AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: “Prominent Political and Social Figure Raja Rehmat Ullah Khan of Barootian Holds Press Conference “

سیاسی و سماجی شخصیت راجہ رحمت اللہ خان آف بڑوٹیاں نے چکسواری پریس کلب میں پریس کانفرنس

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,25,اکتوبر,2023) —سیاسی و سماجی شخصیت راجہ رحمت اللہ خان آف بڑوٹیاں نے چکسواری پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بڑوٹیاں تحصیل و ضلع میرپور کا مستقل رہائشی ہوں۔میں نے بن بڑوٹیاں کے مفید عامہ رقبہ کو واگزار کروانے کیلئے 30اپریل 2021کو درخواست دی تھی۔جس پر کارروئی ہوئی اور مفید عام بن بڑوٹیاں رقبہ کا تعین کیا گیا۔جو 21کنال 4مرلہ ہے۔میں نے اس رقبہ کو واگزار کروانے کی درخواست دے رکھی ہے۔سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود رقبہ وا گزار نہیں ہو رہا۔اس واگزار ی کی راہ میں رکاوٹ جعلی بیع نامہ ہے۔خریدنے والے شخص نے اس خسرہ نمبر699/1 کا محکمہ مال کے کرپٹ ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی بیع نامہ کروا رکھا ہے اور اسی بیع نامہ کی آڑ میں راجہ عبدالرشید نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے اور اس پر کارروائی زیر کار ہے۔ میرا موقف ہے کہ جعلی بیع نامہ کو منسوخ کیا جائے اور اس مفید عام رقبہ کی توڑ پھوڑ کرنے والے اورجعلی بیع نامہ تیار کر کے دینے والے محکمہ مال کے ملازمین کا بھی محاسبہ کیا جائے کیونکہ مفید عام رقبہ کا بیع نامہ نہیں ہو سکتا۔اس تمام رقبہ پر محکمہ مال کے تعاون سے ہی قبضہ ہوا ہے اور مہاجرین و دیگر لوگوں نے مکان و پلازہ بنا رکھے ہیں۔میں نے محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دے رکھی ہے کہ کرپٹ ملازمین کا محاسبہ کیا جائے۔میں حکام بالا سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے مفید عام رقبہ بن بڑوٹیاں کو وا گزار کروایا جائے اور اس رقبہ پر قبضہ کر کے فروخت کرنے والے اورمفید عام رقبہ پر قبضہ کروانے والے محکمہ مال کے کرپٹ ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے انھیں تحت ضابطہ سزا دی جائے۔میرا تعلق اس رقبہ کو واگزار کروانے تک ہے۔ اس کے بعد اس رقبہ پر اہل دیہیہ یا حکومت فیصلہ کرے کہ کیا بناناچاہتے ہیں۔ میرا اس رقبہ سے میرا کوئی ذاتی مفاد اورغرض وغایت نہیں ہے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, October 25, 2023) —Noted political and social figure Raja Rehmat Ullah Khan of Barootian held a press conference at Chakswari Press Club today, expressing his commitment to the welfare of his native area in Mirpur Tehsil and District.

He recalled submitting a request on April 30, 2021, seeking the allocation of a valuable public space known as Ban Barootian for the broader benefit of the local community. This land, spanning 21 kanals and 4 marlas, was subsequently allotted following proper procedures. However, despite a clear directive from the Supreme Court, the land transfer is currently facing obstacles, primarily attributed to a fraudulent sale deed.

The buyer of this land parcel has reportedly used a fraudulent sale deed, number 699/1, in connivance with corrupt officials from the Revenue Department. Raja Abdul Rashid has filed a legal appeal contesting this sale deed, and legal proceedings are underway.

Raja Rehmat Ullah Khan’s stance is that the fraudulent sale deed should be annulled, and those responsible for creating this false document and corrupt officials in the Revenue Department should be held accountable. He emphasized that the land allocation to the public had occurred with the cooperation of the Revenue Department, and many migrants and other individuals have invested in developing residences and businesses on this land.

Raja Rehmat Ullah Khan has also submitted a complaint to the Anti-Corruption Department, urging them to investigate and prosecute corrupt officials involved in the matter. He appealed to higher authorities to ensure that the Supreme Court’s orders were executed promptly, leading to the allocation of Ban Barootian for public use. He also called for action against those attempting to seize this land and corrupt officials who have hindered the process, demanding they face appropriate legal consequences.

He clarified that his connection to this land is solely for the purpose of transferring it to the public’s possession. After its allocation, decisions regarding its use will be made by the rural community or the government. He asserted that he has no personal interest or agenda in this land other than its rightful allocation to benefit the community.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,25,اکتوبر,2023) — چکسوار ی کے ممتاز تاجرواونرزمیندار ہ آئرن سٹور چکسوار ی چودھری ارشدرحمان نے کہاہے کہ گداگری ایک معاشرتی ناسور ہے حضورنبی کریم ﷺ نے محنت تجارت اورمزدوری پربہت زور دیاہے اکل حلال اسلام کابنیادی پتھر ہے کیونکہ جوحلال کی روز ی نہیں کھاتا اس کی پوری نسل بے غیرت ہوجاتی ہے اس کی کوئی دعاقبول نہیں ہوتی باوقار اورآزادقوموں کاسرمایہ عزت نفس اورخودداری ہے اوریہی وہ خوبیاں ہیں جوایک قوم کوتاریخ کے اوراق میں بلندوبالا کرتی ہیں بے غیرت ہوکربھیک مانگنے والوں کی قدرنہ کبھی اسلام نے کی ہے اورنہ بزرگان دین نے ان کی امداد واعانت کی حوصلہ افزائی کی ہے چکسوار ی میں پیشہ وراگروں کی کثرت ہوگئی ہے پیشہ ور گداگر دکاندار کے منع کرنے کے باوجود زبردستی دکان کے اندر داخل ہوکرگاہکوں کوتنگ کرتے ہیں جس سے گاہک اوردکاندار دونوں پریشا ن ہیں کاروبار متاثرہورہاہے انتظامیہ کی پیشہ ورگداگروں کے خلاف بھرپور کارروائی کے باوجود کوئی اصلاح احوال نہیں گداگراتنے ڈھیٹ اوربے شرم ہوگئے ہیں کہ دکاندار اورگاہک دونوں کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں دکاندار کے باربار منع کرنے کے باوجود گاہک سے بھیک مانگنے کے لئے ضدکرتے ہیں جس سے گاہک پریشان ہوتاہے اوراس کادکاندار ی پربھی برااثرپڑتاہے چودھری ارشدرحمان نے انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ چکسواری میں بڑھتی ہوئی گداگری کی روک تھام کے لئے موثراقدامات کرے تاکہ گاہک اوردکاندار دونوں کوپیشہ ور گداگروں سے ہونے والی پریشانی سے نجات مل سکے انہو ں نے عوام سے اپیل کی وہ پیشہ وربھکاریوں کے ہاتھ مضبوط نہ کریں اس سے گداگری کی حوصلہ شکنی کے بجائے حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو ملک وقوم دونوں کے ساتھ دشمنی ہے بھکاری اورسائل میں بہت فرق ہے اگرکوئی شخص حقیقتامعذورہے ضرورت مند ہے اوروہ انتہائی مجبوری کے عالم میں دست سوال دراز کرنے پرآمادہ ہو ا ہے تواس کی امداد کرنااسے بے سروسامانی سے نکالنا اوراس درماندہ کاہاتھ پکڑنا عین اسلام ہے مگر پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کی جائے حکومت نے زکوۃ وصدقات کانظام اپنے ہاتھ میں لے کر جس کارخیر کاآغا ز کیاہواہے اس سے گداگری کی لعنت کوکم ہوناچاہیے تھامگرگداگری میں روزبروز اضافہ ہورہاہے گداگری کی لعنت کے خاتمہ سے سفید پوش ضرورت مندوں کی بھی صحیح امداد ہوسکے گی اوریہی خیرات وصدقات کامدعاومقصود ہے چودھری ارشدرحمان نے تھانہ پولیس چکسوار ی کے ایس ایچ او صاحب سے پیشہ وربھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,25,اکتوبر,2023) —الائیڈبینک برانچ ڈھانگری بالا کے کسٹمرز انٹرنیٹ کی انتہائی ناقص سروس کی وجہ سے طویل انتظار کی صعوبت اوراذیت کاشکار ہورہے ہیں دوہفتوں سے لین دین میں شدیدمشکلات کاسامناہے بینک انتظامیہ کسٹمرز کوانٹرنیٹ کی انتہائی سست روی کی وجہ سے بروقت سروس مہیانہ کرنے پرپریشان ہے کیونکہ کسٹمرز کوانٹرنیٹ کی ناقص سروس کے بہانے سے مطمئن کرناجوئے شیر لانے کے مترادف ہے الائیڈبینک ڈھانگری بالا برانچ کی ناقص انٹرنیٹ سروس سے بینک کی کارکر دگی متاثرہورہی ہے اوراس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے لہذا بینک کے ارباب بست وکشاد الائیڈ بینک ڈھانگری بالا برانچ کی ناقص انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے فور ی طور پراقدامات کریں اوراس شکایت کافوری طور پرازالہ کیاجائے تاکہ بینک کے کسٹمرزمزیدذلیل وخوار نہ ہوں الائیڈبینک میں لین دین کے لئے آنے والے بینک کسٹمرز نے میڈیاکوبتایاکہ وہ کئی دنوں سے اس ناقص سروس کی وجہ سے وہ ذلیل ہوخوارہور ہے ہیں کسٹمرز نے میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے اصلاح احوال کاپرزور مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,25,اکتوبر,2023) — وزیر حکومت چودھری قاسم مجید نے ڈاکٹر محمود الحسن (ریٹائرڈ سیکرٹری)کی حادثاتی موت پرگہرے رنج والم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرراجہ محمود الحسن کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے۔ ڈاکٹر محمود الحسن ایک عظیم انسان تھے۔دوران ملازمت ڈاکٹر محمود الحسن اپنے سائیلین کے ساتھ اخلاق،حلم اور نرمی سے گفتگو کرتے تھے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے حتی الوسع کوشش کرتے تھے۔مرحوم ایک غریب پرور انسان تھے۔انھوں نے کوٹلی میں غریب اور نادار خاندانوں کے لئے ایک فلاحی منصوبہ شرو ع کر رکھا تھا جو مکمل ہونے کے قریب ہے۔ مرحوم نے ملازمت سے ریٹائر ہو نے کے بعد عملی سیاست میں قدم رکھا تھا جو اہلیان کوٹلی کے لئے احسن اقدام تھا۔ ان کی وجہ سے مخلوق خدا کو فائدہ پہنچتا لیکن اللہ کو یہ منظور تھا اور ان کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔ ان کی موت سے ضلع کوٹلی میں ماتم بچھی ہوئی ہے۔ہر ذی شعور شخص کو ان کی موت کا غم ہے۔ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ ان کی مغفرت فرما کر انھیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی اولاد کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے آمین۔

Show More

Related Articles

Back to top button