کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اکتوبر,2023)—گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کلربدہال کی ہیڈمسٹریس مہوش لطیف نے کلرسیداں پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم ملزمان کمرے کی کھڑی توڑ کر سکول کے اندر داخل ہوئے اور چھت والا پنکھا اور کلاس رومز میں موجود فرنیچر چوری کر کے لے گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, October 9, 2023) – Mahwish Latif, the headmistress of Government Girls Primary School in Kallar Badhal, has lodged a written complaint with the Kallar Syedan police, alleging that unidentified culprits broke into the school premises last night. They reportedly smashed the classroom windows, stole furniture, and damaged the ceiling fan.
The incident, which occurred in the late hours of October 8th, has left the school community in shock and dismay. Mahwish Latif expressed deep concern over the security lapse that allowed the culprits to gain access to the school property.
Local law enforcement authorities have initiated an investigation into the matter. The local community has shown solidarity with Government Girls Primary School in this challenging time, condemning the act and calling for stricter security measures in the area to protect educational institutions. The incident has raised concerns about the safety of schools and the need for enhanced security in the region.
پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کا دورہ کلرسیداں
“Pir Syed Ijaz Ali Shah Gilani’s Visit to Sathwani”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اکتوبر,2023)—دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین اور ملک کے معروف روحانی پیشوا پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کا دورہ کلرسیداں،لوگوں کی کثیر تعداد نے ان سے ملاقات کی۔پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی اتوار کے روز گاؤں ستھوانی میں سابق وائس چیئرمین یوسی کنوہا چوہدری شاہد گجر کی رھائش گاہ پر پہنچے پیر سید اسد علی شاہ سرکار،پیر سید مدد علی شاہ سرکار،پیر سید جنید و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ان کی آمد پر لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔پیر سید اعجاز علی شاہ نے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگیاں احکامات خداوندی و فرمان رسول ﷺ کے عین مطابق بسر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تشدد اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں لوگ نماز کی پابندی کریں ایک دوسرے کے مددگار بنیں اور جھوٹ سے مکمل پرہیز کریں۔
عطا تارڑ نے راجہ صغیر احمد اور انجینئر قمراسلام راجہ کی جرات بہادری اور قربانیوں کا کھلا اعتراف کیا۔
Atta Tarar openly acknowledged the bravery and sacrifices of Raja Sagheer Ahmed and Engineer Qamar Islam Raja
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اکتوبر,2023)—مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر عطا تارڑ نے گزشتہ روز دورہ کلرسیداں میں چوآخالصہ کے تنظیمی اجتماع سے خطاب کے دوران کلرسیداں کے دو سابق ارکان پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد اور انجینئر قمراسلام راجہ کی جرات بہادری اور قربانیوں کا کھلا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد بڑے شیر اور دلیر ہیں میں نے خود انہیں لڑتے ہوا دیکھا ہے انہوں نے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کی مدد کی ہم نسلوں ان کے اس احسان کو یاد رکھیں گے۔عطا تارڑ نے قمراسلام کی خدمات اور قربانیوں کابھی کھلا اعتراف کیا جبکہ راجہ صغیر احمد نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ان کے مکے کی گونج آج بھی قائم ہے۔
چوہدری سہیل آزاد کے پنڈی روڈ پر واقع کاروباری مرکزیوفون فرنچائز کی افتتاحی تقریب
Inauguration of Chaudhry Sohail Azad’s business center UFone Franchise located at Pindi Road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اکتوبر,2023)—معروف کاروباری چوہدری سہیل آزاد کے پنڈی روڈ پر واقع کاروباری مرکزیوفون فرنچائز کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں سید حامد علی شاہ نے دعا کی۔کاروبار کا افتتاح چوہدری سہیل آزاد کے والد چوہدری آزاد گجر نے کیا۔تقریب میں پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،راجہ محمد صفدر کیانی،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن ریاض، زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی، سردار وسیم احمد،حکیم امجد نواز جنجوعہ،محمد آصف نورانی،جبران صفدر کیانی،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری نعیم بنارس،عثمان سلطان وڑائچ،خان شبیر خان،عاطف اعجاز اور دیگر نے شرکت کی۔
منگال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا
A one-day free medical camp was organized in Mangal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اکتوبر,2023)—بلدیہ کلر سیداں کے سابق رکن حاجی محمد اسحاق کی رہائشگاہ منگال میں سفید موتیے کے آپریشن اور دیگر امراض کی تشخیص اور علاج معالجے کے سلسلے میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں 344مرد و خواتین نے اپنا طبی معائنہ کروایا۔اس موقع پر 45خواتین اور 52مردوں کی آنکھوں کے اپریشن کئے گئے اور انہیں مفت ادویات دی گئیں۔
بادلوں نے لفظ اللہ کی منظرکشی کر رکھی تھی
The clouds had visualized the word Allah over Kallar bypass
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اکتوبر,2023)—مقامی نوجوان قانون دان چوہدری اسد الرحمان نے اتوار کی شام کو کلر بائی پاس سے آسمان پر نظر دوڑائی تو مطلع صاف ہونے کے باوجود ایک جگہ پر بادلوں نے لفظ اللہ کی منظرکشی کر رکھی تھی جسے انہوں نے اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کر لیا۔