کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2023)—والی بال کے معروف اناؤنسر شفیق گجر پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے اور گزشتہ تین ایام سے ان کے لاپتہ ہونے سے ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔کلرسیداں پولیس نے وحید حسین کی درخواست پر شفیق گجر کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا پولیس کو بتایا کہ شفیق گجر اپنے دوست زاہد الیاس کو اس کے گھر چھوڑنے گیا تھا جو واپس نہیں آیا۔جب ہم نے زاہد الیاس کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو اس کی والدہ نے بتایا کہ زاہد الیاس سیالکوٹ چلا گیا ہے جبکہ بھائی کا نمبر بھی مسلسل بند مل رہا ہے۔ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مغوی شفیق کا موٹر سائیکل گاؤں ادوالہ کے ایک تالاب سے برآمد کر لیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 30, October 2023)- Well-known volleyball announcer Shafiq Gujjar has mysteriously disappeared and his disappearance for the past three days has left his family and fans in a state of agony. Concern is being felt. Kallar Syedan police has registered a case of kidnapping of Shafiq Gujjar at the request of Waheed Hussain. He told the police that Shafiq Gujjar had gone to drop off his friend Zahid Ilyas at his house and did not return. When we asked Zahid Ilyas, and the family members, his mother said that Zahid Ilyas had gone to Sialkot, while his brother’s number was also continuously blocked. Meanwhile, the police of the Kallar Syedan police station recovered the motorcycle of the kidnapped Shafiq from a pond in Adwala village.
مرکزی سیرت کمیٹی کلرسیداں کے زیراہتمام گزشتہ شب یہاں منعقدہ سیرت خاتم المعصومین و صحابہ و اہلیبیت کانفرنس
Under the auspices of the Central Seerat Committee, Kallar Syedan, the Seerat Khatam Al-Masoomin, Sahaba, and Ahlibiyat conference was held here last night
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2023)—سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ ناموس صحابہ و اہلیبیت بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا اس کے نفاذ میں دیگر رکاوٹیں بھی جلد دور کر دی جائیں گی ملک میں کئی دھائیوں سے جاری ماردھاڑ اور قتل و غارت گری کو روکنے میں یہ بل بہت مددگار ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیرت کمیٹی کلرسیداں کے زیراہتمام گزشتہ شب یہاں منعقدہ سیرت خاتم المعصومین و صحابہ و اہلیبیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پاکستان راہ حق پارٹی کے مقامی امیدوار پی پی سات حافظ محمد احسان نے کی،تقریب میں علمائے اکرام اور معززین علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ انبیا ہی معصوم ہیں کوئی غیر نبی معصوم ہو ہی نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل ملک میں 76 برس بعد بھی قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہ ہو سکے ہم نے ایسے لوگوں کو اقتدار پر بٹھایا جو خاتم النبین اور قل ہو اللہ بھی درست نہیں پڑھ سکتے ایسے حکمرانوں سے اسلام کے نفاذ کی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے انہوں کہا کہ افغانستان کے حکمرانوں نے وہاں قانون کی عملداری قائم کرکے ملک مین بہترین معاشی نظام نافذ کردیا ہم اج تک بھول بھلیوں میں گھوم رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں قادیانوں نے بھی کہا تھا کہ وہ 73 کے ائین کی ان کے متعلعہ شکوں کو نہیں مانتے مگر وہ قانون تو آج بھی موجود ہے اسی طرح کوئی مانے یا نہ مانے ناموس صحابہ و اہلیبیت بل ایک حقیقت ہے یہ ملک میں جاری فساد کا واحد حل ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری ایک اقلیت نے اپنی فقہ کے نفاذ کا مطالبہ کرکے اکثریتی سواد اعظم کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کی،منکرین زکوت نے بھی زکوت کی ادائیگی سے انکار کیا تھا مگر تمام دنیا میں مسلمان اج بھی زکوت ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سواد اعظم ہیں ہم اس ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم گلگت پارہ چنار میں منفی نعرے لگانے کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم نے درجنوں جنازے ایک ساتھ اٹھائے مگر ملک کے خلاف کوئی بات نہ کی جو گروہ چوبیس کروڑ عوام کے منتخب نمائندوں کی قانون سازی کو نہیں مانتا وہ باغی کہلائے گا ہماری جماعت کی تو ایوان میں کوئی نمائندگی ہی نہیں۔لوگ وقت سے سبق نہیں سیکھتے ماضی میں جنرل پرویز اشرف مشرف اقتدار کے نشے میں مکے لہراتا تھا مگر آج الیکشن کمیشن نے اس کی قائم کردہ سیاسی جماعت کو ہی ختم کردیا ہم اج بھی ملک بھر میں اپنی جماعت کا جھنڈہ بلند کر رہے ہیں کوئی جبر دھونس دھاندلی اور دہشت گردی ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتی ہم نے نبی محمد صحابہ اور اہلیبیت کی ناموس کے تحفظ کی قسم کھا رکھی ہے
جو لوگ خاتم النبین اور قل ہواللہ درست نہ پڑھ سکیں ہم ان سے اسلامی نظام کے نفاذ کی توقع کیسے رکھیں،مولانا احمد لدھیانوی
تحفظ ناموس صحابہ و اہلیبیت پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا
نبی کے سوا کوئی دوسرا معصوم نہیں ہوسکتا
مرکزی سیرت کمیٹی کلرسیداں کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے سنی علما کونسل کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کا خطاب صدارت حافظ احسان نے کی
نامعلوم چور زیرتعمیر کلر دھانگلی سڑک کے ٹھیکیدار کی واٹر ٹنکی کے دونوں نئے ٹائرز اور رمز چرا کر لے گئے
Unidentified thieves stole both new tires and rims of the under-construction Kallar Dhangali road contractor
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2023)—نامعلوم چور زیرتعمیر کلر دھانگلی سڑک کے ٹھیکیدار کی واٹر ٹنکی کے دونوں نئے ٹائرز اور رمز چرا کر لے گئے جس سے ٹھیکیدار کو اڑھائی لاکھ کا نقصان ہوا۔
خرم ہاشمی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ نمازجنازہ پنڈ بینسو میں ادا کی گئی
Mother of Khurram Hashmi passed away in Pind Bainso
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2023)—بلوچستان ہاؤس اسلام آباد کے پروٹوکول آفیسر عابد ہاشمی کی ہمشیرہ اور آئیسکو کے لائن سپرٹنڈنٹ خرم ہاشمی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ نمازجنازہ پنڈ بینسو میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی افتخار احمد وارثی، اے آئی جی (ر) جمیل احمد ہاشمی، ہارون کمال ہاشمی،ارشد محمود بھٹی،راجہ محمد نواز،علی اصغر کیانی،راجہ زاہد اکبر،ارشد عزیز ہاشمی،عبدالمجید ہاشمی، تنویر ہاشمی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Very nice article, just what I was looking for.