DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Nadra office opens in Habib Chauk at plaza owned by Raja Ehsan of UK with contributions of Raja Parvez Ashraf
گوجر خان: راجہ پرویز اشرف کے عطیات سے برطانیہ کے راجہ احسان کی ملکیتی پلازہ حبیب چوک میں نادرا کا دفتر کھل گیا
![Gujar Khan: Nadra office opens in Habib Chauk at plaza owned by Raja Ehsan of UK with contributions of Raja Parvez Ashraf Gujar Khan: Nadra office opens in Habib Chauk at plaza owned by Raja Ehsan of UK with contributions of Raja Parvez Ashraf](/news/wp-content/uploads/2023/10/gk171023-1.jpg)
بیول,گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,17،اکتوبر,2023)— وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے-حبیب چوک میں نادرا آفس کا قیام ایک اور وعدہ پورا ہوا-راجہ پرویز اشرف کے عطیات سے برطانیہ کے راجہ احسان کی ملکیتی پلازہ حبیب چوک میں نادرا کا دفتر کھل گیا-راجہ گلستان نے کہااس سے شرقی گوجرخان کی عوام،دور دراز کے علاقے جبر، کنگر، تھاتھی، سموٹ،اور دیگر علاقوں کی عوام کو فائدہ ہوگا- راجہ پرویز اشرف نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا اور اپنے کارکنوں کے سر فخر سے بلند کر دیے-باقی صرف زبانی دعوے کرتے رہے پیپلزپارٹی نے عملی کام کئے- بجلی کیپول،ٹرانسفارمر بہت سارے گاؤں میں لگائے گئے۔ انشائاللہ پیپلز پارٹی گوجرخان میں تینوں سیٹیں بہت بڑے مارجن سے جیتے گی-ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لالہ شبیر نے اپنے بیان میں کیا
![](/news/wp-content/uploads/2023/10/gk171023-2.jpg)