بیول,گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,22،اکتوبر,2023)—گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں سکولوں کی نجکاری ، پینشن رولز میں ترمیم، لیو ان کیشمنٹ رولز میں ظالمانہ تبدیلیوں کے خلاف احتجاجی اجتماع اور ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء پر سول سوسائٹی کے افراد اور دکان داروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس اجتماع اور ریلی میں مرد وخواتین اساتذہ کے علاوہ، سول سوسائٹی کے افراد،اپیکا ملازمین،درجہ چہارم ملازمین، محکمہ زراعت، محکمہ پاپولیشن، انجمن تاجراں بیول، ٹینٹ سروس یونین،سکول کونسل کے ارکان، کے علاوہ طلباء و طالبات، اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سابق ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تعلیم،صحت، اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے۔ جو ریاستیں یہ ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتی وہ تباہ ہو جاتی ہیں۔اگر ادارے پرائیویٹائز کرنے ہیں تو ریاست کی ذمہ داری کیا رہ جاتی ہے۔ آپ بھر پور احتجاج کر رہے ہیں یہ نام نہاد نگران حکومت گھٹنے ٹیک دے گی۔ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ آپ حق پر کھڑے ہیں کامیابی آپ کی ہے۔خاتون مقرر انیلہ صدیق نے کہا کہ استاد جو جنگ لڑ رہا ہے وہ درجہ چہارم ملازمین، محکمہ زراعت، محکمہ پاپولیشن، اپنے اوپر ڈنڈے برسانے والے پولیس ملازم، کلیریکل سٹاف کی جنگ ہے اگر یہ جنگ سب کی جنگ ہے تو آو سب مل کر یہ جنگ لڑیں۔بینک مینیجر راجہ عبدالجبار بھٹی نے کہا کہ وہ قومیں جواساتذہ کی، معمار قوم کی، اپنے اسلاف کی تذلیل کرتی ہیں وہ تباہ و برباد ہو جاتی ہیں ۔میں آپ کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔پی ٹی یو قاضیاں مرکز کے صدر مرزا عابد محمود نے کہا کہ ہمارا ملک نظریاتی ملک ہے ہمارے دشمن نے آج تعلیم پر وار کیا ہے یہ بچے ہمارے بچے، اس ملک کے بچے ہیں۔تعلیم دشمن چاہتے ہیں ان کو تعلیم سے محروم کر کے گمراہ کیا جائے۔اس اجتماع سے پی ٹی یو کے نائب صدر عمر فاروق اور انجمن تاجراں بیول کے سابق صدر حافظ عمران منظور نے بھی خطاب کیا۔ اس تقریب میں اظہر بھٹی، حاجی محمد یاسین، سلطان محمود، ملک غفور، جہانگیر بھٹی، فیلڈ اسسٹنٹ زراعت کے نائب صدر محمد آفتاب یعقوب، فیلڈ اسسٹنٹ گل ضمیر، فیلڈ اسسٹنٹ محمد نذیر،پی ٹی یو کے جنرل سیکرٹری راجہ ظہیر، عاصم شفیق اور دیگر افراد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ریلی نکالی گئی جس پر تاجر برادری نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
Bewal, Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 22nd October 2023)- A protest meeting and rally was held at Gov Higher Secondary School Bewal against the cruel changes in the privatization of schools, amendment in pension rules, leave in encashment rules.
Civil society members and shopkeepers showered flowers on the participants of the rally. In addition to male and female teachers, civil society members, APICA employees, Class IV employees, Department of Agriculture, Department of Population, Anjuman Tajaran were present in this gathering and rally. Bewal, Tent Service Union, School Council members, students, and others participated in large numbers.
Former MPA Chaudhry Javed Kausar Advocate said that the state is responsible for education, health, and safety of people’s lives and property. States that cannot fulfill these responsibilities are destroyed.
متاثرین رنگ روڈ میرا موہڑہ چک بیلی روڈ کے متاثرین کی حکومتی وفد سے ملاقات
Those effected by Ring Road Maira Mohra Chak Bailey Road hold meeting with authorties
چک بیلی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،اکتوبر,2023)—متاثرین رنگ روڈ میرا موہڑہ چک بیلی روڈ کے متاثرین کی حکومتی وفد سے ملاقات،انہوں نے تحصیلدار،گرداور اور تعمیراتی عملے پر مشتمل حکومتی ٹیم کو بتایا کہ انٹر چینج مجوزہ مقامات سے محض چند سومیٹر دور قدرے کم زرخیر آراضی پر قائم کرکے ہماری مشکلات کو کم کیا جائے ہم رنگ روڈ کے ہرگز مخالف نہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ نہ صرف زمینوں کا معاوضہ مارکیٹ ریٹ کے مساوی دیا جائے بلکہ انٹر چینج بھی انتہائی زرخیز زمین کی بجائے محض چندسو میٹر دور قدرے کم آراضی پر قائم کیا جائے۔ ہم پہلے ہی کچرا کنڈی جیسے مسائل سے دوچار ہیں ہمارے مسائل میں اضافے کی بجائے کمی کی جائے۔ حکومتی وفد نے تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کی بھی یقین دھانی کروائی۔