DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan Police has registered a case against two persons for dishonouring checks worth Rs.8 Carore 80 lakh
کلر سیداں پولیس نے 8کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کے چیکس ڈس آنر ہونے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،اکتوبر,2023)— کلر سیداں پولیس نے 8کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کے چیکس ڈس آنر ہونے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔عنصر خان ولد بوستان خان سکنہ دریالہ سیگن میرا شمس نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں فرانس میں ہوتا ہوں اور متعدد کمرشل رہائشی اور زرعی جائیدادوں کا مالک ہوں۔میں نے مسمی شفقت حسین سکنہ چک ستھوانی جو کہ شفقت ٹریڈرز کے نام سے کلر سیداں میں کاروبار کرتا ہے کیساتھ اچھے مراسم تھے جس نے مجھے اپنے کاروبار ی حالات بہتر کرنے کیلئے مجھ سے مبلغ 8کروڑ 80لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اور وعدہ کیا کہ تمام رقم جلد واپس لوٹا دے گا جس پر میں نے 19اکتوبر 2022کو مسمی ذیشان علی ولد الیاس احمد اور ہارون سخاوت ولد سخاوت حسین بمقام دکان شانی ڈیکوریشن مین بازار کلر سیداں کی موجودگی میں تمام رقم شفقت حسین کے حوالے کی۔جب میں نے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا تو مسمی مذکور نے مختلف مالیت کے چھ عدد چیکس میرے حوالے کئے اور مذکورہ چیکس جب میں کیش کروانے مطوبہ بنکوں کی برانچوں میں گیا تو چیکس ڈس آنر ہو گئے۔مزید تصدیق کرنے پر معلوم ہوا کہ آخر الزکر دونوں چیکس نور مدینہ ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اکاؤنٹس کے دہئے گئے ان کاؤنٹس کو مسمی خرم شہزاد ولد چوہدری الطاف حسین سکنہ کلر سیداں آپریٹ کرتا ہے اس طرح مسمی شفقت حسین نے پہلے چار چیکس مذکورہ اپنے اکاؤنٹس کے دے کر اور چیک نمبر 5اور 6مسمی خرم شہزاد کے دے کر سائل کو بھاری رقم سے محروم کرنے کی کوشش کی۔مسمی شفقت حسین اور مسمی خرم شہزاد نے ملی بھگت کرتے ہوئے سائل کو بھاری رقم سے محروم کرنے کیلئے مذکورہ چیکس جاری کئے۔مسمی شفقت نے جانتے بوجھتے سائل کومذکورہ چیکس دہئے حالانکہ اکاؤنٹس میں رقم موجود نہ تھی۔اس طرح مسمیان شفقت حسین اور خرم شہزاد جرم زیر دفعہ 489ایف تعزیرات پاکستان کے مرتکب ہوئے ہیں۔
“Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 21, 2023) — The Kallar Syedan Police have filed a case against two individuals for fraudulent check dishonor involving a sum of 88 million rupees. The accused, Ansar Khan, son of Bostan Khan, and resident of Daryala Segan, made a statement while registering the case. Ansar Khan stated that he resides in France and is the owner of multiple commercial and agricultural properties. He claimed that he had a good business relationship with Shafqat Hussain, who operates under the name of Shafqat Traders, and he needed an amount of 88 million rupees to improve his business circumstances. He alleged that Shafqat Hussain promised to return the entire amount soon, and he handed over the said amount on October 19, 2022, at Shani Decorations Market, in the presence of witnesses Zeshan Ali, son of Ilyas Ahmed, and Haroon Sakhawat, son of Sakhawat Hussain.
When Ansar Khan requested the return of his money, Shafqat Hussain handed him six different checks. However, when Ansar Khan went to cash these checks at the respective bank branches, the checks were dishonored. Upon further investigation, it was revealed that all six checks were drawn on the accounts of Noor Medina Trading Private Limited. This company operates under the ownership of the accused, Khurram Shahzad, son of Chaudhry Altaf Hussain, and is operational in Kallar Syedan.
As a result, Shafqat Hussain tried to defraud Ansar Khan by first providing four checks, and later, he issued checks numbered 5 and 6 from the account of Khurram Shahzad, with the intent to deprive the victim of a substantial amount of money. Shafqat Hussain and Khurram Shahzad knowingly handed over these checks to Ansar Khan, even though there were insufficient funds in their accounts. Consequently, Shafqat Hussain and Khurram Shahzad have been charged under Section 489-F of the Pakistan Penal Code for their involvement in this offense.”
کلرسیداں سٹی اور تحصیل کی تمام یوسیز سے مسلم لیگ ن کے کارکنان آج لاہور روانہ ہوں گے
Muslim League-N workers will leave for Lahore today from all UC’s in Kallar Syedan tehsil
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،اکتوبر,2023)—کلرسیداں سٹی اور تحصیل کی تمام یوسیز سے مسلم لیگ ن کے کارکنان آج لاہور روانہ ہوں گے قانون گو حلقہ چواخالصہ کی تمام یوسیز سموٹ،چوآخالصہ،منیاندہ،نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں،بھلاکھر ،کنوہا سے سے قافلے چوہدری جمیل اکرم،محمد ظریف راجا،وقاص گجر،چوہدری صداقت حسین،چوہدری تنویر،راجہ ندیم احمد،چوہدری فیصل حفیظ،کامران عزیز،سردار محمد آصف،چوہدری شاہد گجر کی قیادت میں کلرسیداں پہنچیں گے جہاں کے قافلے کن قیادت سٹی صدر حاجی اخلاق حسین کریں گے یوتھ ونگ کا قافلہ شیخ حسن سرائیکی کی قیادت میں روانہ ہو گا یوسی بشندوٹ سے محمد زبیر کیانی،غزن اباد سے ظفر عباس مغل،خان عثمان کی قیادت میں قافلے چوکپنڈوری پہنچیں گے جہاں سے تمام کارکنان کہوٹہ سے سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد کی قیادت میں کہوٹہ سے آنے والے مرکزی جلوس کے ہمراہ لاہور روانہ ہوں گے
جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامع مسجد ربانی کلرسیداں سٹی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب
Maulana Ehsan ullah Chakialvi, the Amir of JUI Tehsil Kallar Syedan, addressed the Friday prayer gathering at Jamia Masjid Rabbani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،اکتوبر,2023)—جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامع مسجد ربانی کلرسیداں سٹی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہاھے کہ یہودیوں کی سفاکیت اور سازشی تھیوری سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ھیں مسلمان یہودیوں کی خاص کر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں صبح کی نماز میں قنوت نازلہ کا اہتمام اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دل کھول مالی تعاون کریں فلسطین مسلمانوں کی عقیدت کے مراکز میں سے ایک ھے یہودیوں کی فلسطینی ہسپتال پر بمباری انکی سفاکیت وحشت اور بربریت کی واضح مثال ھے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ھے مہذب دنیا جنگ میں بھی انسانی حقوق کااحترام کرنے کی روایت رکھتی ھے بچوں خواتین بوڑھوں ہسپتال فصلوں درسگاہوں سول ابادی اور ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایاجاتا انھوں نے کہا ھے کہ اقوام متحدہ ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیل کی ظالمانہ اور سفاکانہ کارروائیوں کا فوری طور پر نوٹس لیں مظلوم فلسطینیوں پر ممنوعہ مواد بم حملوں کے ذریعے پھینک کر تباہی پھیلائی جارہی ھے سول آبادیوں سمیت ہسپتال تک اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہیں ہیں یہودیوں کی سفاکیت سازشی تھیوری اور جنگی جنون سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ھیں اقوام عالم امن عالم کی خاطر اسرائیلی جنگی جنون کاسدباب کرنے میں کردار اداکرے۔