DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: The inauguration ceremony of the office of Al-Khalil social organization held in Kahuta
الخلیل فلائی تنظیم کے آفس کا افتتاح ہو گیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اکتوبر2023)
الخلیل فلائی تنظیم کے آفس کا افتتاح ہو گیا، آفس کا افتتاح سرپر ست اعلی الخلیل فلائی تنظیم ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے دست مبارک سے کیا،افتتاحی تقریب میں تحصیل بھر کے عظیم علمائے کرام نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ گرڈ اسٹیشن کہوٹہ میں علامہ صاحبزادہ صغیر احمد چشتی خطیب جامع مسجد الخلیل کے زیر انتظام الخلیل فلائی تنظیم کے آفس کا افتتاح ہوا،آفس کا افتتاح سرپر ست اعلی الخلیل فلائی تنظیم ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کیا جبکہ اس موقع پرپیر سید کاظم حسین شاہ،قبلہ سید حنیف حسین شاہ،سید ثناء اللہ شاہ، صاحبزادہ محمود عباسی،مولانا افضل رضوی ناظم اعلی جماعت اہلیسنت،صاحبزادہ ادریس ہاشمی صدر اہلیسنت جماعت،صاحبزادہ پروفیسر عبدالصبور،چیئرمین ملک کلیم حسین اعوان،علامہ غلام مرتضیٰ صابری،علامہ حافظ ہاشم ظہور نقیبی،علامہ حامد نواز،حافظ فخر عباس،پیر عبدالمجید نقشبندی، علامہ حافظ توقیر، علامہ حافظ تاج نقشبندی،علامہ قاری زبیر چشتی، علامہ حافظ قمر رضا چشتی،علامہ حافظ ذوالفقار چشتی، عقیل افضل قریشی،ارسلان کیانی ایڈوکیٹ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ،شیخ سراج،یاسر جمیل جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا انشاء اللہ سب مل جل کر الخلیل فلائی تنظیم کے ذریعے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضاء کی خاطر یتیم و غریب بچوں اور بچیوں کو سلائی کڑائی کام سیکھاہیں اور بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کریں گے آخر میں پیر سید زبیراحمد شاہ بخاری ؒ،پیر عبد القادر عباسی ؒ اور خلیفہ مجاز صوبیدار حاجی محمد خلیل ؒ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 October 2023)
The office of Al-Khalil Social Organization has been inaugurated, the office was inaugurated by the head of Al-Khalil Social Organization Dr. Muhammad Arif Qureshi with his blessed hand. Al-Khalil social organization will teach orphans and poor children to sew and embroider, they will also equip the children with the jewels of education.
پنجاب گورنمنٹ کا اساتذہ کے مطالبات ماننے کی بجائے ظالمانہ سلوک قابل مذمت
Instead of accepting the demands of the teachers, the cruel behavior of the Punjab government is condemnable
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اکتوبر2023)
پنجاب گورنمنٹ کا اساتذہ کے مطالبات ماننے کی بجائے ظالمانہ سلوک قابل مذمت ہے سرکاری ٹیچرز مردو خواتین پانچ دنوں سے سڑکوں پر بیٹھے ہیں مگر حکومت ابھی تک انکے جائز حقوق جو کہ پر امن طریقے سے مانگ رہے ہیں ماننے کی بجائے تشدد اور ظلم کا رویہ اپنائے ہوئے ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں فوری طور پر قیدی قیادت کو رہا کیا جائے اور سڑکوں پر بیٹھے قوم کے معماروں کی بات سنی جائے ہم اپنے اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ رفاقت جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جہاں ملک کا استاد اپنے حقوق کے لیے سڑکوں میں نکلنے پر مجبور ہو گے وہاں کے نظام کا اللہ ہی حافظ ہے اساتذہ جوہتک آمیز سلوک ہمارے ملک میں دیکھنے کو مل رہا ہے اس کی مثال کسی اور ملک میں نہیں ملتی بلکہ ترقی یافتہ ملک میں استاد کو دیکھ کر اس ملک بڑھے سے بڑا عہدئے والا بھی احتراماً اپنی سیٹ پر کھڑا ہو جا تا مگر افسوس ہمارے ملک میں اسی استاد کو گریبان سے پکڑ کر لاک اپ میں ڈالا جا تا ہے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اکتوبر2023)
ن لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد اور راجہ علی اصغر کی سابق MPAراجہ صغیر احمد کی رہائش گاہ آمد بھتیجے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے مٹور حویلی باوا غلام فرید آ کر مسلم لیگ ن کے سابق MPAراجہ صغیراحمد سے ملاقات کی اور ان کے انکے بھتیجے راجہ توقیر احمد المعروف راجہ شیر بہادر کی وفات پر گہر ئے غم و دکھ کیا اظہار اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر بریسٹرراجہ احمد صغیر، راجہ بلال، راجہ وجاہت جنجوعہ، راجہ اویس،راجہ احمد نواز جنجوعہ،راجہ مستنصر جنجوعہ،راجہ محسن مٹور،راجہ ثاقب مٹور، انجینئر راجہ بلال چوآخالصہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی بھی موجود تھے۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اکتوبر2023)
سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے بھتیجے چیئرمین یوسی مٹور راجہ توقیر احمد المعروف راجہ شیر بہادر کی وفات پر گہر ئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارر اجہ تصدق جنجوعہ، راجہ تصور جنجوعہ،راجہ عابد حسین جنجوعہ، راجہ عامر جنجوعہ، راجہ شاپال جنجوعہ، راجہ بنیامین جنجوعہ، راجہ تصدق جنجوعہ، راجہ عزیر عابد جنجوعہ، راجہ عمیر تصور جنجوعہ آف سلطان خیل نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ توقیر احمد المعروف راجہ شیر بہادر(مرحوم)ایک نیک، مخلص،خوش اخلاق اور خوشگفتار عظیم انسان تھے ان مثال کہیں بھی نہیں ملتی اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین۔