کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،اکتوبر,2023)—محکمہ زراعت توسیعِ کلرسیداں کی زراعت آفیسر میڈم کیتھرین پیٹر نے گندم کے نمائشی پلاٹوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ نمائشی پلاٹ گندم2023/2024 کی سیلیکیشن کے لیے زمین کا انتخاب جاری ہے نمائشی پلاٹ کے انتخاب کی بنیادی شرط1 ایکڑ رقبہ لب سڑک ہونا لازمی ہے.کاشت کار مزید رہنمائ کے لییدفتر محکمہ زراعت توسیعِ کلرسیداں سے رابطہ کریں,علاوہ ازیں گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہیجس کا مقصد گندم کے کاشتہ رقبہ میں اضافہ اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہے اس سلسلے میں زمینداروں کو آگاہی پہنچانے کے لیے فارمر ٹرینگ پروگرامز روڈ شوز ریلی ڈور ٹو ڈور گندم آگاہی مہم سمارٹ اجتماعات کا اہتمام کیاجا رہا ہے تاکہ زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ رقبے پرگندم کاشت کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔
“Kallar Syedan (Pothwar.com, October 18, 2023) – The Department of Agriculture Expansion in Kallar Syedan Agriculture Officer, Madam Katherine Peter, inspected the wheat exhibition plots and announced that the selection of wheat exhibition plots for the year 2023/2024 is currently underway. The fundamental requirement for the selection of these exhibition plots is a minimum area of one acre with road access.
Farmers seeking guidance can contact the Lead Office of the Department of Agriculture Expansion in Kallar Syedan, In addition to this, a special initiative has been launched to increase wheat production. The main goal of this initiative is to expand the cultivated area for wheat and increase production per acre. In this regard, farmer training programs, road shows, door-to-door wheat awareness campaigns, and smart meetings are being organized to educate landowners and encourage them to cultivate wheat in larger areas.”
نگران حکومت جلد ازجلد انتخابات کروائے,صدر پیپلز پارٹی سردار سلیم حیدر خان
Tal Khalsa: The caretaker government should conduct the elections as soon as possible, President of the People’s Party, Sardar Salim Haider Khan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،اکتوبر,2023)—سابق وفاقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی سردار سلیم حیدر خان نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت جلد ازجلد انتخابات کروائے پوری قوم ہر وقت انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں تھوہا خالصہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی محمد شفیق ستی،راجہ اشتیاق حسین،سید راحت علی شاہ،راجہ غلام قنبر و دیگر بھی موجود تھے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ این اے 51 کے لیئے آصف شفیق ستی پیپلز پارٹی کے لیئے بہترین امیدوار ہوں گے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کی تیاری مکمل رکھیں لوگوں سے رابطے مستحکم کریں گھر گھر بلاول بھٹو کا پیغام عام کریں پیپلز پارٹی عوامی قوت سے برسراقتدار آ کر قوم کی مایوسیوں و محرومیوں کا خاتمہ کرے گی بعد ازاں انہوں نے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی رھائشگاہ جا کر ان کے بھتیجے راجہ شیر بہادر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔
صوبائی محکموں کے ملازمین باالخصوص معماران قوم پر پولیس گردی اور ان کی گرفتاری کی شدید مذمت
The employees of the provincial departments haevy hand by the police is condemned
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،اکتوبر,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان نے صوبائی محکموں کے ملازمین باالخصوص معماران قوم پر پولیس گردی اور ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ لیو انکیشمنٹ اور پنشن کی مراعات کا خاتمہ ملازم دشمنی سوچ کا نتیجہ ہیانہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ کو مدارس کی تالہ بندی پر مجبور کردیا گیا دوسری جانب طلبہ کا تعلیمی نقصان بھی ہو رھا ہے لیو انکیشمنٹ کا مقصد ملازمین کے گھروں میں جلتے چولھوں کی بندش ہے انہوں نے کہاکہ مدارس کی تالہ۔بندی کو ایک ہفتہ ہو گیا مگر پنجاب کی نگران حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، انہوں نے تمام گرفتار اساتذہ کی رھائی اور مطالبات کی منظوری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
نوازشریف کی لاہور آمد پر ان کا تاریخی استقبال کریں گے
Nawaz Sharif will be given a historic welcome on his arrival in Lahore
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،اکتوبر,2023)—معروف کاروباری چوہدری توقیراسلم نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی پاکستان آمد سے خوشحالی در آئی ہے ان کی آمد سے قبل ڈالر روزانہ کی بنیاد پر کم ہو رھا ہے چاول گھی سمیت متعدد اشیا کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے بارشوں سے بھی خوشحالی ائے گی مونگ پھلی کی فصل بڑی شاندار ہے ملکی تاریخ میں پٹرول کے نرخوں میں چالیس روپے کی ریکارڈ کمی کی وجہ بھی نوازشریف ہی ہیں عوام ان کی لاہور آمد پر ان کا تاریخی استقبال کریں گے نوازشریف ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے تمام۔رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں ائندہ مسلم لیگ ن کی ہو گی اور ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔
والی بال کا 24 سالہ نوجوان کھلاڑی راجہ حمزہ اچانک انتقال کر گیا
24-year-old young volleyball player Raja Hamza died suddenly
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،اکتوبر,2023)—والی بال کا 24 سالہ نوجوان کھلاڑی راجہ حمزہ اچانک انتقال کر گیا نمازجنازہ گاؤں بٹاہڑی میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔