DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Family Feud Escalates in Hothla Village, Elder Brother Shoots and Kills Younger Sibling”

آبائی گاؤں ہوتھلہ میں گھریلو تنازعے بڑھے بھائی نے فائر کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ ،19اکتوبر2023)
خون سفید ہو گیا،گھریلو تنازعے بڑھے بھائی نے فائر کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا،پوسٹ مارٹم کے نعش ورثاء کے حوالے نمازئے جنازہ میں بڑھی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزیوسی ہوتھلہ کے رہائشی محمد بنارس کے بڑھے بیٹے محمد واجد ولد محمد بنارس نے گھریلو تنازعے پر فائر کے اپنے حقیقی چھوٹے بھائی محمد آصف ولد محمد بنارس عمر 32سال کوقتل کردیا، مقتول کو فائر سیدھا چھاتی پر لگا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو کہوٹہ لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کی دی مرحوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہوتھلہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود،سید نذابت نقوی ٹٹھی سیداں،راجہ مدثر ہوتھلہ،نمبر دار ملک قمرا لزمان سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 19 October 2023)—  In a heart-wrenching incident, a domestic dispute turned deadly in Hothla Village, as an elder brother opened fire, fatally shooting his younger sibling. The lifeless body of the victim, identified as 32-year-old Muhammad Asif, son of Muhammad Banaars, was brought to the Tehsil Headquarters Hospital for a post-mortem examination.

The gruesome incident transpired the previous day when the elder son, Muhammad Wajid, also a resident of Hothla, resorted to violence during a family quarrel. He shot his younger brother directly in the chest, resulting in his tragic demise. Muhammad Asif was declared dead on arrival at the hospital.

Following the post-mortem examination, the remains of the deceased were handed over to the family for last rites. The funeral prayer (Namaz-e-Janaza) took place in their ancestral village of Hothla, where a significant number of local residents and prominent figures participated. Notable attendees included Haji Malik Munir Awan, the President of Pothwar Welfare Trust, Tehsildar Raja Sajid Mahmood, Syed Najabat Naqvi Tathi, Raja Muddasar Hothla, Nambardar Malik Qamaar Ul Zaman, as well as several political and social dignitaries.

This tragic incident has left the community in shock, underscoring the importance of resolving family disputes through peaceful means and dialogue.

صلیحا فاطمہ نعت و قرات مقابلہ میں پاکستان میں آن لائین مقابلہ میں پہلی پوزیشن

“Salihah Fatima Secures First Position in Pakistan’s Online Naat and Qirat Competition”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ ،19اکتوبر2023)
تحصیل کہوٹہ کی رہائشی صلیحا فاطمہ نعت و قرات مقابلہ میں اپنا آپ منوا لیا تفصیلات کے مطابق نئی آبادی کی ہونہار فرسٹ ایئر طلباء صلیحا فاطمہ نے پاکستان میں آن لائین نعت مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد دبئی انٹرنیشنل نعت و قرات مقابلہ (2023 – 2024) کے سیمی فائنل میں بھی لڑکی نے 289 ممالک کے شرکاء کے ساتھ مقابلہ کوالیفائی کر لیا پہلا اور دوسرا مقابلہ طائف (سعودی عرب) میں منعقد ہوا تھا اگلا فائینل مقابلہ اپریل میں ابوظہبی (دبئی) میں منعقد ہو گاپاکستان بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی صلیحا فاطمہ ولد محمدنوید کو پاکستان کی عوام کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے سیاسی و سماجی شخصیات اور برادری کی طرف سے صلیحا فاطمہ کے والد محمد نوید کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری امید ہے کہ صلیحا فاطمہ ابو ظہبی (دبئی) سے بھی مقابلہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

تحصیل کہوٹہ میں اساتذہ اور سرکاری ملازمین کی و دھرنا دسویں روز میں
داخل ہو گیا۔

The sit-in of teachers and government employees in Tehsil Kahuta strike continues on the 10th day

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،19اکتوبر2023) — تحصیل کہوٹہ میں اساتذہ اور سرکاری ملازمین کی و دھرنا دسویں روز میں
داخل ہو گیا۔ سرکاری تعلیمی ادارے بدستور بند جبکہ سیاسی رہنماؤں امیداوار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ناظم قمر، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ، سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ، آصی جنجوعہ، راجہ شاہد اجمل، حامد لطیف ستی سمیت بڑی تعدا دمیں شہریوں نے احتجاجی کیمپ جاکر اظہار یکجہتی کیا۔ صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار عمران، جنرل سیکرٹری راجہ فیصل نذیر نے بھی کہوٹہ بار طرف سے بھر پور حمائت کا اعلان کیا۔ جبکہ صدر پنجاب ٹیچر یونین تحصیل کہوٹہ راجہ اشراق جنجوعہ، جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر، راجہ فیصل عباس اور دیگر اساتذہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ اپنے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے۔ گرفتا ر قائدین کو رہا کرکے حکومت ہمارے مطالبات پورے کرے۔ پنشن، لیو انکیشمنٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ کرکے اساتذہ کا معاشی قتل اور غریب طلباء و طالبات، والدین پر ظلم نا قابل برداشت ہے۔ مقررین اور معززین علاقہ امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، کرنل (ر) سعید جنجوعہ مٹور، ملک منیر اعوان، ہیڈماسٹر (ر) ناظم قمر، عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ نے بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے اساتذہ کے جائز مطالبات کو فوری پورا کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

تحصیل کہوٹہ میں سرکار محکموں پر سیاسی دباؤ، رشوت، سفارش، کے بغیر
کام ناممکن ہو گیا۔

No work can be taken Without political pressure, bribery, or recommendation, in government departments in Tehsil Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،19اکتوبر2023) — تحصیل کہوٹہ میں سرکار محکموں پر سیاسی دباؤ، رشوت، سفارش، کے بغیرکام ناممکن ہو گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور کہوٹہ میں انتظامیہ غائب ہوگئی۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں عملہ و ڈاکٹر اور ایم ایس فرض شناس مگر ہسپتا ل میں نئی جدید ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ کی عدم دستیابی اور پیتھالوجسٹ کی آسامی تبادلے کی وجہ سے خالی پڑ ی ہے۔ کہوٹہ پولیس کے مٹور چوک کہوٹہ شہر میں غیر قانونی ناکے پر ڈرائیو روں م، مسافرو ں، مرد و خواتین سے بد تمیزی شہر میں تجاوزات کی بھر مار، سرکاری زمینوں، صوبائی حکومت اور ضلع کونسل کی ملکیتی کڑوں روپے مالیت کی قیمتی زمینوں اور ندی نالوں پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا اور با اثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی پر قبضے جاری۔ کہوٹہ شہر میں سٹریٹ لائٹس ایک ماہ سے بند رہنے کی وجہ سے پورا شہر ایک ماہ سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے چوری و ڈکیتی اور سٹریکرائمز کی واراداتیں عام ہیں۔ جبکہ تحصیل کہوٹہ میں مصنوعی مہنگائی اور من منانے ریٹس پر آٹا، چینی،دالیں،گھی،کوکنگ آئل، مشروبات،سبزی، پھل اور اشیائے خوردونوش کے من مانے ریٹس انتطامیہ کی ملی بھگت سے لگائے جارہے ہیں۔ کہوٹہ کا کوئی پر سانے حال نہ ہے کھیلوں کی سہولیات کا فقدان ہے۔ جبکہ سپورٹس آفیسر تحصیل کہوٹہ کی آسامی عرصہ سے خالی پڑی ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button