کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اکتوبر,2023)—مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں تیزی سے ترقی کرتے پاکستان کو روکنے کے لیئے نوازشریف کے خلاف گھناونی سازش کھیل کر پاکستان کو مسائل کے گرداب میں دھکیلا گیا عمران خان کی چارسالہ حکومت نے مہنگائی بے روزگاری دشنام طرازی گالم گلوچ اور نفرت کے سوا کچھ نہ کیا۔آج رھائی پر آہ و بکا کرنے اور دھاڑیں مارمار کر رونے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں نے سال سال قیدوبند کی صعوبتوں اور بدترین انتقام کو خندہ پیشانی سے قبول کیا مگر آج پی ٹی آئی کے آزادی کے متوالے جیل جانے سے ڈرتے ہیں اور جو جیل جاتے ہیں وہ دھاڑیں مار مار کر روتے ہوئے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے نوازشریف کو توڑنے کے لیئے ان کی موجودگی میں ان کی بیٹی مریم نواز کو گرفتار کرکے جیل میں رکھا۔نواز شریف تو اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر اپنی بیٹی کے ہمراہ پاکستان آیا تھا حمزہ شہباز کو 22ماہ قید میں رکھا گیا نوازشریف سے وفاداری ترک نہ کرنے پر شہبازشریف کو ڈیڑھ برس جیل میں رکھا اور کلثوم نواز کی بیماری کامذاق اڑایا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام نواحی قصبہ چوآخالصہ میں محمد ظریف راجا کی زیرصدارت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی ملک ابرار احمد،محترمہ نثار تنویر شیرازی،انجینئر قمراسلام راجہ، راجہ صغیر احمد،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک عمر فاروق،شوکت اقبال جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار ملنے پر قوم کو نفرت کے ذریعے تقسیم کیا خانہ کعبہ کی تصویر والی تحفے کی گھڑی بیچ ڈالی ہم نے تو عمران خان کو عدت کے دوران شادی کرنے کی ترغیب نہیں دی تھی یہ آج اگر جیل میں ہیں تو اپنی کرپشن کی وجہ سے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو اقتدار کی کوئی خواہش نہیں مگر وہ ملک کی ترقی خوشحالی اور تباہ حال معیثت کو سنبھالنے کے لیئے واپس آ رہے ہیں۔ ان میں مسائل حل کرنے کا جذبہ اور صلاحیت آج بھی موجود ہے راولپنڈی کے لوگ 21 اکتوبر کو نوازشریف کا لاہور میں فقید المثال استقبال کرکے ثابت کریں گے کہ اہالیان راولپنڈی کل کی طرح آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد نے کہا کہ جب نوازشریف لاہور کی سرزمین پر قدم رکھیں گے تو مینار پاکستان کی جگہ تنگ پڑ جائے گی نواز شریف آج بھی قوم کی امید ہیں وہ وطن آئیں گے اور عوامی قوت سے چوتھی بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہو کر ایک بار پھر ملک کو مسائل لی دلدل سے نکال باہر کریں گے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ صداقت عباسی اپنی ماں سے گلے لگ کر دھاڑیں مار مار روتے رہے یہ پی ٹی آئی والے اتنے بزدل کیوں ہیں؟انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اسے ناقابل تسخیر بنائے گی۔مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک عمر فاروق نے کہا کہ قوم آج بھی نوازشریف کی سربراہی میں 2017 میں واپس جانا چاہتی ہے کیونکہ نوازشریف نے نہ صرف ملک کو دہشتگردی سے نجات دلائی بلکہ ملک کی تاریکیوں کو بھی اجالوں میں بدلا،قوم کو روزگار کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول،میٹروز،موٹرویز دیں مگر دشمنوں کو یہ ترقی پسند نہ آئی۔انہوں نے سازش کے ذریعے نوازشریف کو اقتدار سے الگ کر کے وطن عزیز سے انتقام لیا ہم نے سولہ ماہ کی حکومت لے کر اپنی سیاست داؤ پر لگادی مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔اس سے قبل عطاتارڑ کی چوکپنڈوری،کلرسیداں آمد پر قمراسلام راجہ،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عابد زاہدی،صوفی ضابر حسین،حاجی محمد اسحاق،جنید بھٹی،راجہ پرویز اختر منہاس کے علاوہ شیخ حسن سرائیکی،ارسلان قریشی،مسعود احمد بھٹی،چوہدری نعیم بنارس،شیخ تیمور،صوبیدار غلام ربانی، شیخ ندیم احمداور دیگر نے گاڑی روک کر ان کا شاندار استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 08, October, 2023)- The central leader of Muslim League-N, former minister Atta Tarar has said that in the past, to stop the rapidly developing Pakistan, by playing a heinous conspiracy against Nawaz Sharif. Pakistan has been pushed into the circle of problems. The four-year government of Imran Khan has done nothing but inflation, unemployment, defamation, gossip and hatred. Today, why do those who are moaning and crying about liberation forget that the Muslim League The people of PML-N have accepted with a smile the hardships of imprisonment and the worst revenge for years, but today PTI supporters are afraid of going to jail, and those who go to jail shout and cry and forget why. In order to break Nawaz Sharif, he arrested his daughter Maryam Nawaz in his presence and kept her in jail. Nawaz Sharif left his wife on her deathbed and came to Pakistan with his daughter. Hamza Shahbaz was kept in prison for 22 months. Shehbaz Sharif was kept in jail for a year and a half for not giving up his loyalty and Kulsoom Nawaz’s illness was made fun of. But former members of the assembly Malik Abrar Ahmad, Ms. Nisar Tanveer Shirazi, Engineer Qamar Islam Raja, Raja Sagheer Ahmad, District President of Muslim League-N Malik Umar Farooq, Shaukat Iqbal Janjua also participated. Atta Tarar said that Imran Khan after getting power The nation was divided by hatred, He sold a gift watch with a picture of the Kaaba, if he is in jail today, it is because of his corruption, he said. Nawaz Sharif has no desire for power but he is coming back to take over the country’s development and prosperity and the ruined economy. The passion and ability to solve problems is still present in them. The people of Rawalpindi will welcome Nawaz Sharif in Lahore on October 21 to prove that the people of Rawalpindi are with him today like yesterday. Muslim League-N Divisional President Malik Abrar Ahmad said that Nawaz Sharif is still the hope of the nation. They will take the country out of the swamp of problems. Raja Sagheer Ahmed said that Sadaqat Abbasi hugged his mother and shouted and cried. Why are these PTI people so cowardly?. PML-N district president Malik Umar Farooq said that the nation still wants to go back to 2017 under the leadership of Nawaz Sharif because Nawaz Sharif not only saved the country from terrorism but also the darkness of the country. Changed in a while, gave the nation a better environment, metros, and motorways along employment, but the enemies did not like this progress. When Attatar’s vehicle arrived in Chowk Pindori, Qamar Islam Raja, Haji Akhlaq Hussain, Zainul Abidin Abbas, ex-municipal members Sheikh Hasan Riaz, Raja Zafar Mahmood, Abed Zahidan. Sufi Zabir Hussain, Haji Muhammad Ishaq, Junaid Bhatti, Raja Parvez Akhtar Minhas, Sheikh Hasan Saraiki, Arsalan Qureshi, Masood Ahmed Bhatti, Chaudhry Naeem Benares, Sheikh Taimur, Subidar Ghulam Rabbani, Sheikh Nadeem Ahmed and others stopped their vehicle and paid their respects. They welcomed him and showered them with flower petals.
رحمان علی سکنہ مردان کے قبضے سے 520گرام چرس برآمد
Total of 520 grams of hashish was recovered from the possession of Rehman Ali of Mardan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اکتوبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رحمان علی سکنہ مردان کے قبضے سے 520گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثنا ملزم غلام جیلانی سکنہ نندنہ جٹال نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بوقت وقوعہ جس رائفل رپیٹر 12بور سے فائر کر کے محمد اورنگزیب کو مضروب کیا تھا وہ رائفل بعد از وقوعہ اپنے گھر رہائشی کمرے میں موجود آہنی صندوق میں چھپا کر رکھی ہوئی ہے جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر الگ مقدمہ درج کر لیا۔
شاہ میر شنواری فش کی افتتاحی تقریب پنڈی روڈ پر ہوئی
The inauguration ceremony of Shah Mir Shinwari Fish was held at Pindi Road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اکتوبر,2023)—شاہ میر شنواری فش کی افتتاحی تقریب جمعہ کی شام کو پنڈی روڈ پر ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر کے صدر شیخ حسن سرائیکی،سابق ارکان بلدیہ حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،عابد حسین زاہدی کے علاوہ حاجی ریاست حسین، اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال، سرمد بٹ،مرزا اظہر محمود اور دیگر نے شرکت کی
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اکتوبر,2023)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،نصیراختر بھٹی،نوید مغل،عاطف اعجاز نے گاوں موہڑہ نوری جا کر سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔