DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London / Gujar Khan: Shakil murdered in Bewal linked with murder instructions from British Pakistani
لندن / گوجر خان: بیول میں قتل ہونے والے شکیل کا تعلق برٹش پاکستانی سے قتل کی ہدایات سےہوا ہے۔ گوجر خان پولیس

گوجرخان /لندن: (پوٹھوار ڈاٹ کام، 15 اکتوبر 2023) – سب انسپیکٹر محمد مسعود پر مشتمل ٹیم نے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ برطانیہ میں مقیم اشتیاق حسین عرف پپو نے محمد نوید کے زریعے اجرتی قاتل محمد عدنان کو 9 لاکھ دیکر قتل کرایا تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازعہ پر بیرون ملک مقیم اشتیاق حسین عرف پپو نے محمد نوید کے ذریعے اجرتی قاتل کو 9 لاکھ دیکر اپنے کزن محمد شکیل کو قتل کرا دیا ۔ پولیس تھانہ گوجرخان نے جدید سائنٹفک ٹیکنالوجی کی بنیاد پر قاتل کو ٹریس کر لیا ۔ تھانہ گوجرخان کی حدود بیول میں شکیل نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا جسکا مقدمہ محمد زعفران کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا ۔ ایس آئی مسعود پر مشتمل ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ گوجرخان کے نواحی علاقہ کے رہائشی حال مقیم انگلینڈ اشتیاق حسین عرف پپو نے ملزم نوید کے زریعے اجرتی قاتل محمد عدنان کو 9 لاکھ روپے دیکر اپنے کزن شکیل کو قتل کرایا۔ پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں,واضح رہے کہ کسی پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے لیکن گرفتار شخص کے بیان کے مطابق گوجر خان پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔
