DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: A Seminar held on interest free economy with the support of private banking sector

نجی بنک کہوٹہ کے تعاون سے سود سے پاک معشیت کے متعلق سیمنار کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2023)
جامع مسجد مکی کہوٹہ ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتمام نجی بنک کہوٹہ کے تعاون سے سود سے پاک معشیت کے متعلق سیمنار کا انعقاد نجی بینک کے ملازمین مذہبی سیاسی سماجی شخصیات معززین کی شرکت نجی بنک کے کامیاب 24 سالہ سود دے پاک معیشت کو مستحکم مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا اس موقع پر بنک کے منیجر ارشد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں آج ملک کو سودی نظام نے گھیرا ہے وہی میزان بنک بغیر سود کے اپنی سروس مہیا کر رہا ہے جو دین اسلام کے عین مطابق ہے دین قرآن و حدیث کی برکت سے میزان بنک دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے ہمارا مقصد صارفین کو اسلام کے مطابق سروسز دینا جہاں وہ دنیا و آخرت میں فائدہ میں رہ سکیں اس موقع پر مفتی محمد عمران نے اسلامک بنکنگ میزان بنک سود کے خاتمے سمیت دیگر امور پر سیر حاصل گفتگو کی انھوں نے کہا کہ سود اللہ اور اسکے رسول کے ساتھ جنگ ہے مسلمانوں کی پستی اور زوال کی ایک بڑی وجہ سود بھی ہے جہاں بیشمار بنک ہیں سود کا بول بالا ہے وہی میزان بنک سود جیسی لعنت سے بچنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے صارفین کو بہترین سہولیات مہیا کیا ہوئے ہے سیمنار میں وائس پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ علامہ پروفیسر عبدالصبور سیفی، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، سابق ممبر ایم سی ملک عبدالراوف، مولانا عبدالشکور حمادی اسلامک بنک سسٹم کے افسران ملازمین سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سمیت دیگر مکتب فکر کے لوگوں معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مفتی محمد عمران اور منیجر بنک ارشد محمود نے موجود حاضرین کے مختلف سوالات کے جواب دیے جبکہ قاری عثمان عثمانی نے آئے تمام مہمانان گرامی کو شکریہ ادا کیا بہترین سیمنار کو آرگنائز کرنے پر منیجر ارشد محمود نے قاری عثمان عثمانی کا شکریہ ادا کیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 18 October 2023)
Organized by Jamia Masjid Makki Kahuta Member of Peace Committee District Rawalpindi Qari Usman Osmani with the support of private bank Kahuta, a seminar on an interest-free economy was organized. On this occasion, Arshad Mahmood, the manager of the bank, while giving a briefing, said that while today the country is surrounded by the usury system, the same Meezan Bank is providing its service without interest, which is according to the religion of Islam. According to the religion, with the blessing of the Quran and Hadith, Meezan Bank is developing double day and night. He said that usury is a war with Allah and His Messenger, and one of the main reasons for the decline of Muslims is usury, where there are countless banks. By playing an important role in avoiding the best facilities have been provided to the customers in the seminar Vice Principal Government Graduate College Kahuta Allama Professor Abdul Saboor Safi, President Potohar Welfare Trust Haji Malik Munir Awan, former member MC Malik Abdul Rauf, Maulana Abdul Shakoor Hammadi Islamic Bank Officers of the system, employees, political, social, religious personalities and other school of thought people, dignitaries of the area participated in large numbers. Manager Arshad Mehmood thanked Qari Usman Osmani for organizing the excellent seminar.

کرنل (ر) وسیم جنجوعہ تحصیل کہوٹہ میں سرکاری ملازمین کے ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گئے

Colonel (Rtd) Waseem Janjua joined the strike camp of civil servants in Tehsil Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،18اکتوبر2023) صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ تحصیل کہوٹہ میں سرکاری ملازمین کے ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گئے۔ اساتذہ کے مسائل حل کیئے بغیر تعلیم کا فروغ ممکن نہیں۔سرکاری سکولوں کی نجگاری اور پنشن
ترمیمی اصلاحات جیسے مطالبات کی منظور ی تک اساتذہ نے ہڑتال کا اعلان کیا۔ گرفتار قائدین کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایک ہفتہ سے جاری تحصیل کہوٹہ میں اساتذہ کی ہڑتال میں وکلاء، ٹی ایم اے ملازمین، پٹواری،محکمہ مال بھی
شامل۔ عوام اور سائلین سمیت طلباء و طالبات ذلیل و خوار جبکہ حکمران طبقہ ٹس سے مس نہ ہو رہا ہے۔ سرکاری سکولوں کی بندش سے والدین پریشان طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہو گیا۔ دسویں روز میں داخل ہوگئی۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے صدر اساتذہ یونین تحصیل کہوٹہ راجہ اشراق جنجوعہ، جنرل سیکرٹری راولپنڈی راجہ تیمور اختر اور دیگر اساتذہ یونین کی جانب سے دی گئی دعوت پر کہوٹہ میں اساتذہ کے ہڑتالی و احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات پورا کرنا حکومت کا فرض ہے۔ جس کے لیئے اساتذہ اور سرکاری ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صدر اساتذہ یونین تحصیل کہوٹہ راجہ اشراق جنجوعہ، جنرل سیکرٹری راولپنڈی راجہ تیمور اختر اور دیگر اساتذہ یونین نے اپنے خطاب میں کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کرنے تک ہمارا احتجاج رہے گا۔ تحصیل کہوٹہ میں سرکاری سکول مکمل طور پر ہڑتال کی وجہ سے بند ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے والدین،طلباء و طالبات سخت پریشا ن ہیں۔ بچوں کا مستقبل میں خطرے میں ہے لہذا گورنمنٹ کو چاہئے وہ اساتذہ کے ساتھ مل بیٹھ کر مسلے کا حل نکالے تاکہ بچوں کی تعلیم ضائع نہ ہو اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

تعزیت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2023)
چیئرمین راجہ ندیم احمد کا راجہ الطاف حسین کے جواں سالہ بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی،گاؤں بٹاہڑی کے رہائشی لائر کلرک راجہ الطاف حسین کا جواں سالہ بھتیجے راجہ حمزہ رشید کی اچانک وفات پر مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ لائر کلرک ملک خرم شہزاد ان کی رہائش گاہ جا کران سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2023)
سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ان کے خاندان کے سبھی افراد سے وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ توقیر احمد المعروف راجہ شیر بہادر کی وفات پر گہر ئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ توقیر احمد المعروف راجہ شیر بہادر(مرحوم)کی وفات سے دل رنجیدہ ہے ان کی وفات کی خبر سن کر ایک دھچکا سا لگا ہے ان کی موت کو دل ابھی تک تسلیم نہیں کر رہا میں جب بھی پاکستان جاتا ان سے ملاقات لازمی ہوتی تھی ان سے ملاقات سے ایک اپنا پن محسوس ہوتا تھامرحو م ایک نیک، مخلص،خوش اخلاق اور خوشگفتار عظیم انسان تھے وہ ایک دیدہ زیب مسکراہٹ کے ساتھ ملتے حال و احوال پوچھتے ان کی گفتگو میں اتنا پیار و خلوص ہوتا ان مثال کہیں بھی نہیں ملتی ہماری دعا ہے اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین۔

Show More

Related Articles

Back to top button