روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اکتوبر,2023)— کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ہفتہ کے روز راولپنڈی اور کلرسیداں کی زمینوں پر زیر تعمیر ددوچھہ ڈیم کا دورہ کیا جہاں متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری کاموں کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی گئی جس میں کمشنر کو بتایا گیا کہ ددوچھہ ڈیم راولپنڈی سے 25کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ڈیم کی اونچائی ایک سو 23فٹ ہے۔تعمیر کے بعد یہ ڈیم راولپنڈی شہر کیلئے 35ملین گیلن روزانہ کے حساب سے پانی فراہم کرے گاجس سے گھریلو صارفین مستفید ہونگے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر سے راولپنڈی اور مضافاتی علاقوں کو پانی کی سہولت میسر ہوگی انہوں نے مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادی باالخصوص بھڑوال،اراضی سیال،ملک پور،عزیز آباد اور خان پورکے باسیوں کا جزبہ حب الوطنی اور قربانی قابل تحسین ہے۔مقامی آبادی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں ان قربانیوں کا بھرپورصلہ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔سپریم کورٹ کے فیصلے اور نگران حکومت کی ہدایت کی روشنی میں مقامی آبادی کو ان کی زمینوں کی قیمت موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا کی جائے گی۔ایسے لوگ جن کی جائیدا ڈیم کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے انہیں اس کا جائز معاوضہ دیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ اور عوام الناس مل کر آنے والی نسلوں کیلئے صاف پانی کی فراہم کے اس منصوبے پر جانفشانی سے کام کریں۔ددوچھہ ڈیم کی تعمیر کا کام دوبارہ جلد شروع کر نے کا بھی عندیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ددوچھہ ڈیم کی تعمیر سے راولپنڈی شہر اور کینٹ کی آبادیوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں اپنے کل کیلئے بھی سوچنا چاہئے۔پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر پنجاب حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے،منصوبہ مقررہ مدت میں ہی مکمل ہوگا۔ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ ایف ڈبلیو او کیساتھ مل کر ڈیم کی منصوبہ بندی کرے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 8, 2023) – Commissioner of Rawalpindi Division, Laiqat Ali Chatta, conducted an inspection tour of the construction site of the Dadocha Dam on Sunday. During the visit, he received briefings from relevant authorities regarding the ongoing work on the dam.
The Dadocha Dam is located approximately 25 kilometers from Rawalpindi and stands at a height of 123 feet. Once completed, the dam is expected to provide 35 million gallons of water daily to the city of Rawalpindi and its adjacent areas, benefiting domestic consumers. Commissioner Rawalpindi Division emphasized that the construction of the dam would facilitate water supply to Rawalpindi and its suburbs, ensuring the provision of clean water to the local population.
During his interactions with local residents, Commissioner Chatta expressed admiration for the patriotism and sacrifices of the people, especially those from Bhadwal, Arazi Sial, Malikpur, Azizabad, and Khanpur. He reassured them that the government would provide fair compensation for their lands based on current market rates, as per the Supreme Court’s directives and government instructions.
Those directly affected by the construction of the Dadocha Dam will receive appropriate compensation. The district administration and the public should work together to ensure the successful implementation of projects aimed at providing clean water to future generations.
Commissioner Chatta stressed the urgency of dam construction, emphasizing the need for long-term planning for the well-being of all. He highlighted the Punjab government’s commitment to water supply projects and assured that the project would be completed within the specified timeframe.
The development and finance department, along with the Water and Sanitation Agency (WASA), will collaborate on the project’s planning and execution. Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaq Ullah Khan Niazi was also present during the visit.
روات پولیس کی موثر کاروائی،پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ اور مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار
Effective action of Rawat police, shooting on police party and accused involved in the case arrested
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اکتوبر,2023)—روات پولیس کی موثر کاروائی،پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ اور مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار،روات پولیس نے منشیات کی اطلاع پر ریڈ کیا تو اشتہاری مجرم امیرزادہ کے ساتھیوں نے اس کو چھوڑانے کے لیے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کردی تھی۔اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے خاتون سمیراجا نبحق ہوئی تھی۔اشتہاری مجرم امیرزادہ سے 02 کلو 500 گرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی تھی۔فائرنگ سے قتل کے مقدمہ میں پولیس کی جانب سے کراس ورشن قائم کیا گیا تھا،واقعہ میں ملوث اشتہاری مجرم کا ساتھی دانیال قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکا ہے،اشتہاری مجرم منشیات کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے۔