی نے بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی کے کوٹلی ستیاں، مری،کہوٹہ،کلر سیداں سے سنیئر رہنماوں کے ہمراہ اپنی رھائشگاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں کرامت حسین ستی،ٹھیکیدار خورشید ستی،فیصل ستی،منعم باسط ستی،امتیاز احمد ستی ایڈووکیٹ، راجہ محسن، رشید ستی،ظفر بشیر ستی،کرنل ضیاء عباسی،میجر راجہ عبدالرووف،کرنل زاہد ستی، قدوس عباسی،شاہین ستی،کرنل انور عباسی، کرنل مسعود عباسی،افسر راجہ ایڈووکیٹ، تاج کیانی،راجہ حامد اعجاز،آفتاب کیانی،راجہ ساجد،راجہ شوکت، راجہ فیصل ایڈووکیٹ،راجہ فیصل لیاقت، سردارطاہر،صابر طاہر،میجر جاوید،کرنل مختار،راجہ طارق، سعید بھٹی،راجہ عرفان،محمود عباسی،راجہ ممتاز،ایس ایم پرویز،منیر ستی،زاہد زیدی،راجہ شوکت،ملک قمر،زاہد شفیق عباسی،شفقت عباسی،سردار سمیع کے علاوہ ارکان بلدیہ کہوٹہ قاضی عبدالقیوم،قاضی اخلاق حسین،زرین شاہ،ملک مرتضیٰ ودیگر نے بھی شرکت کی، بلال یامین ستی نے کہا کہ این اے 51 میں مسلم لیگ ن کا ورکر کسی پیرا شوٹر کو قبول نہیں کرے گا 9 مئی کے تمام کرداروں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے این اے 51 میں کوئی ایسا شخص جس نے موسم کے ساتھ پارٹیز تبدیل کی ہوں اس کے لیے مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں ہے شاہد خاقان عباسی انشاء اللہ الیکشن لڑیں گے اور اگر انہوں نے الیکشن نہ لڑا تو پارٹی سے سب کے لیے الیکشن لڑنے کا حق موجود ہے اور میں بھی الیکشن لڑوں گا انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک نے ہمیشہ میاں نوازشریف کے ادوار میں ترقی کی این اے 51 میں تقریباً 85 فیصد کام مسلم لیگ ن کے ادوار میں ہوئے جس میں کوٹلی ستیاں کو تحصیل بنانا بھی شامل تھا اور آج کی پریس کانفرنس واضح پیغام ہے کہ کسی پیرا شوٹر کی مسلم لیگ ن میں گنجائش نہیں ہے مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنا داخلی اتحاد قائم رکھیں گ
پنجاب ٹیچرز یونین ایپکا اور ایجوکیٹرز یونین کے قائدین کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی ایجوکیشن کے چئیرمن سینیٹر جام مہتاب کمال سے ملاقات
Leaders of Punjab Teachers Union EPCA and Educators Union met Speaker National Assembly Raja Parvez Ashraf and Chairman of Senate Standing Committee Education Senator Jam Mehtab Kamal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،نومبر,2023)—پنجاب ٹیچرز یونین ایپکا اور ایجوکیٹرز یونین کے قائدین کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی ایجوکیشن کے چئیرمن سینیٹر جام مہتاب کمال سے ملاقات،پنجاب کے اساتذہ و ملازمین کے مطالبات پیش کیئے۔ تفصیلات کے مطابق سردار قاسم,ملک ارشاد سلطان صدر ایپکا, شفیق بھٹی بانی صدر ایجوکیٹرز یونین واجد عباسی جنرل سیکرٹری ایپکا ملک صاپر پی ٹی یو جاوید اعوان پی ٹی یو وسیم لال پی ٹی یو امیر بیگم چیف آرگنائزر و دیگر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجک پرویز اشرف سے گرفتار اساتذہ و ملازمین کی فی الفور رہائی کے ساتھ ساتھ لیو انکشمنٹ پے اینڈ سروس پروٹیکشن عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق ودیگر مطالبات پیش کیے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیف سیکرٹری پنجاب نگران وزیراعلی پنجاب سے رابطہ کرکے گرفتار تمام رہنماوں کی رہائی ممکن بنانے کا حکم دیا۔
گالم گلوچ کرنے اور وردی اتروانے کی دھمکیاں دینے پر موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج
A case has been registered against the motorcyclist for swearing and threatening
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،نومبر,2023)— کلرسیداں پولیس نے روڈ کے درمیان موٹر سائیکل کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کرنے, گالم گلوچ کرنے اور وردی اتروانے کی دھمکیاں دینے پر موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا.ٹریفک وارڈن نجم الحسن جنجوعہ نے اپنے استعغاثے میں تحریر کیا کہ وہ اپنے ٹریفک اسسٹنٹ کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسی دوران ایک بدون نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سوار انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا جب رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے اپنے رفتار تیز کرلی جسے کچھ فاصلے پر قابو کر لیا گیا.دریافت کرنے پر اس نے اپنا نام و پتہ اکبر خان سکنہ گوجر خان روڈ بتایا.۔کلرسیداں پولیس نے روڈ بلاک کرنے اور وردی اتروانے کی دھمکیاں دینے پر اکبر خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
چوہدری عبدالرشید اور چوہدری محمد شفیق کی والدہ محترمہ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
The mother of Chaudhry Abdul Rasheed and Chaudhry Muhammad Shafiq passed away at the age of 95 in Mohalla Akbri, Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01،نومبر,2023)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے ریٹائرڈ مدرسین چوہدری عبدالرشید اور چوہدری محمد شفیق کی والدہ محترمہ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں راجہ ندیم احمد،سید راحت علی شاہ،محمد ظریف راجا،حاجی محمد زرین، ماسٹر نجابت حسین،قاضی زاہد نعیم،شیخ غلام شبیر،قاضی امجد محبوب،مسعود احمد بھٹی،احسان الحق قریشی،چوہدری الفت حسین،شہزاد مغل،منیر چشتی،چوہدری شعیب الطاف،ارشد محمود بھٹی،شیخ سلیمان شمسی،شاہد سلیم،شیخ کلب عباس جعفری، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔