مٹور(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2023) سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی طرف سے میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھیوں غلام مصطفی ٰ مغل اور عبدالمجید مغل کے اعزاز میں بحریہ ٹاؤن میں پرتکلف دعوت کا اہتمام،بڑھی تعداد میں ان کے دیگر ساتھیوں نے بھی شرکت کی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے مرکزی چیئرمین غلام مصطفی ٰ مغل اورسینئر رہنماء مسلم لیگ ن یو اے ای،صدر ٹریڈ ونگ ن لیگ یو اے ای عبدالمجید مغل اور علاقہ پوٹھوہار کی معروف شخصیات و دوست احباب کے اعزاز میں سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی طرف سے اعشائیہ،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ، یوسی دکھالی کے سابق چیئرمین راجہ شوکت حسین، سابق وائس چیئرمین عبدالحمیدمغل، سابق چیئرمین یوسی مغل اسلام آباد قاضی عادل عزیز ایڈووکیٹ چیئرمین ہائی کورٹ اسلام آباد بار، سابق چیئرمین یوسی ہمک اسلام آباد قاضی فیصل، معروف سماجی شخصیت و صدر پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (رجسٹرڈ) ایسکو اسلام آباد ابرار حسین چوہدری، چوہدری توقیر اسلم پوٹھوہار جیولر کلرسیداں، سینئرصحافی اکرام الحق قریشی،سابق کونسلر راجہ فیصل، ٹھیکیدار راجہ طالب، حفیظ احمد عاصی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ، ایڈووکیٹ رضا رحمن، منتظم بنگش،حق نواز، و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 25, 2023) – Raja Amir Mahzar, former Chairman UC Hothla, organized an extravagant reception in Bahria Town to honor Ghulam Mustafa Mughal and Abdul Majid Mughal, close associates of Mian Muhammad Nawaz Sharif. Numerous other dignitaries also graced the occasion.
موبائیل سروس یونٹ محکمہ بہبودآبادی تحصیل کہوٹہ” کی طرف سے قاری محمدصغیرچشتی کے گھر میں ایک کیمپ کاانعقادکیاگیا
“Mobile Service Unit Organizes a Camp at the Residence of Qari Muhammad Sagheer Chishti in Bahbood Abadi Tehsil Kahuta”
مٹور(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2023) ”موبائیل سروس یونٹ محکمہ بہبودآبادی تحصیل کہوٹہ” کی طرف سے قاری محمدصغیرچشتی کے گھر میں ایک کیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں علاقے کی عورتوں اوربچوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی،انچارج ایم۔ایس۔یوکہوٹہ ڈاکٹر رابعہ زیب نے چیک اپ کے بعد کلائنٹس کو ان کی ضرورت کے عین مطابق بنیادی ضرورت کی ادویات اور فیملی پلاننگ کلا ئینٹس کو مانع حمل ادویات بھی دیں،علاوہ ازیں مفت خاندانی منصوبہ بندی کیمفید مشورے بھی دیے گے،اہل علا قے کی طرف سے گھرکی دھلیز پرادویات کی فراہمی کی اس محکمانہ کاوش کاڈاکٹررابعہ اوران کی ٹیم کاشکریہ ادا کیاگیا کیمپ کے شاندارانعقاد خوش آمدیدکرنے پرایم ایس یوکہوٹہ کی ٹیم نے قاری محمد صغیرچشتی اوران کے شاگردوں کاخصوصی شکریہ اداکیاگی
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، ٹھیکیدار قمر عباسی اور عمر عباسی کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم
“District Sports Officer Rawalpindi Shams Toheed Abbasi Organizes Prayer Gathering for the Late Mother of Qamar Abbasi and Omar Abbasi”
مٹور(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2023) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، ٹھیکیدار قمر عباسی اور عمر عباسی کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کی دعائیہ محفل،ملک ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف نے تمام عالم اسلام بلخوص مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور حاضری محفل سے والدین کی شان میں خوبصورت خطاب بھی کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حقوق العباد میں سے سب سے مقدم حق والدین کا ہے والدین کا حق یہ کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے ان کا مکمل ادب واحترم کیا جائے،نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ان کی اطاعت وفرنبرداری کی جائے اور ہمیشہ ان کے سامنے سرتسلیم خم کیا جائے، اس موقع پر صاحبزادہ محمد داؤد،خضر ستی سی ڈی اے،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود، ملک ہارون بنارس،حافظ فیاض عباسی، خاور جنجوعہ،کہوٹہ کے صحافیوں سمیت بڑھی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی محفل کے اختتام پر تمام عالم اسلام بلخوص شمس توحید عباسی، ٹھیکیدار قمر عباسی اور عمر عباسی کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
گروپ بندی اور سفارشی کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹ کا بیڑا غرق کر دیا ہے
Grouping and recommended players have sunk the raft of Pakistani cricket
مٹور(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2023) گروپ بندی اور سفارشی کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹ کا بیڑا غرق کر دیا ہے ولڈ کپ کے میچوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کاکردگی انتہائی مایوس کن ہے،پاکستانی کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر نے کے بجائے(کمرشل اشتیاروں) کے لیے اچھی ماڈلنگ کر رہے ہیں،ان کو کرکٹ چھوڑ کے (ماڈلنگ) شروع کر دیں ان خیالات کا اظہارکہوٹہ کے نوجوان ابھرتے ہوئے کرکٹر ملک عبدا لقیوم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے کی بھاری رقوم لینے کے باجود ان کاکر دگی صفر بٹہ صفر ہے انہوں نے کہا دیگر ممالک کے کھلاڑی اپنے ملک و قوم کے لیے کھیلتے ہیں جبکہ ہمارے کھلاڑی صرف اپنی ذات کے لیے کھیلتے ہیں انہوں نے کہا گذشتہ دونوں میچوں میں بھارت اور افغانی کھلاڑیوں نے پاکستانی بالرز کی جم کر دھلائی کی ہے تمام تر صورتحال کا سب سے تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور ٹیم مینیجمنٹ شکست کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور لفظوں کی بازی گری کے ساتھ یا تو کسی دوسرے کو ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے یا پھر صبر کی تلقین کی جارہی ہے پاکستان کی ٹیم بھارتی بولرز اور افغانیوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے انہوں نے کہا ہم کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ ان تمام سفارشیوں کی ٹیم کو ختم کریں اور شہروں سے نکل کر دیہاتوں کا رخ کریں آپ قدم قدم پر عمران خان،سعید انور،وسیم اکرم،وقار یونس،رمیض راجہ،معین الحق،ثقلین مشتاق، محمد یوسف اور شاہد افریدی ملیں گے۔