کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2023)—پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کلرسیداں میں آج 23 اکتوبر سے ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے۔جس میں شوگر ایچ بی ہیپاٹائٹس بی سی ایڈز اور ٹی بی کے ٹیسٹ اور علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ حاملہ عورتوں اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن بھی مفت کی جائے گی۔جن لوگوں کا ہیپاٹائٹس بھی اور سی پوزیٹو ہوگا۔ان کے پی سی ار سیمپل بھی لیے جائیں گے۔اندرون شہر و اہل علاقہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, October 23, 2023)- On the instructions of the Primary and Secondary Health Care Department, Punjab, Health Week is being celebrated in Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan from October 23. BC AIDS and TB tests and treatment facilities will be available. Vaccination of hepatitis B for pregnant women and children under two years of age will also be done free of charge. For people who are also hepatitis C positive, their PCR samples will also be taken. The people of the inner cities and localities have been told, That they should take advantage of these facilities in THQ Hospital, Kallar Syedan.
چوہدری منیر احمد نے الخدمت سلائی مرکز سرصوبہ شاہ کی تقریب اسناد سے خطاب
Chaudhry Munir Ahmad addressed the ceremony of Al-Khidmat Sewing Center Sarsubah Shah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری منیر احمد نے کہا کہ الخدمت کسی ذات مسلک فرقہ مذہب کی اور رنگ و نسل کی بنیاد پر نہیں بلکہ خالصتا اللہ کی رضا اور انسانیت کے نام پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کرتی ہے ہمارے رضاکار آج بھی ترکی کے تعاون سے فلسطینی بھائیوں کی مشکلات کم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت سلائی مرکز سرصوبہ شاہ کی تقریب اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نظامت کے فرائض حفیظ اصغر نے سرانجام دیئے اس موقع پر الخدمت کلر سیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال،چوہدری ابرار حسین،اکرام الحق قریشی،حاجی محمد آزاد اور آپا شاہدہ بھی موجود تھیں جہاں چار مستحق بچیوں کو سلائی مشینیں بھی مہیا کی گئیں۔چوہدری منیر احمد نے کہا کہ الخدمت آج بھی اپنے آغوش مراکز میں 25 ہزار بچوں کی کفالت کر رہی ہے جبکہ 35 ہزار یتیم بچوں کو ماہانہ وظیفہ ان کے گھروں میں پہنچا رہی ہے ہمارے رضاکار اپثار و قربانی کے جذبوں سے سرشار ہیں کیونکہ ان کی تربیت جماعت اسلامی نے کی ہے یہ رضاکار ہم سے کسی بھی قسم کا معاوضہ نہیں لیتے یہ اللہ سے تجارت کرتے ہیں
ہماری تنظیم ایک فلاحی تنظیم ہے جس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔ملک حسرت حسین اعوان
Our organization is a welfare organization with no political objectives. Malik Hasrat Hussain Awan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2023)—مرکزی صدر تنظیم الاعوان ملک حسرت حسین اعوان نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم ایک فلاحی تنظیم ہے جس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔سندھ سے لے کر کوئٹہ اور آزادکشمیر تک اعوان برادریاں ہماری تنظیم کا حصہ ہیں جو اس کے فروغ کیلئے شب و روز محنت کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی علاقہ میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت نومنتخب صدر تنظیم الاعوان تحصیل گوجرخان ملک شیر آفگن نے کی۔ مرکزی صدر نے کہا کہ میں گزشتہ چالیس برس سے تنظیم کیساتھ منسلک ہوں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہماری تنظیم سیاسی نہیں بلکہ صرف اعوان کاری پر توجہ دے رہی ہے۔ مرکزی چیئرمین نواب ملک اظہر نوید اعوان نے کہا کہ ماضی میں شرفاء کو پگڑیاں پہنانے اور اچھالنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں ہوامگر اب ہماری تنظیم اپنے اصل مقاصد پر توجہ دے رہی ہے۔تنظیم الاعوان کے صوبائی سرپرست اعلی ملک خالد نواز بوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16سال کی عمر میں سیاست شروع کی اور اب اس تنظیم کا حصہ ہوں اور مرتے دم اس تنظیم کیساتھ وابستہ رہونگا،اس موقع پر صوبائی صدر ملک فاروق اعوان، ملک واجد کلیامی اعوان،ملک نثار احمد اعوان،ملک کیپٹن (ر) محمد احسان اعوان، صدر چکوال،میجر (ر) ظفر اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
آزادانہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی
PTI will win with a huge majority in free elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2023)—ملک کے معروف نوجوان سیاستدان سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آزادانہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، اس کا روکنے کے لیئے اداروں کو دھاندلی نہیں دھاندلہ کرنا پڑے گا جو خانہ جنگی کا پیش خیمہ بھی بن سکتا ہے بروقت منصفانہ انتخابات آئینی تقاضا ہے۔نوازشریف کے ساتھ آج وہی قوتیں ہیں جو 2018 میں عمران خان کے ساتھ تھیں،ہم نے سانحہ مشرقی پاکستان سے سبق نہیں سیکھا نئی سیاسی جماعت وقت کی ضرورت ہے میں انتخابات سے قبل جبکہ شاہد خاقان عباسی انتخابات کے بعد نئی جماعت کا قیام چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مقامی کاروباری نوجوان چوہدری توقیراسلم کے کاروباری مرکز پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،چوہدری ابرار حسین،محمد توقیراعوان،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری شاہد گجر،سردار وسیم احمد،راجہ آفتاب پکھڑال و دیگر بھی موجود تھے۔مصطفی نواز کھوکھر نے ملکی سیاسی صورتحال کو پوری قوم کے لیئے پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشیت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ہمارا معاشرہ عملا تنزلی کی جانب رواں ہے درپیش صورتحال پر ملک کا ہر ذمہ دار شہری انتہائی پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ آج نوازشریف کے وہی لوگ سہولت کار ہیں جو 2018 میں عمران خان کو اقتدار میں لائے تھے مگر اب انتخابات میں پی ٹی آئی کا راستہ روکنا آسان نہیں ہو گا۔ انتخابات میں بلے کا نشان نہ ہونے پر الیکشن متنازعہ بن جائے گا مسلم لیگ ن کو جتوانے کے لیئے ادراروں کو دھاندلی نہیں دھاندلہ کرنا ہوگا جو ملک میں خانہ جنگی کا موجب بن کر ہمیں پھر کسی سانحہ سے دوچار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں خانہ جنگی کی واحد وجہ انتخابات رہے ہیں ہم خود اسی انتخاب کے نتیجے میں اپنا ملک دولخت کروا چکے مگر ہم نے اس طرح کے واقعات اور سانحات سے آج تک سبق نہیں سیکھا۔ملک کو موجودہ سیاسی معاشی گرداب سے باہر نکالنے کا واحد حل بروقت آزادانہ اور شفاف انتخابات اور اس کے نتیجے میں کامیاب لوگوں کو اقتدار کی منتقلی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ نوازشریف کو زبردستی اکثریت دلانے کی کوششوں کے انتہائی خوفناک اور بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی یکطرفہ کامیابی حاصل کرے گی وہاں جے یو آئی کو کچھ حاصل نہ ہوسکا۔مولنا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی نشست بھی شاید حاصل نہ کر پائیں البتہ بلوچستان میں انہیں کچھ نشستیں مل جائیں گی۔جماعت اسلامی بھی چترال دیر میں ایک ادھ نشست سے آگے نہ بڑھ سکے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ انتخابات سے قبل اور شاہد خاقان عباسی انتخابات کے بعد نئی پارٹی کا قیام چاہتے ہیں اگر نئی جماعت نہ بن سکی تو میں این اے 59 اور اسلام آباد کی نشست سے آزاد حیثیت سے حصہ لوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی پاکستان آمد سے مسلم لیگ ن کی پانچ دس نشستوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے مگرجب نوازشریف سیاسی قیادت جب مریم نواز کے سپرد کریں گے تو مسلم لیگ ن ٹوٹ جائے گی۔اس میں موجود بڑے بڑے نام اس سے الگ ہو جائیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک سیاستدان اداروں کو اپنا کندھا پیش کرتے رہیں گے اس وقت تک یہ مار کھاتے رہیں گے ہمیں محض زبانی نہیں عملا بھی خود کو جمہوریت پرست ثابت کرنا ہو گا محض چند برس کے اقتدار کے لیئے جمہوریت کشی کا کردار ادا کرنے کا سلسلہ اب رک جانا چاہیئے۔76 برسوں میں کوئی بھی منتخب وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری نہ کر سکا کوئی تو اس کی ذمہ داری قبول کرکے قوم کو وجوہات سے آگاہ کرے۔اس سے قبل مصطفی نواز کھوکھر جب کلر سیداں پہنچے تو ان پر پورے بازار میں منوں پھول کی پتیاں نچھاور کی گئی اور سڑک بھی پھولوں کی چادر بن گئی۔
سابق چئیرمین یوسی کلرسیداں چوہدری محمد اشرف کی سالانہ دعائیہ تقریب تھانہ روڈ پر ہوئی
The annual prayer ceremony of former chairman UC Kallar Syedan Chaudhry Muhammad Ashraf was held at Thana Road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2023)—سابق چئیرمین یوسی کلرسیداں چوہدری محمد اشرف کی سالانہ دعائیہ تقریب تھانہ روڈ پر ہوئی جس میں چوہدری زین العابدین عباس، مسعوداحمدبھٹی،ملک عنصر خان،الحاج اسلم بانی،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری عابد،چوہدری مجید،الحاج خالد رضا،شیخ خورشیداحمد و دیگر نے شرکت کی۔