مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2023) سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا تحصیل کہوٹہ کے مختلف مقامات پر ہونے والے فوتگی والے گھروں میں حاضری،لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوا ر برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری واحد آف پیکاں، چوہدری نویداور عدیل افضل کے موضع کلاہنہ ڈھوک ٹیری والے محمد سفیر اہلیہ محترمہ اور محمد عمیر کی والدہ محترمہ کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، سہیالی اعوان والے ملک یونس کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،کلاہنہ کے مقام پر مظہر حسین کی اہلیہ اور اسرار احمد کی والدہ محترمہ کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات بلندی کے لیے دعا کی،موضع پیکاں میں محمد مبین کے والد محترم کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر کرنل محمد شبیر اعوان نے حلقے اپنے ووٹروں، سپورٹروں سے بھی ملاقات کی۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 23 October 2023) Former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan visited the homes of the deceased in various places of Kahuta Tehsil, Former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan is a candidate for Provincial Assembly Punjab Constituency PP Seven along with well-known political and social figures met with his voters and supporters in the constituency.
معروف سیاسی،سماجی و علمی شخصیت راجہ جاوید اختر نے اپنے فیملی کے ہمراہ عمرئے کی سعادت حاصل کر لی
The well-known political, social and academic personality Raja Javed Akhtar along with his family perform Umrah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2023) معروف سیاسی،سماجی و علمی شخصیت راجہ جاوید اختر نے اپنے فیملی کے ہمراہ عمرئے کی سعادت حاصل کر لی،دوستوں عزیزوں کی طرف سے مبارکباد،تحصیل کہوٹہ کی ممتازسیاسی،سماجی و علمی شخصیت راجہ جاوید اختر نے اپنی اہلیہ محترمہ اور اپنے صاحبزادے راجہ قمر جاوید کے ہمراہ عمرئے کی ادایگی کی راجہ جاوید اختر کو عمرئے کی ادائیگی پر ان قریبی ساتھیوں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوا ن،راجہ طاہر کیانی بیور، نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت عدیل افضل،صحافی کبیر احمد جنجوعہ،سکندر ستی،ندیم اکرم ستی،شیخ ظفر،جاوید اقبال،راجہ حامدممتاز جنجوعہ، راجہ انتخاب عربی، سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی، راجہ مجیب اللہ ستی،چوہدری واحد آف پیکاں،عبدالغفورسمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے دلی مبارکباد پیش کی راجہ جاوید اختر نے پیغام میں کہا کہ الخمداللہ عمرئے کی ادائیگی مکمل کی عوام کا سمندر ہے حرم کے اندر اور اردگرد کا 0.5 کلومیٹر کا علاقہ بشمول سڑکیں، فٹ پاتھ، عمارتوں کی گزرگاہیں کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں یہاں تمام مسلمانوں کے لوگ جمع تھے لیکن اس کا انتظام سرکاری افسران بہت اچھے طریقے سے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے 1992 میں حج کیا تھااس وقت سے لیکر آج 31سال کے بعد میں جب گیا تو دیکھا جو ترقی ہوئی ہے وہ حیرت انگیز ہے خانہ کعبہ کے آس پاس کے تمام علاقوں پر فائیو اسٹار ہوٹلوں کا قبضہ ہے جس میں فیئرمونٹ بھی شامل ہے جہاں ہم ٹھہرے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہر کسی بھی ملک کا دورہ کریں، آپ دیکھیں اور محسوس کریں، بڑی بہتری سوائے بدقسمتی کے پاکستان کے جہاں گزشتہ 40 سال سے ہماری تنزلی جاری ہے یہ آپ اور میری وجہ سے نہیں، یہ مکمل طور پر ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔