DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Dhok Hayat Bakhsh government school is continuously targeted by thieves

کلر سیداں شہر کی ڈہوک حیات بخش کا سرکاری سکول مسلسل چوروں کے نشانے پر

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،اکتوبر,2023)—کلر سیداں شہر کی ڈہوک حیات بخش کا سرکاری سکول مسلسل چوروں کے نشانے پر۔نامعلوم ملزمان نے ایک بار پھر سکول کی وائرنگ اکھیڑ دی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حیات بخش کی ہیڈ مسٹریس قزل سعید نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ 2ستمبر کی صبح ہم جب سکول آئے تو دیکھا کہ سکول کی ساری وائرنگ اکھڑی ہوئی تھی۔مزید پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ آٹھ عدد پنکھے،چار کمروں کے بلب اور ایک عدد وال کلاک بھی غائب تھی جبکہ میز ٹوٹا ہوا تھا۔اس طرح کی چوریاں پہلے بھی سکول میں کئی بار ہو چکی ہیں جس میں سکول کا ریکارڈ،ای سی ای کٹ اور سکول کی پانی والی موٹر چوری کر لی گئی تھی۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 6, 2023) – Dhok Hayat Bakhsh Public School is Targeted by Serial Thieves. Unknown culprits have once again set their sights on a government school in Kallar Syedan. The Government Girls’ Primary School Dhok Hayat Bakhsh became the latest victim of a series of thefts when unidentified suspects broke into the school premises and made off with various items.

Ms. Qudsia Saeed, the headmistress of Government Girls’ Primary School Dhok Hayat Bakhsh, reported that on the morning of September 2nd, they discovered that all the wiring in the school had been tampered with. Further investigation revealed that eight fans, four-room bulbs, and a wall clock were missing, while a desk was found broken. This incident marks another instance of theft targeting the school, with previous incidents including the theft of school records, AC units, and the school’s water pump.

Local authorities have initiated an investigation into the matter, and security measures at the school are expected to be reinforced to prevent future incidents. The school administration is hopeful that these incidents will not disrupt the education and learning environment for the students.

صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور

Bail for Sadaqat Ali abbassi approved

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،اکتوبر,2023)—انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کر لی۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے 50,000 روپے کے مچلکوں کے عوض صداقت عباسی کی ضمانت منظور کی، صداقت علی عباسی پر آر اے بازار راوالپنڈی میں سرکار نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کررکھی تھی، عدالت نے صداقت عباسی سمیت فریقین کو 10 اکتوبر کو طلب کرلیا، ایف آئی آر میں غداری، دہشتگردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت جیسی سنگین دفعات شامل ہیں

نامعلوم ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائر کھول دیا جو کہ مجھے پیٹھ پر بائیں جانب لگا,تسلیم اختر سکنہ جناح کالونی

tasleem Akhtar shot and and injured by intruer in Jinah Coleny

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،اکتوبر,2023)—تسلیم اختر سکنہ جناح کالونی کلر سیداں نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میری شادی عرصہ 12سال قبل عکاش سکنہ محلہ معصوم نگر کلر سیداں کیساتھ ہوئی تھی جس سے میرا دس سالہ بیٹا سبحان علی ہے۔بعد ازاں ہماری علیحدگی ہو گئی اور میں دو سال سے اپنے بیٹے کے ہمراہ جناح کالونی میں رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ شب ڈیڈھ بجے کے قریب،میں اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ اچانک کوئی نوجوان لڑکا گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گیا اور پسٹل تان لیا۔میں نے شور کیا تو میرا بیٹا جاگ گیا جس نے نامعلوم ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائر کھول دیا جو کہ مجھے پیٹھ پر بائیں جانب لگاپھر دوسرا فائر کیا جو کھڑکی پر لگا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ہاتھا پائی کے دوران اس نے پسٹل کا بٹ بھی میرے سر پر مارا۔دریں اثناء چوکپنڈوری کے قریب واقع چبوترہ سٹاپ پر تیز رفتار کار کی زد میں آ کر گائے ہلاک ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملنے پر گائے کی مالکہ بے ہوش ہو کر گر گئی جسے ریسکیو 1122کلر سیداں نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔

مقامی کاروباری شیخ محمد حنیف غیر ملکی دورے کے بعد واپس وطن لوٹ آئے

“Local Businessman Sheikh Muhammad Hanif Returns Home After Foreign Trip”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،اکتوبر,2023)—مقامی کاروباری شیخ محمد حنیف غیر ملکی دورے کے بعد واپس وطن لوٹ آئے اس دوران انہوں نے دو ہفتے ہانگ کانگ اور تین ہفتے آسڑیلیا میں گزارے وطن واپسی پر ان سے دورے کی کسی خاص وجہ کا ذکر کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں مگر پاکستان میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں سینیئر سٹیزن کا سرے سے کوئی تصور نہیں محض نمائشی انداز میں کاؤنٹر قائم کردیا جاتا ہے جہاں کوئی بھی ذمہ دار موجود ہی نہیں ہوتا اسلام آباد واپسی پر اتفاق سے چھ فلائٹ ایک ساتھ لینڈ کر گئیں تو امیگریشن میں چھ جہازوں کے مسافروں کے لیئے صرف پانچ کاؤنٹر فعال تھے بقیہ بند پڑے ہوئے تھے دنیا جہاں کے کسی بھی ائیرپورٹ پر اس طرح کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا

 

Show More

Related Articles

Back to top button