Kahuta; Bhailiyan, UC Narh village cricket pitch damaged by unknown persons
یونین کونسل نڑھ, ڈھوک بھیالیاں میں کرکٹ گراؤنڈ میں واقع پچ کو نامعلوم افراد کی جانب سے اکھاڑ دیا گیا
Kabir Ahmed JanjuaOctober 31, 2023
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،01نومبر2023)— یونین کونسل نڑھ, ڈھوک بھیالیاں میں منعقد ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی اور بھیالیاں کرکٹ گراؤنڈ میں واقع پچ کو نامعلوم افراد کی جانب سے اکھاڑ دیا گیا ,جس کی وجہ سے انتظامیہ کو ٹورنامنٹ فوری طور پر بنی اڈہ کرکٹ گراؤنڈ منتقل کرنا پڑا اور خراج تحسین ہے تمام ٹیموں کو جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایا اور منفی عناصر کی اس گھٹیا حرکت کو ناکام بنایا نڑھ کے تمام کرکٹ لورز اس مذموم حرکت کی مذمت کرتے ہیں , بھیالیاں کرکٹ ٹیم سابقہ پچ سے بھی اچھی پچ بنانے میں بھر پور معاونت فراہم کرے گی-
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 01 November 2023)—In a condemned incident, an attempt was made to sabotage a cricket tournament held in Dhoq Bhailiyan, as unidentified individuals dug up the pitch at the Bhailiyan Cricket Ground. Consequently, the organizers had to swiftly relocate the tournament to another venue, earning accolades for their quick response.
The teams that successfully organized the tournament and thwarted the malicious act have received widespread praise. Cricket enthusiasts in Nahr and beyond have joined in denouncing this despicable act. The Bhailiyan cricket team, in particular, is being lauded for its resilience in ensuring a smooth transition to a new pitch.
Commented on the incident, stating, “This shameful act will not deter us from promoting the spirit of cricket in Nahr. We are grateful for the support of the community and are determined to ensure a successful tournament.”
The incident has ignited a sense of unity and determination among the cricket lovers in Nahr, demonstrating that such negative actions will not impede the love and enthusiasm for the sport in the region.
چیئرمین تحریک ترقی و کمال پارٹی جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر کا غلام ربانی قریشی فری ڈیلائسیز سنٹر کا دورہ
Chairman Tehreek Taraqi O Kamal Party General Retired Farrukh Bashir visited Ghulam Rabbani Qureshi Free Delicies Center
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2023) چیئرمین تحریک ترقی و کمال پارٹی جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر کا غلام ربانی قریشی فری ڈیلائسیز سنٹر کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی اور ان کو صحت یابی کی دعا دی،آصف ربانی قریشی کی سماجی خدمات قابل تحسین ہیں غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ نے اس پسماندہ علاقے میں جو فری سہولت فرائم کی ہے وہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے فری کڈنی سینٹر میں ماہانہ 1500 سے 2ہزار تک فری ڈلائسز ہو رہے ہیں ایسا صاف ستھرا ماحول جدید مشینیں اور بہترین سٹاف شاید ہی پنجاب میں کہیں ہو بلقیس ڈگناسٹک سینٹر الفتح ٹیکنیکل سینٹر ائی ٹی سینٹر اور دوسرے کئی شعبوں میں نہ صرف کہوٹہ بلکہ ازاد کشمیر اور ضلع راولپنڈی سے غریب اور نادار لوگ مستفیض اور ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک ترقی و کمال پارٹی جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے کڈنی سینٹر کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری ترقی و کمال پارٹی بلال علوی اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی نے جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میرا نہیں کہوٹہ کے سبھی لوگوں کا ٹیسٹ ہے انہوں نے کہا اج بھی اولاد ازاد کشمیر میں فری میڈیکم لگایا ہوا تھا جہاں تمام ٹیسٹ فری کیے گئے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس سہولت سے مستفید ہوئے اس موقع پر پروفیسر عمر قریشی نے بابا بلدیات غلام ربانی قریشی ایڈوکیٹ مرحوم کی خدمات اور علاقے کے پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کے حوالے سے بتایا اصف ربانی قریشی نے غلام ربانی ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے جنرل ریٹائر فرخ بشیر کو بہترین سماجی خدمات پر خصوصی ایوارڈ بھی دیا بعد اذان جنرل ٹیڈ فرخ مشین نے مولانا حافظ غلام کے صاحبزادے کی دعوت میں بھی شرکت کی انہوں نے لوگوں سے بھی ملاقاتیں کی اور اپنے پارٹی کے منشور کے حوالے اور تنظیم حوالے تنظیم سازی کے حوالے سے بتایا۔
تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے,معروف مائر تعلیم رفاقت جنجوعہ
Education is one of the basic needs of every person, whether he is rich or poor, male or female, it is a human right
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2023) تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے ان خیالات کا اظہاریونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ کے پرنسپل معروف مائر تعلیم رفاقت جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے انہوں نے کہا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گے انہوں نے کہا کہ الخمداللہ ہمارے اس ادارے میں موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق تعلیم دی جا رہی ہے ہماری درس کے دروازے ہروقت ہیں اہل علاقہ آہیں اور ہمارا تعلیمی معیار دیکھیں۔
پچھلے (5) پانچ سالوں میں تین سیاسی جماعتیں بدلنے والے کسی پیرا شوٹر کو مسلم لیگی ورکر قبول نہیں کریں گے۔
Muslim League workers will not accept any parachutist who has changed three political parties in the last (5) five years
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،1نومبر2023)—- پچھلے (5) پانچ سالوں میں تین سیاسی جماعتیں بدلنے والے کسی پیرا شوٹر کو مسلم لیگی ورکر قبول نہیں کریں گے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سو فیصد الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اگر شاہد خاقان عباسی نے الیکشن میں حصہ نہ لیا تو میں پارٹی سے وابستہ لوگ پارٹی ٹکٹ اپلائی کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی اور ان کے والد شہید خاقان عباسی نے حلقہ میں مثالی خدمت کی۔ مری ایکسپریس وے اور NHAکی سڑک کہوٹہ میں زیر تعمیر شاہد عباسی کا تحفہ ہے۔ ان خیا لات کا اظہار سابق چیئرمین نرڑ بلال یامین ستی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پر ہجوم پریس کانفرس سے خطاب کے دو ران کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، سابق نائب ناظم ہوتھلہ اسد ستی، سابق چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز، سابق چیئرمین دکھالی راجہ شوکت، سابق چیئرمین کھد یوٹ سجاد ستی، سابق ناظم نارہ راجہ سجاد حیدر، سابق نائب ناظم دوبیرن خورد راجہ حا مد اعجاز، راجہ سجاد حیدر نارہ، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد،قاضی عبدالقیوم، ایم زرین شاہ، اسحاق کھٹڑ، ملک مہان شوکت، ملک مرتضیٰ سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ، کرنل (ر) مسعود عباسی، کرنل زاہد ستی، کرنل انوارعباسی، کرنل ضیا عباسی، تاج کیانی منیاندہ، عبدالقدوس عباسی، میجر (ر) جاوید کلر سیداں، فیصل باغی، سابق وائس چیئرمین نرڑ شبیر ستی، سابق صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ، صوبیدار میجر (ر) پرویز لہڑی، ٹھکیدار خورشید ستی، راجہ اویس سکندر، محمود عباسی مری اور دیگر نے شرکت کی۔ بلال یامین ستی نے کہا کہ مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے پیرا شوٹر نے عمران خان کا ماتھا چوما اور بوسہ دے کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ اب تحریک انصاف کے مشکل دنوں میں عمران خان کے مشکل وقت میں مسلم لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ پیرا شوٹر کو قبول کرنے کے نتائج اچھے نہیں ہو نگے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2023) ممتاز عالم دین مولانا مفتی قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال کا مولانا طارق جمیل سے اظہار تعزیت،مولانا مفتی قاری محمد آمین اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے ملک کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ان کے نوجوان بیٹے عاصم جمیل کی حادثاتی موت پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خاندان کیلئے بہت بڑا دکھ اورصدمہ ہے‘ اللہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل اورسکون عطافرمائے انہوں نے مرحوم کے درجا ت بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،1نومبر2023)—- سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹر ی سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کادورہ ٹپیالی معروف سیاسی و سماجی بزرگ رہنما راجہ لال خان آف ٹپیالی کی عیادت کی۔ جبکہ ٹپیالی راجگان کے ماسٹر راجہ لیاقت کے بھائی راجہ طارق کی وفات پران کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ بھی کی۔