DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: “Khokha Bazaar Traders to Pay Rent to Municipality After Court Ruling”
کھوکھا بازار کے تاجر عدالتی فیصلے کے بعد کرایہ اب بلدیہ کو دینگے

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,14،اکتوبر,2023)— بلدیہ گوجرخان اور این ایچ اے کے مابین گیارہ سالہ عدالتی کارروائی کا فیصلہ ہو گیا۔ کرایہ داری اور زمین کا فیصلہ بلدیہ کے حق میں ہو گیا۔ اس سلسلے میں دفتر بلدیہ میں انجمن تاجران کھوکھا بازار کی موجودہ اور سابقہ قیادت۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ محمد جواد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین اور سی او اظہر مجید نے میٹنگ کا انعقاد کیا , کھوکھا بازار کے تاجر عدالتی فیصلے کے بعد کرایہ اب بلدیہ کو دینگے نئے ایگریمنٹ اور قواعدِ وضوابط طے ہونگے اورکرایہ کے مد میں اکھٹا ہونے والے ریونیو کو شہر کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔
