DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: DSP Saddar Circle Malik Azhar Mahmood along with Imran Nawab visited Kallar Syedan over new fares for transporters

"کلر سیداں: ڈی ایس پی صدر سدر سرکل ملک اظہر محمود اور امران نواب نے ٹرانسپورٹرز کے لئے نئی کرایوں پر کلر سیداں کا دورہ کیا"

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2023)—ڈی ایس پی صدر سرکل ملک اظہر محمود کا عمران نواب کے کے ہمراہ دورہ کلرسیداں،ٹرانسپورٹروں کو نیا کرایہ دو دن کے اندر سیکرٹری آر ٹی اے کی منظوری سے مشروط کرتے ہوئے خبردار کیا کہ دو ایام کے بعد روات سے دھانگلی تک مسافر گاڑیوں کو روک کر کرائے چیک کیئے جائیں گے۔ڈی ایس پی ٹریفک نے منگل کے روز مقامی نجی ویگن اڈے کا دورہ کیا جہاں انہیں اصل کرایہ کی بجائے بوگس کرایے کی تفصیلات مہیا کی گئیں جبکہ ڈی ایس پی اس سے قبل اصل کرائے نامے کی مکمل تفصیلات اپنے طور پر حاصل کر چکے تھے۔انہوں نے ٹرانسپورٹروں سے کہا کہ وہ انہیں دو دن کا وقت دیتے ہیں وہ اپنے کرائے نامے کی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی سے منظوری اور تصدیق حاصل کرلیں بصورت دیگر روات سے دھانگلی تک گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے کرائے کی معلومات لے کر کاروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ کلرسیداں میں آج بھی مقررہ کرایوں سے تین گنا زائد کی وصولی کی جاتی ہے کلر سے پنڈی کا کرایہ پنڈی سے حضرو اور صوابی سے بھی ذیادہ لیا جاتا ہے اور 49 کلومیٹر کا فاصلہ تقریبا تین گھنٹوں میں طے کیا جاتا ہے۔

“Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul Haq Qureshi, October 25, 2023) – DSP Saddar Circle, Malik Azhar Mahmood, accompanied by Imran Nawab, concluded their visit to Kallar Syedan, where they conditionally approved new fares for transporters within two days, pending approval and verification by the Regional Transport Authority, Rawalpindi.

On Tuesday, DSP Traffic conducted a local private vehicle depot visit, where they were presented with detailed information about bogus fares instead of actual charges. Prior to this, DSP Traffic had already obtained complete details of genuine fare lists independently.

They instructed the transporters to allocate two days to obtain approval and verification of their fare lists from the Secretary of the Regional Transport Authority, Rawalpindi. If not, actions will be taken, including halting vehicles from Rawat to Duangali and collecting fare information from passengers.

It’s worth noting that in Kallar Syedan, fares continue to be collected at more than three times the prescribed rates. The fare from Kallar to Rawalpindi is higher than that from Rawalpindi to Islamabad and significantly more than from Swabi. The 49-kilometer journey is covered in approximately three hours.”

پاکستان سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے چوآخالصہ کی ملحقہ بستیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے کام کا سنگ بنیاد رکھی

Pakistan Censor Board member Muhammad Zarif Raja laid the foundation stone for the supply of needle gas in the adjacent settlements of Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2023)—پاکستان سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے چوآخالصہ کی ملحقہ بستیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے کام کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ چوآخالصہ کے فیز 2 میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے ڈسٹری بیوشن لائن کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔جس کے تحت ڈہوک ہائے کنیال بھٹی،چوہدری فیروز،گہدر،موہری سنگال،بنڈورہ،موہڑہ ہیراں و ملحقہ آبادیاں شامل ہیں۔عنقریب لوکیشن ون اور ٹو پر بھی ڈسٹری بیوشن لائن کی تنصیب شروع کردی جائے گی،اس موقع پر ایاز گجر ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

میاں نواز شریف کی اسلام اباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر محمد ظریف راجا اور راجہ طلال خلیل بھی موجود رہے

Mian Nawaz Sharif Appears in Islamabad High Court, Joined by Muhammad Zarif Raja and Raja Talal Khalil, of Kallar Syedan”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2023)—میاں نواز شریف کی اسلام اباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر کلرسیداں کے دو لیگی رہنما محمد ظریف راجا اور راجہ طلال خلیل بھی موجود رہے۔

پولیس نے دوران گشت دو منشیات فروشی کے قبضے سے مجموعی طور پر 1150گرام چرس اور اسلحہ برآمد

“Police Arrest Two Drug Dealers During Raid, Seize a Total of 1150 Grams of Heroin and Weapons”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے دوران گشت دو منشیات فروشی کے قبضے سے مجموعی طور پر 1150گرام چرس اور اسلحہ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ایس ایچ او سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین شاہ نے بتایا کہ محمد نوید سکنہ ڈڈیال آزاد کشمیر کے قبضے سے 580گرام چرس اور پسٹل 30 بور بمعہ 02زندہ رون جبکہ فیصل سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر سے570گرام چرس برآمد ہوئی۔

نوازشریف کی وطن واپسی مایوسیوں میں امید کی کرن ہے, غلام مصطفیٰ مغل

“Nawaz Sharif’s Return Brings Hope Amid Disappointment, Says Ghulam Mustafa Mughal”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2023)—مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر اور میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی مایوسیوں میں امید کی کرن ہے جس سے ملک کو درپیش سنگین صورتحال سے نکالنے میں مدد ملے گی وہ سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی جانب سے مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ متحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر عبدالمجید مغل کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نوازشرہف کی مینار پاکستان کی تقریر ہی مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے نوازشریف انتقام اور گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے وہ ملک کی ترقی کے خواہاں ہیں اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ،راجہ شوکت حسین،عبدالحمیدمغل، قاضی عادل عزیز ایڈووکیٹ، قاضی فیصل،صدر پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (رجسٹرڈ) ایسکو اسلام آباد ابرار حسین چوہدری،چوہدری توقیر، اکرام الحق قریشی،حق نواز،راجہ فیصل،ٹھیکدار راجہ طالب،طاہر خان، حفیظ احمد عاصی،رضا رحمن، منتظم بنگش و دیگر بھی موجود تھے۔مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ متحدہ عرب امارات کے صدر عبدالمجید مغل نے کہا کہ وہ دبئی سے سرمایہ کاروں کی پاکستان منتقلی کے لیئے کوشاں ہیں ہمیں بیرونی امداد نہیں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے دبئی کے پچاس سے زائد سرمایہ کاروں سے پاکستان سرمایہ کاری کے لیئے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں ائندہ ماہ اسحاق ڈار سے ان کی ملاقات کروا کے انہیں پاکستان لائیں گے ہماری ترقی کا واحد راستہ بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہے جس سے غربت اور بے روزگاری میں کمی واقع ہو گی انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہمیں پاکستان میں درپیش حالات پر انتہائی دکھ ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہاں ایک بار پھر خوشحالی اور ترقی کا دور واپس آئے راجہ عامر مظہر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مقامی امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال،محمد توقیر اعوان،چوہدری ابرار حسین،راجہ اسرار ایڈووکیٹ نے امدادی کیمپ کا دورہ ک

“Local Prominent Jamaat-e-Islami Leaders Visit Relief Camp”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2023)—جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیئے کئی ایام سے امدادی کیمپ جاری ہے مقامی امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال،محمد توقیر اعوان،چوہدری ابرار حسین،راجہ اسرار ایڈووکیٹ نے امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی حملوں اور بمبوں کی بارش کو مسلم کش پالیسی قرار دیا اور کہا کہ امریکہ،برطانیہ کی اسرائیل سے اظہار یکجہتی سمجھ میں آتی ہے کیونکہ یہ ہر مسلمان کو دہشتگرد سمجھتے ہیں مگر مسلمان ممالک کے حکمران اور باالخصوص فلسطین کے پڑوسی ممالک کا رویہ اور مجرمانہ خاموشی سمجھ سے باہر ہے ان کی اس پالیسی دوارب مسلمانوں کے وقار کے خود مختاری پر بھی حملہ ہے

مقامی اشٹام فروش امجد بگھاروی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈہوک پنڈ میں ادا کی گی

Amjad Bagharvi’s mother passed away in Dohok Pind

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2023)—معروف قانون دان جاوید چشتی کی خالہ اور مقامی اشٹام فروش امجد بگھاروی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈہوک پنڈ میں ادا کی گی ادہر معروف اسکالر ڈاکٹر ساجد الرحمان سجادہ نشین بگھار شریف،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن ریاض،عنصر خان،خان شبیر،چوہدری توقیراسلم، شیخ حسن سرائیکی،مسعود احمد بھٹی،قاسم رضا قریشی،ماسٹر ظہیر احمد،نعمان ظفر،توقیر اعوان،راجہ اسرار قیڈووکیٹ و دیگر نے ان کے گھرجا کر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button