کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اکتوبر,2023)—ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون 4 راولپنڈی عبدالخالق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کلرسیداں میں درست ٹیکسیز کے نفاذ کے لیے ازسرنو سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے رواں ماہ سروے شروع کیا جائے گا اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے شہریوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔ شہری اپنی تحریری شکایات کلرسیداں کے مقامی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں جمع کروائیں۔ انہوں نے کلرسیداں میں انجمن تاجران کے عہدیداروں اور سابق بلدیہ ممبران سے ایک اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر حاجی ریاست حسین،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری طارق تاج،شیخ خورشیداحمد،شاہد جمیل عباسی،عاطف اعجاز بٹ،عابد حسین زاہدی،چوہدری اخلاق حسین،جاوید چشتی ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کلرسیداں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے وقت پورے شہر کو ایک ہی فلیٹ کیٹگری میں رکھنے سے مسائل میں اضافہ ہوا جس کی درستگی کے لیئے ازسر نو سروے کریں گے۔ شہری عملہ سے مکمل تعاون کرتے ہوئے درست معلومات فراہم کریں تاکہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی درستگی کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 20, October 2023) – Excise and Taxation Officer Zone 4 Rawalpindi Abdul Khaliq has said that on the direction of the Punjab government, a re-survey has been decided for the implementation of correct taxes in Kallar Syedan, For which a survey will be started this month and the concerns of the citizens regarding property tax will be removed. Citizens should submit their written complaints to the local Excise and Taxation Office of Kallar Syedan, He said this during a meeting with officials of Anjuman Tajran and former municipality members in Kallar Syedan. Haji Rashtat Hussain, Chaudhry Zainul Abedin Abbas, Sheikh Hasan Riaz, Raja Zaffar Mehmood, Chaudhry Tariq Taj, Sheikh Khurshid Ahmad, Shahid Jameel Abbasi, Atif Ejaz Butt, Abed Hussain Zahedi, Chaudhry Akhlaq Hussain, Javed Chishti Advocate and others were also present. He said that in the past when implementing the property tax, the Kallar Syedan kept the entire city in a single flat category and added to the problems, which will be re-surveyed for its correctness. Provide accurate information in full cooperation with civic staff to finalize recommendations for proper enforcement of property tax.
سپرنٹنڈنٹ انجینئر آئیسکو سرکل راولپنڈی کینٹ زاہد سلیم عثمانی نے سب ڈویژن چوآ خالصہ میں منعقدہ کھلی کچہری
Superintendent Engineer IESCO Circle Rawalpindi Cantt Zahid Saleem Usmani organized an open house court session in Sub Division Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اکتوبر,2023)— سپرنٹنڈنٹ انجینئر آئیسکو سرکل راولپنڈی کینٹ زاہد سلیم عثمانی نے سب ڈویژن چوآ خالصہ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو ایک کسٹمر فرینڈلی کمپنی ہے جو اپنے صارفین کے مسائل کے حل اور بہتر خدمات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔وزیر توانائی کی ہدایت پر سب ڈویژن کی سطح پر صارفین سے قریبی رابطے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کی لٹکتی تاروں کو ہٹانے اور انہیں معیار کے مطابق اونچا کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں تا کہ انسانوں جانوں کو جان لیوا حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر سے قبل چھتوں کے اوپر سے گزرنے والی تاروں کو ہٹانے کیلئے قریبی آئیسکو دفاتر سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ سرکل میں بجلی چوری کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے عوام بجلی چوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں تا کہ ان کیخلاف کارروائی کی جا سکے۔انہوں نے واپڈا اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جان بڑی قیمتی چیز ہے، اہلکار بارشوں کے دنوں میں بھی بغیر تعطل بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے جان ہتھیلی پر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جان بڑی قیمتی چیز ہے، اپنی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں۔واپڈا اہلکاروں کیلئے تمام ضروری حفاظتی سامان مہیا کیا گیا ہے۔ایکسین روات آصف علی شاہ،ایس ڈی او چوآ خالصہ شاہد بابر کاکڑ اور لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ سمیت دیگر اہلکار اور صارفین کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ایس ای نے صارفین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیئے گئے۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے غزا کے مسلمانوں کی مدد کے لیئے کلراسپورٹس اسٹیڈیم کے باہر کیمپ لگایا۔
Al-Khidmat Foundation set up a camp outside the Kallar Sports Stadium to help the Muslims of Gaza.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اکتوبر,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن نے غزا کے مسلمانوں کی مدد کے لیئے کلراسپورٹس اسٹیڈیم کے باہر کیمپ لگایا۔آج بروز جمعہ جامعہ مساجد کے باہر جھولی پھیلاو مہم کے ذریعے لوگوں سے مدد کی درخواست کی جائے گی۔امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال،چوہدری ابرار حسین، محمد توقیراعوان،حفیظ الرحمان و دیگر نے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امامت کے لیئے منتخب کی گئی امہ آج محکوم ہے تو اس کی واحد وجہ کلمہ طیبہ سے دوری ہے۔دنیا بھر میں پھیلے ہوئے دوارب مسلمان آج پانی کے بلبلے کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ اس صورتحال کے ذمہ دار اسلامی ممالک کے حکمران ہیں جو دراصل اسلام دشمنوں کے آلہ کار ہیں۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اکتوبر,2023)—سابق ارکان اسمبلی سابقہ افتخار احمد وارثی، چوہدری جاوید کوثر، راجہ صغیراحمد کے علاوہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست چوہدری ابرار حسین،حاجی طارق تاج،اکرام الحق قریشی،چوہدری توقیر اسلم نے آراضی پل جا کر معروف پختون رہنماؤں حاجی قدیم خان، شیر جان خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔