DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: The teachers and students of the Punjab Teacher Union of Tehsil Kahuta held a protest rally
پنجاب ٹیچر یونین تحصیل کہوٹہ کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کا پنجاب حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ و احتجاجی ریلی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،14اکتوبر2023)— پنجاب ٹیچر یونین تحصیل کہوٹہ کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کا پنجاب حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ و احتجاجی ریلی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ تا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ آفس ریلی
نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ٹیچر یونین کے رہنماؤں راجہ تیمور اختر و دیگر نے کی۔ طلبا ء وطالبات و اساتذہ نے اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی اور مقررین نے کہا کہ اساتذہ کا معاشی قتل بند کیا جائے۔ پنشن رولز میں تبدیلی، سرکاری سکولوں کی نجکاری اور دیگر لیو انکیشمنٹ پر حکومت کو ڈاکا
نہیں ڈالنے دیں گے۔ اگیگا کے زیر اہتمام ہونے والے احتجا ج میں تحصیل کہوٹہ کے سینکڑو ں مرد وخواتین، اساتذہ احتجاجی ریلی میں شریک ہوئے۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 14 October 2023)— The teachers and students of Punjab Teacher Union Tehsil Kahuta held a massive protest and protest rally against the cruel policies of the Punjab government taken out from Government Boys High School Kahuta to Assistant Commissioner Kahuta Office. The rally was led by teachers union leaders Raja Taimur Akhtar and others. Students and teachers also shouted slogans on this occasion, The speakers said that the economic killing of teachers should be stopped. They attacked the government on changes in pension rules, privatization of government schools, and other levy encashments. In the protest organized by Agiga, hundreds of men and women, teachers of Tehsil Kahuta participated in the protest rally.
طاہر ایوب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا
Tahir Ayub Memorial Cricket Tournament has concluded

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،14اکتوبر2023)— طاہر ایوب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل میں لجپال کرکٹ کلب کہوٹہ نے کہوٹہ کرکٹ کلب کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ کی زیر سر پرستی ہونے والے طاہر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہما ن خصوصی ملک اعجاز ڈائریکٹر سپورٹس اور ممتاز معالج سیاسی و سماجی رہنما صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی، جنید جہانگیر امیر کہوٹہ سٹی نے رنر اور ونر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیئے۔ کہوٹہ میں کھیلوں کا میدان جلد بنایا جائے گا۔ 40کنال کا رقبہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ کی کھیلوں کے فروج کے لیے خدمات ناقابل فراموش اور قابل ستائش ہیں۔ ٹورنامنٹ کمیٹی آگنائزر حیدر کیانی، محمد محسن، راجہ حنزہ، نکاش ستی نے ونر ٹیم کے کپٹن لجپال کرکٹ کلب واجد عباسی کو ایک لاکھ روپے نقد انعام و ٹرافی جبکہ رنراپ ٹیم کہوٹہ کرکٹ کلب کے کیپٹن حیدر کیانی کو پچاس ہزار روپے اور ٹرافی انعام دی گئی۔ جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ، مین آف دی میچ اور شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو نقد انعامات و ٹرافیاں بھی دی گئیں۔اس موقع پر بھر پور تعاون کرنے پر صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ملک اعجاز، ڈسٹکٹ سپورٹ آفیسر شمس توحید عباسی، عمران ضمیر، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن اور دیگر کو شیلڈ بھی دی گئیں۔
راجہ شیر بہادر کو سپرد خاک کر دیا گیا
Namaz e janaza of Raja Sher Bahadur was held with a very large number of people in Mator




