DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: “Illegal Driving Centers Shut Down in Kallar Syedan by City Traffic Police”
کلر سیداں میں قائم کئے گئے غیر قانونی ڈرائیونگ سنٹرز کو بند کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،اکتوبر,2023)—کلر سیداں میں قائم کئے گئے غیر قانونی ڈرائیونگ سنٹرز کو بند کر دیا گیا کلر سیداں میں سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قائم ہونے کے باوجود کلر سیداں شہر میں غیر قانونی ڈرائیونگ سکولز چل رہے ہیں جہاں پر نہ صرف عملہ غیر تربیت یافتہ ہے بلکہ کئی گنا ماہانہ فیسیں بھی وصول کی جا رہی ہیں جس پر سٹی ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ ٹرینگ سکول کے انچارج عمران خان نے کارروائی کرتے ہوئے دو غیرقانونی ڈرائیونگ سنٹرز کو بند کر دیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul Haq Qureshi, October 24, 2023) – Despite the establishment of certified driving training schools in CKallar Syedan, illegal driving schools have been operating within the city. These unauthorized driving schools not only employ untrained personnel but also charge exorbitant monthly fees.
In response to this situation, Imran Khan, the director of the City Traffic Police’s driving training school, has taken action by shutting down two illegal driving centers.”
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اپنے ہن جاری کردہ نئے کرایے نامے پر عمل درآمد میں مکمل ناکام
“Rawalpindi Regional Transport Authority’s New Fare Structure Implementation Fails Miserably”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،اکتوبر,2023)—سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اپنے ہن جاری کردہ نئے کرایے نامے پر عمل درآمد میں مکمل ناکام۔مسافر گاڑیوں میں عملے اور مسافروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے مقررہ کرایوں سے تین گنا زائد کی وصولی دھڑلے سے جاری یے آر ٹی اے راولپنڈی نے چار کلومیٹر تک کا کرایہ 30 روپے چار کلومیٹر سے اٹھ کلومیٹر تک 40 روپے اٹھ سے چودہ کلومیٹر تک 50 روپے چودہ سے بائیس کلومیٹر تک 60 روپے اور بائیس سے تیس کلومیٹر تک کا کرایہ 70 روپے مقرر کیا مگر کلرسیداں سے پیرودھائی راولپنڈی 49 کلومیٹر کا کرایہ 350 روپے کلر سیروات بائیس کلومیٹر کا کرایہ 100 روپے کلر سے چوآخالصہ آٹھ کلومیٹر کا 100 روپے کلر سے چوکپنڈوری اٹھ کلومیٹر کا 50 اور کلر سے دوبیرن بارہ کلومیٹر کا کرایہ 80 روپے وصول کیا جاتا یے کلرسیداں سے پیرودھائی کا کرایہ راولپنڈی سے حضرو اور صوابی سے بھی ذیادہ لیا جاتا یے روات سے چکوال اسی کلومیٹر کا کرایہ چار سو مگر کلر سے پیرودھائی انچاس کلومیٹر کا کرایہ 350 روپے لیا جاتا ہے ادہر معروف ٹرانسپورٹر راجہ اظہر سلطان نے ٹرانسپورٹ کے بھاری کرایوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں میں کرائے مقامی ٹرانسپورٹر مقرر کر کے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں سییکرٹری ار ٹی اے،سٹی ٹریفک پولیس انتظامیہ کرایوں میں کمی کروانے میں مکمل ناکام ہیں۔
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کلرسیداں میں ہفتہ صحت کا افتتاح
“Health Week Commences at District Headquarters Hospital in Kallar Syedan”
