کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،اکتوبر,2023)—چوآخالصہ سوئی گیس فراہمی پراجیکٹ میں اہم پیشرفت،راجہ طلال خلیل کی کوششیں رنگ لے آئیں،چوآخالصہ شہر کی ملحقہ آبادیوں موہڑہ لنگڑیال،ماہلی پلام،ڈہوک بابا بلند،ماہلی،نئی آبادی چوآخالصہ، بحریہ کالج،حیدری کالونی و دیگر کو بھی جاری پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا۔ آئندہ چند ایام میں یہاں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپوں کی تنصیب شروع کر دی جائے گی۔موہڑہ لنگڑیال میں چار انچ کی 17سو میٹر،سوا چار انچ کی 5ہزار میٹر اور دو انچ کی 26سو میٹر لائن بچھائی جائے گی جبکہ نئی آبادی چوآ خالصہ بشمول حیدری کالونی چار انچ کی 26سو میٹر، دو انچ کی 57سو میٹر اور سوا انچ کی 73سو میٹر لائن بچھائی جائے گی۔ ادہر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اختر لنگڑیال،کلر بار کے سابق صدر راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ اور ماسٹر نعیم لنگڑیال نے نظرانداز کی گئی آبادیوں کو بھی سوئی گیس فراہمی کے پراجیکٹ میں شامل کرنے اور فوری کام شروع کرنے کے فیصلے کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کارنامہ کا سہرا نوجوان مسلم لیگی رہنما راجہ طلال خلیل کے سر جاتا ہے جنہوں نے ماضی میں ان بستیوں کے ہزاروں کنبوں کو سوئی گیس کے منصوبے میں نظرانداز کرنے کے باوجود انہیں شامل کروا کر اہالیان علاقہ کے دل جیت لیئے۔انہوں نے راجہ طلال خلیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنا محسن قرار دیا جن کی مداخلت سے سوئی گیس کی منظوری ممکن ہو سکی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 07, October 2023)—Important progress in the Choa Khalsa Sui gas supply project, the efforts of Raja Talal Khalil have come to fruition, Mohra Langriyal, Mahilipalam, Dhok Baba Baland, adjacent villages of Choa Khalsa union council, Mahli, Nai Abadi Choa Khalsa, Bahria College, Haidri Colony and others were also included in the ongoing project. In the next few days, the installation of pipes will be started here for the supply of Sui gas. 1700 meters of 4 inch, 5000 meters of 450 meters, and 2600 meters of 2 inches will be laid in Mohra Langriyal, Including Hydari Colony, 2600 meters of four inches, 5700 meters of two inches, and 7300 meters of 200 meters line will be laid. People’s Party District Rawalpindi Deputy General Secretary Raja Javed Akhtar Langriyal, former president of Kallar Bar Raja Gulfraz Ahmed Advocate, and Master Naeem Langriyal have decided to include neglected populations in the Sui gas supply project and start work immediately, he said that the credit of this achievement goes to the young Muslim League leader Raja Talal Khalil, who won the hearts of the local people by including them in the Sui gas project. He thanked Raja Talal Khalil and called him his benefactor, whose intervention made the approval of Sui gas possible.
مسلم لیگی کارکنان کا ایک کنونشن آج بروز ہفتہ شام چار بجے چوآخالصہ میں محمد ظریف راجا کے فارم ہاوس میں ہو رھا ہے
“Convention of Muslim League Workers to be Held Today at 4 PM in Choa Khalsa at Muhammad Zarif Raja’s Farmhouse”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،اکتوبر,2023)—مسلم لیگ ن قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی یوسیز سموٹ،چوآخالصہ،کنوہا،منیاندہ، نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں اور پٹوار سرکل دھمالی کے مسلم لیگی کارکنان کا ایک کنونشن آج بروز ہفتہ شام چار بجے چوآخالصہ میں محمد ظریف راجا کے فارم ہاوس میں ہو رھا ہے۔جس میں میاں شہبازشریف کے مشیر عطا تارڑ،خواجہ سعد رفیق،انجینئر قمراسلام راراجہ،راجہ صغیر احمد،ملک ابرار احمد،مریم اورنگزیب و دیگر خطاب کریں گے۔ اجلاس میں میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر استقبالیہ پروگرام کو مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔
ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین کی اندرون شہر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں کی خیمہ بستی کا دورہ،
SHO Kallar Syedan Sabatin Al Hussain visited the beggars’ camp from South Punjab
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،اکتوبر,2023)—ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین کی اندرون شہر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں کی خیمہ بستی کا دورہ،افغان شہریوں سے ملاقاتیں دو سو سے زائد افغانیوں کی فہرست تیار،مرید چوک میں برسہا برس سے قائم بھکاریوں کی خیمہ بستی کے دورے کے دوران ایس ایچ او وہاں لوگوں سے بار بار استفسار کرتے رہے کہ وہ یہاں کیا کام کرتے ہیں تو وہ اس کا کوئی موثر جواب نہ دے سکے۔ایس ایچ او تمام رہائش پذیر افراد کی فہرست فراہم کرنے کو کہا بعد ازاں انہوں نے مختلف علاقوں میں قیام پزیر افغان شہریوں کی بستیوں کا بھی دورہ کیا ابتدائی طور پر اڑھائی سو کنبوں کی فہرست تیار کر لی گئی ابھی یہ مہم تیزی سے جاری ہے۔
گاڑی کے کاغذات طلب کرنے پر ڈرائیور نے گاڑی روڈ پر کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
A case was registered against the driver for blocking the traffic by parking the vehicle on the road after being asked for the documents of his vehicle by traffic police
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،اکتوبر,2023)—گاڑی کے کاغذات طلب کرنے پر ڈرائیور نے گاڑی روڈ پر کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں سرکل انسپکٹر خاور عباس نے تھانہ کلر سیداں میں بھیجے گئے استغاثے میں تحریر کیا کہ میں چوکپنڈوری میں موجود تھاکہ اسی دوران ایک ٹیوٹا ہائی ایس نمبری ایل زیڈ آر 9439 آ رہی تھی کہ ڈرائیور رفیق سکنہ نئی آبادی ڈڈیال آزاد کشمیر نے انتہائی غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی چلا رہا تھا۔گاڑی کی چھت پر ایک معصوم بچہ اور سیڑھی پر ایک شخص لٹکا ہوا تھا جسے فوری رکنے کا اشارہ کیا۔مذکورہ ڈرائیور سے جب کاغذات طلب کئے گئے تو اس نے حیل و حجت سے کام لیتے ہوئے گاڑی میں سوار سواریوں کو ٹریفک پولیس کیخلاف بھڑکانا شروع کر دیا جس سے گاڑی میں سوار تمام افراد نیچے اتر آئے اور روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا ہو گیا۔ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں مصروف تھا کہ ڈرائیور نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی بھگا کر لے گا۔ادہر روڈ کے اوپر کھڑ ے ہو کر کیلے فروخت کرنے پر سوزوکی ڈرائیور شوکت خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
موہڑہ میرا کے ثاقب نامی لڑکے نے فائرنگ کر کے دو افراد کو شدید زخمی کردیا
A boy named Saqib of Mohra Maira opened fire and seriously injured two people
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،اکتوبر,2023)—کلرسیداں کی یوسی بشندوٹ کے گاؤں موہڑہ میرا کے ثاقب نامی لڑکے نے فائرنگ کر کے دو افراد کو شدید زخمی کردیا ملزم نے نوجوان وقاص پر براہ راست چار گولیاں فائر کیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا وہ تڑپتا ہوا معروف سیاسی رہنما قاسم مشتاق کیانی کے قریبی ڈیرے تک پہنچ گیا جنہوں نے ریسکیو کو طلب کر لیا جنہوں نے شدید زخمی کی جان بچائی ملزم نے ایک دوسرے شخص کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ایس ایچ او سبطین الحسنین بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،اکتوبر,2023)—مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ، سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر،عبدالحمید مغل،صدر پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (رجسٹرڈ) آئیسکو اسلام آباد ابرار حسین چوہدری نے سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کی رہائش گاہ جا کر ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔