کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اکتوبر,2023)— ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر پوسٹ آفس کلر سیداں میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پوسٹ ماسٹر رضا حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ڈاک اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ایک شہر سے دوسرے شہر تک خطوط پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،اسی طرح جدید اصلاحات کیساتھ منی آرڈر سروس، فیکس منی آرڈر سروس،ارجنٹ منی آرڈر سروس اور ویسٹرن یونین سروس سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرنے میں کسی طرح غافل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ نے سستے معاوضوں پر صارفین کو ان کی دہلیز پر رقم اور دیگر مواد کی بروقت فراہمی کیلئے اپنی مالی سروسز کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔محکمہ پوسٹ شہریوں کیلئے مختلف مالی خدمات پیش کر رہا ہے،تقریب میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کلر سیداں پوسٹ آفس راشد محمود، خالد عباسی،محمد وقاص،مرزا غلام عباس اور دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 10, 2023)— — On the occasion of World Postal Day, a vibrant ceremony was held at the Kallar Syedan Post Office, where Postmaster Raza Hussain delivered a speech emphasizing the commitment of the postal department to provide the best services to its customers. He highlighted the pivotal role played by the postal department in connecting cities and ensuring efficient mail delivery.
Addressing the audience, Postmaster Raza Hussain mentioned that Pakistan Post is actively implementing various reforms to enhance its services. These include Money Order Service, Fixed Money Order Service, Urgent Money Order Service, and Western Union Service, among others. He stressed that Pakistan Post is dedicated to providing timely and cost-effective remittances and other services to its customers.
Furthermore, he highlighted that Pakistan Post has expanded its financial services to cater to the needs of urban residents. The ceremony was attended by the Assistant Superintendent of the Kallar Syedan Post Office, Rashid Mahmood, Khalid Abbasi, Muhammad Waqas, Mirza Ghulam Abbas, and other officials.
World Postal Day serves as a reminder of the crucial role played by postal services in connecting people and facilitating communication and commerce across the country and the world.
خیمہ بستیوں میں مقیم بھکاریوں کو بلاتاخیر شہر بدر کیا جائے
“Proposal to Relocate Homeless Residents in Tent Settlement at Kallar Kass”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اکتوبر,2023)—کلرسیداں کے شہریوں نے شہر کے برساتی نالے کے کنارے خیمہ بستی میں مقیم سینکڑوں بھکاریوں کی شہر بدری کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق مرید چوک کلرسیداں میں نالہ کانسی اور چوآخالصہ کے برساتی نالے کے کنارے خیمہ بستیوں میں جنوبی پنجاب کے ملتان اور بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کنبے سالہا سال سے مقیم ہیں جن کی تمام خواتین اور ہر عمر کے بچے بچیاں صبح سے شام تک اندرون شہر بھیک مانگتے ہیں جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے جبکہ ان کے مرد حضرات تاش کے پتوں سے دل بہلانے کے ساتھ ساتھ کئی خرابیوں میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں ان مرد حضرات کا یہاں کوئی کاروبار ہی نہیں مگر ان کے خاندان کج خواتین اور بچے روزانہ کی بنیاد پر شہر میں بھیک مانگتے ہیں جس سے پورا شہر تنگ آ چکا ہے شہریوں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان خیمہ بستیوں میں مقیم بھکاریوں کو بلاتاخیر شہر بدر کیا جائے۔
پروفیسرعلامہ پیر اجمل رضا قادری نے نواحی گاؤں ممیام میں ایک روحانی محفل سے خطاب
Professor Ulama Pir Ajmal Raza Qadri addressed a spiritual meeting in the neighboring village of Mamyam
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اکتوبر,2023)—امیر تحریک اصلاح معاشرہ پروفیسرعلامہ پیر اجمل رضا قادری نے کہا ہے کہ معاشرے میں انتشار کی اصل وجہ احساس محرومی ہے جبکہ رسول پاک کی تعلیمات سے ہمیں اخوت رواداری تحمل مزاجی کا درس ملتا ہے۔صحابہ کرام نے رسول پاک کی سیرت کو اپنا کر اخوت بھائی چارے کو فروغ دے کر ہمارے لیئے نمونہ پیش کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ نواحی گاؤں ممیام میں ایک روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائیوں، فسادات اور بدامنی کے خاتمے کیلئے نبی پاکﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے یہی پیغام مصطفی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان کردار پر توجہ دیں،حضور ہر آدمی کو وقار دیتے تھے،ہمیں حضور کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلنا ہو گا۔معاشرے میں سادگی،عاجزی و درویشی ختم ہوتی جا رہی ہے،لوگوں کا علماء پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے،ظلم دیکھ کر خاموش رہنا بھی بہت بڑا جرم ہے۔کافر ہمیں پوری دنیا میں ٹکروں میں تقسیم کر رہے ہیں،مسلمان ایک دوسرے سے دور ہو کر تنہا ہو گئے ہیں۔
پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کلرسیداں کے دوروزہ دورے کے بعد واپس حجرہ شاہ مقیم روانہ ہو گئے
Pir Syed Ejaz Ali Shah Gillani left after a two-day visit to Kallar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اکتوبر,2023)—معروف روحانی پیشوا پیر بہاول شیر قلندر حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کلرسیداں کے دوروزہ دورے کے بعد واپس حجرہ شاہ مقیم روانہ ہو گئے پیر کے روز پنڈورہ میں چوہدری حسن اختر کی رھائشگاہ پر ان کے عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رھا جہاں سینکڑوں خواتین و حضرات نے ان سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد وہ کلرسیداں کے قریب محمد آصف کی رھائش گاہ پر بھی پہنچے جس کے بعد وہ واپس حجرہ شاہ مقیم روانہ ہو گئے۔راجہ محمد مسعود،محمد نجیب و دیگر نے انہیں الوداع کہا۔
سوئی گیس پراجیکٹ کے سلسلے میں سہوٹ بدھال،سہوٹ بگیال اور چک گجراں کے لیئے پائپ کنوہا منتقل کر دیئے گئے
In connection with Sui gas project, pipes for Sahot Badhal, Sahot Bagyal and Chak Gujran have been moved to Kanoha
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اکتوبر,2023)—چوآخالصہ سوئی گیس پراجیکٹ کے سلسلے میں سہوٹ بدھال،سہوٹ بگیال اور چک گجراں کے لیئے پائپ کنوہا منتقل کر دیئے گئے جن کی ائندہ چند ایام میں تنصیب شروع کر دی جائے گی۔
کلرسیداں و گردونواح میں بدلتے موسم کی پہلی بارش اور اولے بھی پڑے
The first rains of the changing season and hail also fell in Kallar Syedan and its surroundings
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اکتوبر,2023)—کلرسیداں و گردونواح میں بدلتے موسم کی پہلی بارش اور اولے بھی پڑے،کلرسیداں شہر و گردونواح میں سہ پہر اور پھر شام کو بھی بارش ہوئی جو گرمی کے خاتمے کا موجب بنے گی گاوں تریل وغیرہ میں خاصے وزنی اولے بھی پڑے جس نے موسم سرما کی شروعات کر دی ہے۔
قوم 21 اکتوبر کو اپنے قائد میاں نوازشریف کا فقید المثال استقبال کرے گی
The nation will welcome its leader Mian Nawaz Sharif on October 21
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اکتوبر,2023)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ قوم 21 اکتوبر کو اپنے قائد میاں نوازشریف کا فقید المثال استقبال کرکے یہ ثابت کرے گی کہ ماضی میں ایک منظم سازش کے تحت نوازشریف کو اقتدار اور سیاست سے الگ کرکے اس ملک کے ساتھ بدترین زیادتی کی گئی اگر نوازشریف کو سازش کے ذریعے الگ نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کا شمار خطے کے دیگر ممالک میں ابھرتی معیثت کے ساتھ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ نوازشریف کو ملکی سیاست سے زبردستی باہر کرنے کا سب سے زیادہ نقصان ملک پاکستان کو ہی ہوا وہ اگر برسراقتدار رہتے تو قوم کو آج کی مہنگائی اور گرانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
پولیس کی کاروائی،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
Police action, the accused who sold fireworks was arrested
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اکتوبر,2023)— کلر پولیس کی کاروائی،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار،سامان آتش بازی برآمد۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم وقاص کا گرفتار کر لیا،ملزم سے 300سوتر گولے،04ہوائی کیک،100ہوائی سٹک،100شرنائی،10انار،10فلیمنگ اور05پیکٹ چائنہ پٹاخے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا