کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،اکتوبر,2023)—بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں بے قاعدگیاں اپنے پورے عروج پر،بینظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقم وصول کرکے یوٹیلٹی سٹور پہنچنی والی خاتون کو بتایا گیا کہ وہ اس سے قبل اشیا خرید چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چوآروڈ کلر سیداں کے نجی بنک کی عمارت سے بینظیر انکم سپورٹ کی رقم نو نو ہزار وصل کرنے والی خواتین میں سے دو خاتین اسی عمارت کی نچلی منزل پر واقع یوٹیلٹی اسٹور پر سستی اشیا کی خریداری کے لیئے پہنچیں۔ ایک خاتون نے اپنا شناختی کارڈ دیا تو اسے سبسڈی اشیا دے دی گئیں جبکہ دوسری کو سسٹم سے جواب ملا کہ اپ سستی اشیا کی خریداری کر چکی ہیں مگر خاتون کا اصرار تھا کہ وہ اس سے قبل خریداری کے لیئے آئی ہی نہیں ہے اسی طرح درجنوں لوگوں کو سسٹم سے میسج ملتا ہے کہ آپ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت آٹے گھی چینی سمیت متعدد سبسڈائزڈ اشیا کسی بھی قریبی یوٹیلٹی سٹور سے حاصل کر سکتے ہیں جب وہ مسیج لے کر یوٹیلٹی اسٹور جاتے ہیں تو ان کا سسٹم انہیں اس کا اہل تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیتا ہے۔ اس طرح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آج بھی کئی خرابیوں کا شکار ہے جس کی فوری اصلاح اشد ضروری ہے۔
“Benazir Income Support Program Continues to Face Irregularities, In Kallar Syedan, an incident has highlighted the ongoing irregularities in the Benazir Income Support Program (BISP). Two women who had recently received financial assistance from BISP were found shopping for discounted items at a utility store in the same building as a private bank branch where the BISP funds were deposited.
One of the women presented her identity card, and she was given subsidized items. However, the other woman was told by the system that she had already made a purchase, even though she insisted that she hadn’t bought anything previously.
Furthermore, many recipients receive messages stating that they can obtain various subsidized goods, including sugar, from nearby utility stores when they visit the store, the system denies them access to these benefits.
This incident underscores the persistent flaws in the Benazir Income Support Program, necessitating urgent reforms to address these issues.”
سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،اکتوبر,2023)—سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر1253گاڑیوں کے چالان۔5لاکھ سے زائد رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی رورل سرکل ملک اظہر کی زیرنگرانی سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کے انچارج انسپکٹر عامر رحمٰن اور انسپکٹرخاور عباس نے ماہ ستمبر کے دوران اپنے عملہ بیٹ انچارج عادل منیر، محمد وسیم، راجہ نجم الحسن کے ہمراہ اوورلوڈنگ،زائد کرایہ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ،روٹ پرمٹ،بغیر لائسنس گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 1253گاڑیوں کے چالان مرتب کر کے 536100روپے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو وارننگ دیتے ہو ئے ٹریفک قوانین بارے آگاہ کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ معمولی خلاف ورزیوں پر شہریوں کووارننگز دی جارہی ہیں۔ حادثات سے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلسٹ حادثات کی بڑی وجہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور قوانین کی پاسداری نہ کرنا ہے،شہریوں میں ٹریفک شعوراجاگر کرنے سے حادثات میں بھی واضح کمی آرہی ہے۔
کلر سیداں میں سات روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
A seven-day polio campaign was launched in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،اکتوبر,2023)—کلر سیداں میں سات روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہم نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ ویکسی نیشن ارشد ہاشمی بھی موجود تھے 48 ہزار بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا جسے 08اکتوبر تک مکمل کرنا ہے۔ 13یوسی ایم اوز سمیت 39ایریاز انچارج،177موبائل ٹیمیں جبکہ 14فکسڈ اور 07ٹرانزٹ ٹیمیں ڈور ٹو ڈور جا کر اس قومی فریضہ میں حصہ لیں گی۔
پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری کی غیر معیاری اور غیر قانونی سی این جی سلنڈر کے خلاف کاروائیاں
Actions against Substandard and Illegal CNG Cylinders by Patrolling Post Chauk Pindori
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،اکتوبر,2023)—پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری کی غیر معیاری اور غیر قانونی سی این جی سلنڈر کے خلاف کاروائیاں، ٹیوٹا ہائی ایس کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ناصر محمود کیانی سب انسپکٹر،عندلیپ اشفاق،انائیلہ کنول نے کاروائی کرتے ہوئے ٹیوٹا ہائی ایس میں نصب غیر قانونی اور غیر معیاری سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ نمبر 746 بجرم 279/286 کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔