DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Seminar Held at Kahuta Law College in unity with Palestinian”

کہوٹہ لاء کالج میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ اظہار یکجہتی کی نسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،29اکتوبر2023) — کہوٹہ لاء کالج میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ اظہار یکجہتی کی نسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت فلسطینی صحافی اور عرب نیوز چینل المایادین ٹی وی کے بیورو چیف ابو بکر یونس ماتر نے کی۔جبکہ میزبان.C.E.O کہوٹہ لاء کالج نوجوان قانون دان صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈووکیٹ نے فلسطینی صحافی کا کہوٹہ لاء کالج آمد پر ان کا شکریہ ادا
کرتے ہوئے لاء کالج کے طلباء و طالبات اور شرکاء کو احساس ذمہ داری اور بیداری کا درس دیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کہوٹہ لاء کالج عبدالغفار عباسی۔ ممتاز معالج ڈاکٹر عارف قریشی اور صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار عمران ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری با ر ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد زوہیب پرویز فیکلٹی کہوٹہ لاء کالج نے سرانجام دیئے۔ صدر مجلس ابو بکر یونس ماترنے مسئلہ فلسطین کو پوری امت مسلمہ کا قرار دیتے ہوئے اس بات پر روز دیا کہ ہم سب کو فلسطینی مسلمان بھائیوں کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔ ہم میں سے ہر ایک مسلمان پر فلسطینی بھائیوں کا حق ہے اور قیامت کے روز ہم اس ذمہ داری کے متعلق پوچھ سے فرار حاصل نہیں کر سکتے۔ تقریب میں راجہ رفاقت۔ ملک منیر عوان۔پروفیسر حافظ عبدالصبور سیفی۔حامد لطیف ستی۔ملک حاجی عبدالرؤف، پروفیسر حبیب گوہر، ماسٹر (ر) آفتاب عباسی، ملک عبدالقیوم اعوان اور دیگر صحافیوں معززین علاقہ اور کالج کے طلباء و طالبا ت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 29th October 2023) — A seminar was held in Kahuta Law College on expressing solidarity with the Palestinian resistance. The seminar was presided over by Palestinian journalist and Bureau Chief of Arab News Channel Al-Mayadeen TV, Abu Bakr Yunus Mator, while the host, C.E.O Kahuta Law College, young lawyer Sahibzada Uzair Hashim, Advocate, thanked the Palestinian journalist for coming to Kahuta Law College.
While doing this, students and participants of the Law College were taught a sense of responsibility and awareness. On this occasion, Project Director Kahuta Law College Abdul Ghaffar Abbasi. Prominent physician Dr. Arif Qureshi President of Bar Association Kahuta Sardar Imran Advocate, General Secretary of Bar Association Kahuta Raja Faisal Nazir Advocate also spoke while the duties of stage secretary were performed by Muhammad Zohaib Parvez Faculty Kahuta Law College. President of Majlis Abu Bakr Yunus Matar declared the problem of Palestine as the problem of the entire Muslim Ummah and emphasized that we all have to fight for the Palestinian Muslim brothers. Every one of us Muslims has a right to our Palestinian brothers and on the Day of Judgment, we cannot escape from being asked about this responsibility. King Fellowship at the event. Malik Munir Awan, Professor Hafiz Abdul Saboor Safi, Hamid Latif Satti, Malik Haji Abdul Rauf, Professor Habib Gohar, Master (R) Aftab Abbasi, Malik Abdul Qayyum Awan, and other journalists, dignitaries of the region and college students participated in large numbers.

پنجاب پولیس کے شہداء ملک و قو م کا فخر ہیں

Martyrs of Punjab Police are the pride of the nation

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،29اکتوبر2023) —-پنجاب پولیس کے شہداء ملک و قو م کا فخر ہیں۔ شہید کی جو موت ہے وہ قو م کی حیات ہے۔ ایس ایچ او تلہ گنگ تھانہ صدر انسپکٹر نصیر جنجوعہ شہید تیس سال قبل 28اکتوبر 1993کو ڈھرنال کے مقام پر ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنے پانچ پولیس ملازمین کے ساتھ شہید ہو گئے۔ انسپکٹر نصیر جنجوعہ شہید کی برسی کے موقع پر سخی سبزواری دربار کہوٹہ اور شہید کی رہائش گاہ محلہ راجگان کہوٹہ میں شہید کے صاحبز ا د و ں راجہ نعمان نصیر، انسپکٹر عمران نصیر، راجہ زین نصیر اور ان کے خاندان کے دیگر افراد راجہ طارق عظیم، راجہ رومان سعید،صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار عمران، جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، راجہ خورشید عالم، راجہ اعجاز احمد پہپا، راجہ ذوہیب جہانگیر ایڈووکیٹ، راجہ وجاہت مسعود،راجہ ابرار، راجہ خالد او ر دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے شہید کی قبر پر ایس ڈی پی او چکوال ساجد گوندل اور پنجاب پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادر اور سلامی پیش کی گئی۔ جبکہ آخر میں خصوصی دعا مولانا حافظ یونس نے کرائی اس موقع پر مقررین نے انسپکٹر نصیر شہید جنجوعہ کی پنجاب پولیس کے لیئے شاندار خدمات پر زبر دست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید انسپکٹر نصیر جنجوعہ نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے موقع پر جراٗت اور دلیری کی لازوال داستان رقم کی اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ساتھ دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔ ایسے افسران ہمارے ملک وقوم کا نشان ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے ممتاز ماہر تعلیم راجہ نعمان نصیر جنجوعہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رطبہ پا کر جوان مردی سے داکوؤں کا مقابلہ کیا جوکہ ہمارے لیئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر آئی جی پنجاب اور پنجاب پولیس کے افسران اور محکمہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حکیم نعیم علی شمسی کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر تکلف دعوت کا اہتمام

Hakeem Naeem Ali Shamsi organized reception at his residence

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2023)
کہوٹہ معروف سیاسی، سماجی، مذہبی و علمی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر تکلف دعوت کا اہتمام راجہ الطاف آف مٹور کی خصوصی شرکت اس موقع پر کہوٹہ شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات سابق کونسلر راجہ پرویز،سابق کونسلرایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی،سابق کونسلرایم سی کہوٹہ عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سابق کونسلر راجہ ندیم سروٹ،رضا کیانی، شمس نقیبی ہوتھلہ،زین العابدین ستی کلیال، صحافی کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر موجود تھے اس موقع پر پر حکیم نعیم علی شمسی نے کہا کہ راجہ الطاف حسین آف مٹور میرے بڑھے بھائی ہیں اور یہ میرے مہمان نہیں ہیں بلکہ آج کی اس دعوت میں آپ سب کے میزبان ہیں یہ دعوت ان کی طرف سے ہے حکیم نعیم علی شمسی نے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان حکیم نعیم علی شمسی اور ان کے صاحبزادگان کا شکریہ ادا کیا۔

قبروں بے حرمتی کرنے والے چاروں ملزمان کو24گھنٹوں میں گرفتار

The four suspects who desecrated the graves were arrested within 24 hours

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2023)
کہوٹہ، کلر میں جنجوعہ راجپوت خاندان کے84گاؤں کے جد امجد داداپیرکالا کے دربار کے ساتھ ملحقہ قبروں بے حرمتی کرنے والے چاروں ملزمان کو24گھنٹوں میں گرفتار،ہم اہلیان سلطان خلیل خاندان جنجوعہ اپنے خاندان کی اعلیٰ شخصیات اور پولیس تھانہ کلر سیداں اور تمام میڈیا کے نمائندوں کا شکر یہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارنوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ انکے والد محترم راجہ تصور جنجوعہ ان کے تایا راجہ عابد حسین جنجوعہ، راجہ عامر جنجوعہ، راجہ شاپال جنجوعہ، راجہ بنیامین جنجوعہ،راجہ عزیر عابد جنجوعہ، راجہ عمیر تصور جنجوعہ اور دیگر اہلیان سلطان خیل نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ ان ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کرانے اپنے اپنے خاندا ن کی اعلیٰ شخصیات چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ ثقلین ممیام، راجہ ذاکر جنجوعہ بگلہ راجگان، راجہ ضیا اصغرجنجوعہ، راجہ عمران عظیم جنجوعہ اور صحافی عبدالعزیز پاشا کا دل کی اتھاہ گہراہیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم پولیس تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او اور ان کی پوری ٹیم کا بھی شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button