DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Report sent to Chief Executive Officer District Health Authority Rawalpindi against Acting radiologist of THQ Hospital

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی قائم ریڈیالوجسٹ کیخلاف چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کو رپورٹ ارسال کر دی گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اکتوبر,2023)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے ریڈیالوجسٹ کے مریضوں اور سٹاف کیساتھ غیر مناسب رویے کیخلاف چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کو رپورٹ ارسال کر دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے بھی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو صورتحال سے آگاہ کر کے ریڈیالوجسٹ کیخلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔ایم ایس نے اپنے آفیشل لیٹر میں تحریر کیا کہ نہایت افسوس کیساتھ آگاہ کیا جاتا ہے کہ کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر ارسلا ارجمنٹ ادارے اور مریضوں کی دیکھ بال کے سلسلے میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔مریضوں کیساتھ ان کی بدسلوکی اور برتاؤ کے بارے میں بہت سے شکایات وصول ہو چکی ہیں۔وہ انتہائی بدتمیز ہیں اور کسی بھی معاملے میں وہ تعاون کرنے کو تیار نہیں۔ڈاکٹر عفاف ارشد جنہوں نے ریڈیالوجی میں چار سال کی تربیت حاصل ہے کی تعیناتی کے احکامات وصول ہوتے ہی ڈاکٹر ارسلا نے اس کیساتھ عدم تعاون کا رویہ اپنا تے ہوئے اپنے کمرے میں بٹھانے سے انکار کر دیا۔ڈاکٹر ارسلا سرکاری معاملات میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں جس کی وجہ سے الٹر ا ساؤنڈ کیلئے آنے والے مریضوں کو بھی مشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال کی کارکردگری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس کا یہ رویہ انتہائی قابل اعتراض ہے جس کے نتیجے میں عوامی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔بہت سے غریب مریضوں سے الٹرا ساؤنڈ کی ڈبل فیس وصول کرنے کی شکایات سامنے آنے پر انکواری کی گئی جس میں وہ قصور وار ثابت ہوئیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 12, October 2023)- A Report has been sent against the radiologist of THQ Hospital Kallar Syedan, Chief Executive Officer District Health Authority Rawalpindi for inappropriate behavior of radiologists with patients and staff. while Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaqullah Khan Niazi also informed Deputy Commissioner Rawalpindi about the situation and requested action against the radiologist. Consultant Radiologist Dr. Ursula Arguement is creating problems in the institution and patient care. Many complaints have been received about her misbehavior and behavior with patients. She is very rude and uncooperative in any matter Dr. Afaf Arshad, who has four years of training in radiology, and as soon as the orders were received, Dr. Ursula refused to allow him to sit in his room, adopting a non-cooperative attitude. Dr. Ursula Government Affairs are creating hurdles due to which the patients coming for ultrasound are also facing difficulties due to which the performance of the hospital is being adversely affected. This behavior of hers is highly objectionable and has resulted in public complaints. Many poor patients were denied after complaints of charging double fees for ultrasound, in which she was found guilty.

مقامی پولیس نے چار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 1840گرام چرس اور 13لیٹر شراب برآمد

The local police recovered a total of 1840 grams of hashish and 13 liters of liquor from the possession of four drug dealers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اکتوبر,2023)—ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین کی جاری خصوصی مہم میں مقامی پولیس نے چار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 1840گرام چرس اور 13لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔ پولیس کے مطابق ملزم نعمان رمضان سکنہ چک مرزا سے 1230گرام اورراشد محمود سکنہ چوآ خالصہ کے قبضے سے 520گرام چرس،چوہدری واجد سکنہ جسوالہ کے قبضے سے 4لیٹر اور محمد عرفان پرویز سکنہ محلہ ہائی سکول کلر سیداں سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے گئے۔

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں کلرسیداں کا محنت کش عظیم بٹ زخموں کہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

Namaz e janaza if Azeem Butt who passed away of a fatal accident held in Doberan Kallan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اکتوبر,2023)—سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں کلرسیداں کا محنت کش عظیم بٹ زخموں کہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا وہ مکہ سے مدینہ سفر کے دوران ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا تھا۔کئی ایام زیرعلاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکا،نماز جنازہ مرکزی عید گاہ دوبیرن میں ادا کی گئی۔

بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ

Milad-ul-Nabi ﷺ organized by Bar Association

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اکتوبر,2023)—آج جمعرات دن 11 بجے کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺکا پروگرام ھو رھا ھے جس میں خصوصی خطاب ممتاز علمی وروحانی شخصیت حضرت پیر پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھارشریف خطاب کریں گے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے ناٸب امیر لیاقت بلوچ نے امیر جماعت اسلامی پی پی 10 محمد طاسین کی رہاٸش گاہ پر ایک فکری نشست سے خطاب

Vice Amir of Jamaat-e-Islami Pakistan Liaquat Baloch addressed an intellectual session at the residence of Amir Jamaat-e-Islami PP 10 Muhammad Tasin

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اکتوبر,2023)—جماعت اسلامی پاکستان کے ناٸب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فلسطین کی تنظیم حماس کے مجاہدین نے گریٹر اسراٸیل کا خواب چکنا چور کرکیاسراٸیل کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔امریکہ بھارت اور یورپی ممالک اسراٸیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے ہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم حکمران بھی اپنے مظلوم فلسطینی بھاٸیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ہاٶسنگ سوسائٹی میں ناٸب امیر جماعت اسلامی پی پی 10 محمد طاسین کی رہاٸش گاہ پر ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوٸے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ امیر جماعت اسلامی پی پی 10 امتیاز علی اسلم ٗحلقہ پی پی 10 سے جماعت اسلامی کے امیدوار خالد محمود مرزا اور میزبان طاسین نے بھی اظہار خیال کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حماس کے مجاہدین نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے جرآت و بہادری کی نٸی تاریخ رقم کی ہے۔ شہادت کے جذبے کا مقابلہ کوٸی ٹیکنالوجی اور ہتھیار نہیں کرسکتا۔ہم فلسطینی مجاہدین کی جرآت ٗہمت اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائيل ایک ناجاٸز ریاست ہے۔جسے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے زبردستی ارض فلسطین میں ایک خنجر کی طرح گھاڑ رکھا ہے،نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ہے امریکا اور یورپ اسراٸیل کے مفادات کے کھلم کھلا محافظ اور پشت پناہی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہی ممالک کی ہلا شیری اور سہولتکاری کی وجہ سے اسراٸیل نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتا چلا آ رہا ہے۔ فلسطینیوں کے گھروں اور زمینوں پر بزور قوت قبضے جاری ہیں مگر اسراٸیل کے اس ظلم وبربریت سے اقوام عالم ٗأقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں نے مجرمانہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے فلسطینیوں نے اپنے حق دفاع میں اسراٸیل کو نشانہ بنایا تو دنیا کو ایک دم انسانی حقوق یاد آ گئے۔انہوں نے کہا کہ اسراٸیلی جنگی جہاز مسلسل شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ عالمی طاقتوں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسراٸیل کی اس کھلی جارحیت پر خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے؟ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم حکمران آگے آٸیں اور اسراٸیلی جارحیت کو روکنے کے لٸے اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان ترکی ٗ سعودی عرب ٗ ایران اور قطر سمیت دیگر مسلم ممالک کو ساتھ ملا کر اپنا قاٸدانہ کردار ادا کریں۔

پوری قوم 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال کرے گی۔ راجہ صغیر احمد

The entire nation will welcome Mian Nawaz Sharif on October 21, Raja Sagheer Ahmad

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اکتوبر,2023)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال کرے گی۔ کلرسیداں سے کارکنان 21 اکتوبر صبح 9 بجے جلوس کی شکل میں لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کلرسٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سٹی صدر حاجی اخلاق حسین نے کی۔اجلاس میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ ضیارب منہاس،زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،صوبیدار غلام ربانی،،شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد،شاہد جمیل عباسی،حاجی ریاست حسین،چوہدری طارق تاج،مسعوداحمدبھٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔سٹی صدر چوہدری اخلاق حسین نے کہا کہ کارکنوں کی باہمی مشاورت سے لاہور روانہ ہو گئے اور منیار پاکستان جلسہ میں شرکت کر کے قائد میاں نواز شریف کا استقبال کیا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button